Basheer Ahmad kalmati

Basheer Ahmad kalmati You can get all the updates regarding “Pakistan People’s Party” (PPP) on my page

بشیر احمد کلمتی کا بلوچستان کے نامور شاعر و استاد بشیر بیدار کی ہمشیرہ، ماسٹر بشیر احمد کی اہلیہ اور سابقہ ڈپٹی کمشنر گو...
07/04/2026

بشیر احمد کلمتی کا بلوچستان کے نامور شاعر و استاد بشیر بیدار کی ہمشیرہ، ماسٹر بشیر احمد کی اہلیہ اور سابقہ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
7 اپریل 2026
پی پی پی میڈیا سیل گوادر

گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے بلوچستان کے نامور شاعر و استاد و واجہ بشیر بیدار کی ہمشیرہ، ماسٹر بشیر احمد کی اہلیہ، اور سابقہ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ظاہر کیا۔ اس سانحے پر انہوں نے سابقہ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

🌙 بشیر احمد کلمتی کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالفطر مبارک 🌙20 مارچ 2026پی پی پی میڈیا سیل گوادرگوادر: پاکستان پیپلز...
20/03/2026

🌙 بشیر احمد کلمتی کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالفطر مبارک 🌙
20 مارچ 2026
پی پی پی میڈیا سیل گوادر
گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے تمام اہلِ وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت اور خوشیوں بھری مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کا یہ مبارک موقع ہمیں اپنے آس پاس موجود مساکین، ضرورتمند اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹیں اور دلوں میں سکون بکھرے۔ بشیر احمد کلمتی نے خصوصی طور پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

05 جنوری 2026پی پی پی میڈیا سیل گوادرگوادر: بشیر احمد کلمتی نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کے موقع...
05/01/2026

05 جنوری 2026
پی پی پی میڈیا سیل گوادر

گوادر: بشیر احمد کلمتی نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور شہید بھٹو کی یاد میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا بشیر احمد کلمتی نے کہا کہ قائد عوام کی عوامی خدمت جمہوریت کے لیے جدوجہد اور ملک کے عوام کے لیے ان کے اصول آج بھی ہر پاکستانی کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق ترقی اور ملکی خوشحالی کے لیے کوشاں رہے گی اور شہید بھٹو کے نظریات کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی بشیر احمد کلمتی نے عوام پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے مشن اور وژن کے ساتھ متحد رہیں اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں اس موقع پر پارٹی کارکنان نے قائد عوام کے لیے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بشیر احمد کلمتی نے یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن عوام کی خدمت اور ترقی کے مشن پر غیر متزلزل عمل جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو کی قربانی اور اصول ہر دور میں پارٹی اور قوم کے لیے مشعل راہ رہیں گے اور ان کے نظریات کو ہر حال میں زندہ رکھا جائے گا یہ تقریب نہ صرف ایک یادگار لمحہ تھی بلکہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عزم وفاداری اور قائد عوام کے خوابوں کی تعبیر کے لیے پارٹی کی لگن کی علامت بھی ثابت ہوئی بشیر احمد کلمتی نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان عوام کی خدمت ملک کی ترقی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں گے اور شہید بھٹو کے اصولوں پر عمل جاری رکھیں گے

نیا سال مبارک ہو 2026: اتحاد، ترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزمبشیر احمد کلمتی01 جنوری 2026پی پی پی میڈیا سیل گوادرگوادر: ...
01/01/2026

نیا سال مبارک ہو 2026: اتحاد، ترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزم
بشیر احمد کلمتی
01 جنوری 2026
پی پی پی میڈیا سیل گوادر

گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیا سال مبارک ہو 2026 پوری قوم کے لیے نئی امیدوں، نئے عزم اور مثبت تبدیلیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی عوامی حقوق، جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں پر ثابت قدمی سے گامزن ہے اور 2026 اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ بشیر احمد کلمتی نے مزید کہا کہ ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر غربت، بے روزگاری، عدم مساوات اور جہالت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ محروم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بنی ہے اور نئے سال میں بھی عوام کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر کا تاریخی اجتماع — 58ویں یومِ تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وڈیو لنک خطاب بشیر ...
01/12/2025

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر کا تاریخی اجتماع — 58ویں یومِ تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وڈیو لنک خطاب بشیر احمد کلمتی کی رہائشگاہ پر کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے سے سنا
یوسف فریادی ،امدادکھتری

30 نومبر 2025
پی پی پی میڈیا سیل گوادر

گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر کے صدر یوسف فریادی،اور ڈسٹرکٹ گوادر کے انفارمیشن سیکرٹری امداد کھتری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں مرکزی طور پر بشیر احمد کلمتی کی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئے جہاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 58ویں یومِ تاسیس کا تاریخی خطاب وڈیو لنک کے ذریعے براہِ راست سنا گیا، کارکنان نے مکمل یکجہتی کے ساتھ لیک کاٹ کر پروگرام دیکھا اور پارٹی قیادت کے وژن کے ساتھ اپنی وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ملک بھر کے 100 سے زائد مقامات پر ہونے والے پروگرام اس لازوال سچ کی گواہی ہیں کہ “آپ ایک انسان کو تو شہید کر سکتے ہیں، مگر کسی نظریے کو نہیں!” جو یہ سمجھتے تھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی وہ اپنی سوچ میں غلط ثابت ہوئے، پیپلز پارٹی آج بھی موجود ہے، آج بھی مضبوط ہے اور ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہے گی، یہی نظریاتی تسلسل اور عوامی طاقت پیپلز پارٹی کا اصل سرمایہ ہے جو آنے والی نسلوں تک منتقل ہوتا رہے گا۔ ‏‪ ‬

01/12/2025
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو لنک خطاب — پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیابشیر احم...
30/11/2025

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو لنک خطاب — پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
بشیر احمد کلمتی

30 نومبر 2025
پی پی پی میڈیا سیل گوادر

گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے اپنے رہائشگاہ پر 58ویں یومِ تاسیس کا پُروقار و تاریخی پروگرام منعقد کیا جہاں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنے محبوب قائد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب نہایت عقیدت، محبت اور توجہ سے سنا؛ اس موقع پر بشیر احمد کلمتی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عوامی و انقلابی نعروں سے شروع ہونے والا یہ سفر شہادتوں، قربانیوں، جدوجہد اور عوامی خدمت کے راستوں پر چلتے ہوئے آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدید سیاسی بصیرت، قومی یکجہتی، جمہوریت اور عوامی اختیار کے نظریے کے ساتھ مزید مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وطن کی خودمختاری، قومی سلامتی، عوامی حقوق، محروم طبقات کی آواز اور جمہوری استحکام کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل رکھا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے طاقت کے سرچشمے کو عوام قرار دیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس مشن کو قربانیوں سے روشن کیا، اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری عوام کی حکومت—عوام کے ذریعے، عوام کے لیے—کے نظریے پر کاربند ہو کر پاکستان کی سیاسی سمت کو نئی توانائی دے رہے ہیں؛ انہوں نے مزید کہا کہ 30 نومبر 1967 کو قائم ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی نے امیر و غریب کی تفریق، جاگیردارانہ سیاست اور آمریت کے اندھیروں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مزدور، ہاری، کسان، نوجوانوں اور پسے ہوئے طبقات کو آواز دی اور یہ پارٹی آج بھی عوام کی امید، جمہوریت کی محافظ اور وفاق کی علامت ہے، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو جدید، باوقار، ترقی یافتہ اور عوام دوست مستقبل کی جانب لے جا رہی ہے؛ بشیر احمد کلمتی نے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کا سرخ، سبز اور سیاہ پرچم جس کا ہر رنگ ایک نظریہ، ایک جدوجہد اور ایک قربانی کی علامت ہے، آئندہ نسلوں کو بھی روشن راستہ دکھاتا رہے گا، اور کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز اور وژن کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی شمع جلائی، بشیر احمد کلمتی23اکتوبر 2025پی پی پی میڈیا سیل گوادر گوادر...
23/10/2025

بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی شمع جلائی،
بشیر احمد کلمتی
23اکتوبر 2025
پی پی پی میڈیا سیل گوادر

گوادر :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جو قربانی، صبر اور جمہوریت سے وابستگی کی اعلیٰ مثال ہے، انہوں نے اپنے شوہر ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت اور اپنے بچوں کے المناک سانحات کے باوجود آمرانہ قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ پوری ہمت، حوصلے اور جمہوری جذبے کے ساتھ ڈٹی رہیں، جنرل ضیاء الحق کے مارشل لا کے سیاہ دور میں بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف وہ علمِ بغاوت بلند کیا جس نے قوم میں امید کی نئی کرن پیدا کی، تحریکِ بحالیِ جمہوریت (ایم آر ڈی) کی تشکیل میں بیگم نصرت بھٹو کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے مختلف سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے جمہوریت کی بقا کی وہ جنگ لڑی جو آج بھی رہنمائی کا مینار ہے، بیگم نصرت بھٹو نے اپنے عزم، قربانی اور حوصلے سے یہ ثابت کیا کہ جمہوریت کسی فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ عوام کے حقِ حکمرانی کی علامت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی بیگم نصرت بھٹو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، بیگم صاحبہ کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما بشیر احمد کلمتی کا میر ابوبکر دشتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت5اگست 2025پی پی پی میڈیا سیل گوادر...
05/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما بشیر احمد کلمتی کا میر ابوبکر دشتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

5اگست 2025
پی پی پی میڈیا سیل گوادر

گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے میر ابوبکر دشتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار اور نیک سیرت شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، انسان دوستی اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میر ابوبکر دشتی کی وفات سے خطے کو ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے رہنما سے محرومی کا صدمہ اٹھانا پڑا ہے، یہ خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ بشیر احمد کلمتی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ دے۔

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی نومنتخب صوبائی کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادبشیر احمد کلمتی گوادر(8جولائی 2025/پی...
07/07/2025

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی نومنتخب صوبائی کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
بشیر احمد کلمتی

گوادر(8جولائی 2025/پی پی پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی نومنتخب صوبائی کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے الحاج سردار محمد عمر گورگیج کو صدر، ربانی خان کاکڑ کو جنرل سیکریٹری اور میر ظہور احمد بلیدی کو سیکریٹری اطلاعات منتخب ہونے پر دلی مسرت و نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بشیر احمد کلمتی نے صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کے جیالوں کو باصلاحیت، متحرک اور نظریاتی قیادت دے کر کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی صوبائی کابینہ پارٹی کو مزید منظم، فعال اور عوامی سطح پر مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور کارکنان کی آواز کو ترجیحی بنیادوں پر بلند کیا جائے گا۔

5 جولائی 1977 — پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، آمریت کے خلاف جدوجہد کا عزم دہراتے ہیںگوادر(5جولائی 2025/پی پی پی )پاک...
05/07/2025

5 جولائی 1977 — پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، آمریت کے خلاف جدوجہد کا عزم دہراتے ہیں

گوادر(5جولائی 2025/پی پی پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس دن صرف ایک منتخب حکومت کا تختہ نہیں الٹا گیا، بلکہ پاکستان کے عوام کے حقِ حاکمیت کو تاراج اور آئینِ پاکستان کو پامال کیا گیا۔ یہ دن اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ آمریت نے کس طرح اس ملک کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اُس رات بندوق کے زور پر پاکستان کے پہلے عوامی، منتخب اور آئینی وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا، جو کہ عوامی شعور، ترقی، خارجہ خودمختاری اور قومی وقار کی علامت تھی۔ جنرل ضیاءالحق کی غیر آئینی مداخلت نے نہ صرف جمہوریت کا گلا گھونٹا بلکہ اس ملک کو انتہا پسندی، فرقہ واریت، اور سیاسی انتقام کی آگ میں جھونک دیا، جس کے اثرات آج تک ہم بھگت رہے ہیں۔

بشیر احمد کلمتی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے لے کر ہزاروں جیالوں نے قید و بند، تشدد اور شہادتیں قبول کیں لیکن اپنے نظریے اور عوامی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے۔ یہی قربانیاں ہیں جو آج پیپلز پارٹی کو نظریاتی اور عوامی جماعت بناتی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں! 5 جولائی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں، تاکہ ہماری نئی نسلیں جان سکیں کہ جب آمریت مسلط ہوتی ہے تو عوام کی آواز دب جاتی ہے، آئین معطل ہو جاتا ہے، اور ترقی رک جاتی ہے۔

آخر میں بشیر احمد کلمتی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ بھی عوامی حاکمیت، آئین کی بالادستی، اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔

پی پی پی سوشل میڈیا نیوزتاریخ: 21 جون 2025 جاری کردہ امداد کھتری گوادرشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر پاکستان...
21/06/2025

پی پی پی سوشل میڈیا نیوز
تاریخ: 21 جون 2025
جاری کردہ امداد کھتری
گوادر

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد کلمتی خراجِ عقیدت

گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بشیر احمد کلمتی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید پاکستان کی سیاسی تاریخ کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے آئین کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ اُن کی جدوجہد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جمہوریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے آمرانہ قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار کیا اور دو آمروں کو سیاسی بصیرت اور عوامی طاقت سے شکست دی۔ ان کی سیاسی وراثت نے پاکستان کو وہ جذبہ دیا جس کی بنیاد پر آج بھی جمہوریت کا چراغ روشن ہے۔ ہماری جنگ اس سوچ کے خلاف ہے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے اور عوامی رائے کو دبانے کی کوشش کرتی ہے۔

بشیر احمد کلمتی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی خارجہ پالیسی ملک کے وقار، خودمختاری اور پارلیمانی بالادستی کی ضمانت تھی۔ ان کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے آج ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم خارجہ امور جیسے اہم قومی معاملات میں پارلیمنٹ کو فیصلہ سازی کا مرکز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1973 کے آئین کی اصل روح کی بحالی شہید بی بی کے مشن کا بنیادی ستون تھا۔ ہم آج بھی اس مشن پر ثابت قدم ہیں اور عوام کو بااختیار بنانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میثاق جمہوریت پر تنقید کرنے والے وہی عناصر ہیں جنہوں نے ماضی میں آمریت کا ساتھ دیا، اور آج بھی جمہوریت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ان قوتوں کا ہمیشہ سے مقابلہ کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔

آخر میں بشیر احمد کلمتی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نظریہ، ان کی قربانیاں، اور ان کا ویژن ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ان کا مشن مکمل کرنا ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا اصل فخر اور اصل منزل ہے۔

🌹 شہید بی بی زندہ ہے… جمہوریت زندہ ہے!
🇵🇰 پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد!

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basheer Ahmad kalmati posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share