RCP - Balochistan

RCP - Balochistan Revolutionary Communist Party- RCP (Balochistan). Workers of the world, Unite.

انقلابی کمیونسٹ پارٹی ضلع پشین میں نامعلوم مسلح درندوں کی جانب سے پانچ بے گناہ مزدوروں کے وحشیانہ قتل عام کی سخت ترین ال...
25/08/2026

انقلابی کمیونسٹ پارٹی ضلع پشین میں نامعلوم مسلح درندوں کی جانب سے پانچ بے گناہ مزدوروں کے وحشیانہ قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں شدید مذمت کرتی ہے۔ محنت کشوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا یہ بزدلانہ عمل صرف چند مزدوروں پر نہیں بلکہ پورے محنت کش طبقے اور انسانیت پر کھلا حملہ ہے۔

محنت کش چاہے کسی بھی زبان، قوم یا خطے سے تعلق رکھتا ہو، وہ صرف اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی جدوجہد کر رہا ہوتا ہے، اور یوں محنت کشوں کا ناحق خون بہانا سراسر ریاستی نااہلی، بدترین ظلم اور کھلی دہشت گردی ہے۔

اس قسم کے وحشیانہ حملوں اور بے گناہ محنت کشوں کے قتل عام سے قومی تحریکوں کو کسی قسم کا فائدہ پہنچنے کے بجائے شدید نقصان پہنچتا ہے، کیونکہ مظلوم محنت کشوں کو نشانہ بنانا عوامی جدوجہد کو نچلی سطح پر کمزور اور بدنام کرنے کا باعث بنتا ہے۔ ہم اس دلخراش سانحے میں شہید ہونے والے مزدوروں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

انقلابی کمیونسٹ پارٹی بلوچستان بھر کے تمام محنت کشوں، طلبہ، نوجوانوں اور ترقی پسند سیاسی و سماجی کارکنوں سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس ریاستی بے حسی اور مزدور کشی کے خلاف متحد ہو کر ہر سطح پر بھرپور مذمت اور یکجہتی کی آواز بلند کریں۔ ہم ریاست اور انتظامیہ سے مطالبہ نہیں بلکہ خبردار کرتے ہیں کہ فوری شفاف تحقیقات کر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، محنت کشوں کی جان و مال کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی فوری بھرپور مالی معاونت کی جائے۔






لورالائی میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں...
24/08/2026

لورالائی میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات، سیاسی پروگرام، انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی جدوجہد اور موجودہ عہد کے انقلابی فرائض پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ورلڈ اسکول کے تجربات اور آئندہ کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ نئے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی ممبرشپ لینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ بعض نئے رابطوں نے اس سلسلے میں مزید غور و فکر کے لیے اگلی نشست تک وقت لیا۔

میٹنگ سوالات، بحث اور انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔




آج قلعہ سیف اللہ میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ م...
23/08/2026

آج قلعہ سیف اللہ میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات، سیاسی پروگرام، انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی جدوجہد اور موجودہ عہد کے انقلابی فرائض پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ورلڈ اسکول کے تجربات اور آئندہ کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ نئے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی ممبرشپ لینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ بعض نئے رابطوں نے اس سلسلے میں مزید غور و فکر کے لیے اگلی نشست تک وقت لیا۔

میٹنگ سوالات، بحث اور انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔




آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ریجنل آفس میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہ...
22/08/2026

آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ریجنل آفس میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات، سیاسی پروگرام، انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی جدوجہد اور موجودہ عہد کے انقلابی فرائض پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ورلڈ اسکول کے تجربات اور آئندہ کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ نئے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی ممبرشپ لینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ بعض نئے رابطوں نے اس سلسلے میں مزید غور و فکر کے لیے اگلی نشست تک وقت لیا۔

میٹنگ سوالات، بحث اور انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔




آج گلستان، قلعہ عبداللہ میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ...
21/08/2026

آج گلستان، قلعہ عبداللہ میں ورلڈ اسکول آف کمیونزم میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور نئے رابطوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات، سیاسی پروگرام، انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی جدوجہد اور موجودہ عہد کے انقلابی فرائض پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ورلڈ اسکول کے تجربات اور آئندہ کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ نئے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی ممبرشپ لینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ بعض نئے رابطوں نے اس سلسلے میں مزید غور و فکر کے لیے اگلی نشست تک وقت لیا۔

میٹنگ سوالات، بحث اور انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔




انقلابی کمیونسٹ پارٹی کوئٹہ سے مستونگ کی رہائشی عمیرہ (27 سال)، نجمہ (28 سال) اور ان کے دو کمسن بچوں، 8 سالہ پریسا اور ڈ...
20/08/2026

انقلابی کمیونسٹ پارٹی کوئٹہ سے مستونگ کی رہائشی عمیرہ (27 سال)، نجمہ (28 سال) اور ان کے دو کمسن بچوں، 8 سالہ پریسا اور ڈیڑھ سالہ ذاکر، کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ معصوم بچوں کو کس جرم کی پاداش میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا؟ بچوں کو بھی اٹھانا ریاستی سفاکیت، بزدلی اور کمزوری کی انتہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چاروں افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

انقلابی کمیونسٹ پارٹی واضح کرتی ہے کہ جبری گمشدگی بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیاں اور سیاسی کارکنوں و عوام کے خلاف ریاستی اقدامات قومی جبر کی شکل ہیں، جن کے خلاف بھرپور مزاحمت ضروری ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اس جدوجہد کو مزدوروں، کسانوں، طلبہ اور تمام محکوم و مظلوم عوام کی متحدہ جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے قومی جبر، طبقاتی استحصال اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لیے سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد سے جوڑنا ہوگا۔ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کا خاتمہ اور مظلوم قومیتوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد اسی وسیع انقلابی جدوجہد کا حصہ ہے۔

جبری گمشدگیاں نامنظور!
تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرو!
قومی جبر مردہ باد!
سوشلسٹ انقلاب زندہ باد!





Building a Revolutionary Communist Party: Ideas, Organisation and Struggleانقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے نئے ساتھیوں ک...
17/08/2026

Building a Revolutionary Communist Party: Ideas, Organisation and Struggle

انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے نئے ساتھیوں کے لیے ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پارٹی کے نظریات، تنظیمی تصور اور سیاسی جدوجہد پر مختصر اور جامع گفتگو ہوگی۔

اگر آپ انقلابی سیاست، کمیونزم اور سماجی تبدیلی کے سوالات کو سمجھنے اور سنجیدہ بحث میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس نشست میں ضرور شریک ہوں۔

Date: Saturday, August 22, 2026
Time: 05:00 PM
Venue: RCP Regional Office, Quetta

نئے ساتھیوں کو خصوصی دعوت!

منجانب: انقلابی کمیونسٹ پارٹی





17/08/2026
انقلابی کمیونسٹ پارٹی سوراب (بلوچستان) میں فوجی طیاروں کی بمباری اور بے گناہ محنت کش عوام کے جانی و مالی نقصان پر شدید غ...
12/08/2026

انقلابی کمیونسٹ پارٹی سوراب (بلوچستان) میں فوجی طیاروں کی بمباری اور بے گناہ محنت کش عوام کے جانی و مالی نقصان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتی ہے۔ بلوچ محنت کش عوام دہائیوں سے قومی و ریاستی جبر، ملٹری آپریشنز اور محرومیوں کا شکار ہیں اور یہ حملہ ان پر ہونے والے مظالم کا ایک اور دردناک باب ہے۔ حاکم طبقہ اپنے اقتدار اور مفادات کو بچانے کے لیے بلوچ عوام کے حقِ خودارادیت کے سوال کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن بموں اور تشدد سے لوگوں کی آواز کبھی ختم نہیں کی جا سکتی۔

ہم مانتے ہیں کہ بلوچ قوم کے حقِ خودارادیت کا دفاع کرنا اور ان پر ہونے والے ریاستی جبر کا خاتمہ کسی زبانی ہمدردی سے ممکن نہیں۔ اس ظلم کا واقعی خاتمہ تب ہی ہوگا جب پورے پاکستان کے محنت کش، مزدور، کسان اور طالب علم اپنے بلوچ محنت کش بھائیوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ صف میں کھڑے ہوں گے۔ بلوچ قوم کی قومی آزادی اور بنیادی حقوق کی یہ جدوجہد محض ان کا اکیلا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ پورے ملک کے مظلوم طبقات کی مشترکہ سوشلسٹ جدوجہد کا حصہ ہے۔ انقلابی طبقاتی اتحادکے ذریعے سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد ہی اس جابرانہ نظام کو بدل کر تمام مظلوم قومیتوں کو حقیقی آزادی اور برابر کے حقوق دلا سکتا ہے۔






07/08/2026





Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RCP - Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RCP - Balochistan:

Shortcuts

Share