05/08/2026
5 اگست دنیا کی
تاریخ کا سیاہ ترین دن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5 اگست 2019ء جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔
بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیری عوام کے جذبۂ حریت کو کمزور نہیں کر سکے بلکہ آزادی کی تحریک پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔کشمیری عوام نے ہر قسم کے ظلم، جبر، کرفیو، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت کے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔
عالمی برادری، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میر عبیداللہ گورگیج
رکن بلوچستان اسمبلی
حلقہ پی بی 44