نوجوان اتحاد کلی کتیر الوزئی

نوجوان اتحاد کلی کتیر الوزئی خدمت گار فاونڈیشن کلی الوزئی کتیر

14/07/2026
حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ قاتلان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
27/06/2026

حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ قاتلان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

خـــــــــوشخبریارباب نــعمت اللّٰہ ولد ہــدایت اللّٰہ کاســی  کو کسٹم انسپکٹر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبا...
16/04/2026

خـــــــــوشخبری
ارباب نــعمت اللّٰہ ولد ہــدایت اللّٰہ کاســی کو کسٹم انسپکٹر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ مزید کامیابی عطاء فرمائے اور اپنے والدین، ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔
منجانب اھـــــــلیانِ کلی کتیر الوزئی کچلاک

10/10/2025

انتقال پر ملال
کلی کتیر کے ارباب سعد اللّٰه کاسی انتقال کرگئے۔
مرحوم عبداللّٰہ خان کاسی، اے این پی کے رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ کے بھائی، عزیز اللّٰه کاسی، اشرف کاسی، معین خان کاسی اور جمعیت علمائے اسلام کچلاک کے عمران خان کاسی کے والد ارباب سعد اللّٰه کاسی انتقال کرگئے نماز جنازہ آج 7 بجے شام کو ملک عبدالرحیم کاسی قبرستان کلی کتیر میں ادا کی جائے گی۔

29/08/2025

*اعلانِ فاتحہ*

تمام عزیز و اقارب، احباب و متعلقین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
*حضرت شیخ جلال الدین صاحب* کی اہلیہ
اور
*مولوی حبیب الرحمن صاحب* کی والدہ محترمہ
کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

*بمقام:* کلی آلوزئی، جامع مسجد
*بروزیوم:* ہفتہ
*تاریخ:* 30 اگست 2025

تمام مخلص احباب سے درخواست ہے کہ وقت پر تشریف لا کر دعائے مغفرت میں شامل ہوں۔

*از طرف:* سوگواران خاندان

23/08/2025

📜 کلی کتیر (کوئٹہ) کے مشہور بزرگ کاسی

1. حاجی عبدالسلام کاسی الوزئی

بزرگ و معزز شخصیت، جن کا خاندان کلی کتیر میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کے فرزند اسد خان کاسی پاکستان کے ابتدائی دور میں اسسٹنٹ کمشنر (AC) کوئٹہ کے عہدے پر فائز رہے۔

یہ خاندان علمی، انتظامی اور سیاسی اثرورسوخ رکھتا تھا۔

---

2. عیسیٰ خان ولد عبدالسلام کاسی

حاجی عبدالسلام کے صاحبزادے، کلی کتیر کے بااثر شخص۔

برطانوی دور اور قیام پاکستان کے بعد مقامی سطح پر نمایاں خدمات انجام دیں۔

روایت ہے کہ فوجی یا انتظامی تعلق بھی رکھتے تھے۔

---

3. ارباب کرم خان کاسی

کوئٹہ کے نواحی علاقوں کے بڑے رہنما۔

ریاست قلات کے دور میں ڈپٹی وزیرِاعظم رہے۔

سماجی اور سیاسی سطح پر کاسی قوم کے لیے بڑا نام۔

کوئٹہ شہر میں آج بھی ارباب کرم خان روڈ ان کے نام سے مشہور ہے۔

---

4. شیخ جمال الدین کاسی

روحانی بزرگ اور عالم، جن کا تعلق کاسی قبیلے سے تھا۔

پشتون تاریخ اور روحانیت میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

---

5. تتار خان کاسی

شیر شاہ سوری اور اسلام شاہ سوری کے دربار سے وابستہ۔

ایک وقت میں روہتاس قلعہ (پنجاب) کے گورنر بھی رہے۔

کاسی قبیلے کی سیاسی و عسکری طاقت کی علامت۔

---

6. دیگر مقامی بزرگ (کلی کتیر سے تعلق رکھنے والے)

مختلف ادوار میں کلی کتیر کے معززین نے:

زمینداری و معاشی نظام میں کردار ادا کیا۔

لیویز و فرنٹیئر کور میں شمولیت اختیار کی۔

پاکستان کے بعد سول سروس و فوج میں خدمات انجام دیں۔

---

✨ خلاصہ

کلی کتیر کے بزرگوں اور سرداروں نے:

برصغیر اور برطانوی راج کے دور میں انتظامیہ اور فوج میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ریاست قلات اور بعد ازاں پاکستان میں سیاسی و انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

روحانی، سماجی اور علمی حیثیت سے بھی کاسی قوم کی شناخت کو مضبوط کیا۔

ہمارے نوجوان ایڈوکیٹ ملک عنایت کاسی اور سابق بار کونسل کے صدر محمد اقبال کاسی ارباب لونگین کاسی اور دیگر تمام معزز وکلاء...
25/07/2025

ہمارے نوجوان ایڈوکیٹ ملک عنایت کاسی اور سابق بار کونسل کے صدر محمد اقبال کاسی ارباب لونگین کاسی اور دیگر تمام معزز وکلاء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے بطور وکیل لائسنس حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ ان کی محنت، قانونی مہارت، اور پیشہ ورانہ قابلیت کا ثبوت ہے۔
منجانب کلی کتیر کاسیان کچلاک

ملک عنایت اللّٰه خان کاسی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے بطور وکیل لائسنس ملنے پر نوجوان اتحاد کلی کتیر الوزئی کیج...
23/07/2025

ملک عنایت اللّٰه خان کاسی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے بطور وکیل لائسنس ملنے پر نوجوان اتحاد کلی کتیر الوزئی کیجانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں.

Address

Yahya Khan Street
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نوجوان اتحاد کلی کتیر الوزئی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category