Balochistan

Balochistan This is an archive of Balochistan.

17/08/2026

مجھے قلعے میں کیوں نہیں بلایا؟ 😄
میں نے تو چمن سے سوراب تک کا سفر کیا اور آپ کے لیے آواز بھی بلند کی!

اب اتنی بھی بے رخی اچھی نہیں۔ 😏


17/08/2026
🟠 بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی صورتحال  انتہائی تشویشناک ،  سورج ڈھلتے ہی سناٹے اور خوف و  دہشت کا عالم چھا  جاتا  ہے 🔶...
17/08/2026

🟠 بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ، سورج ڈھلتے ہی سناٹے اور خوف و دہشت کا عالم چھا جاتا ہے

🔶 بلوچستان کی قومی شاہراہیں شہریوں کے لیے خوف اور تشویش کی علامت بنتی جا رہی ہیں۔ صوبے میں ایک شہر سے دوسرے شہر تک سفر کرنا مشکل ہو چکا ہے، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سے متعلق خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

🔶 کئی اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بیریئرز لگا کر راستے بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متبادل اور کچی سڑکوں پر سفر بھی محفوظ نہیں سمجھا جا رہا، جہاں مسافر گاڑیوں کو لوٹنے سمیت فائرنگ کے واقعات کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

🔶 شام ہوتے ہی متعدد شاہراہوں پر سناٹا چھا جاتا ہے۔ شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں نامعلوم گاڑیوں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت بھی دیکھنے میں آتی ہے، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

🔶 شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اپنی پوسٹوں سے باہر نہیں نکلتے اور شہریوں کو بھی پوسٹوں کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی جاتی، جس کے باعث انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور شکایات متعلقہ حکام تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

🔶 شاہراہوں کی ابتر صورتحال کا دائرہ آہستہ آہستہ شہروں تک بھی پھیلتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں بعض اوقات اچانک راستے بند کر دیے جاتے ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث سڑکوں کی بندش کا اعلان کیا جاتا ہے۔

🔶 مجموعی طور پر بلوچستان میں شاہراہوں اور شہری راستوں کی صورتحال پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ شہری محفوظ اور بلاخوف سفر کی سہولت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

16/08/2026

کوئٹہ شہر میں پھر افراتفری پولیس نے اچانک سڑکیں بند کرنا شروع کردیں

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بھائی جیسا دوست رضوان اللہ (آغا یو پی ایس علی بھائی روڈ کوئٹہ ) مالک ہنہ وڑک...
16/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بھائی جیسا دوست رضوان اللہ (آغا یو پی ایس علی بھائی روڈ کوئٹہ ) مالک ہنہ وڑک ولی تنگی دھماکے میں شہید ہو گئے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے!!!

16/08/2026

قلعہ عبداللہ، گلستان فائرنگ: دو کمسن بچیاں شہید، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی بلوچ فیملی راستہ بھٹک کر قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان پہنچی، جہاں مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو کمسن بچیاں شہید جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ متاثرہ خاندان کے مطابق تاحال ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا. لواحقین نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتاری، زخمی والدہ کو بہترین طبی سہولیات اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. لواحقین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے، مبینہ پولیس غفلت پر متعلقہ افسران کی معطلی اور واقعے کی شفاف جوڈیشل انکوائری کرانے کی اپیل کی ہے۔


🤣
16/08/2026

🤣

🚨 *سوراب: مسلح افراد نے فیملی سمیت ڈبل کیبن گاڑی چھین لی* سوراب کے قریب 15 اگست 2026 کو چمن کے رہائشی اشرف خان اچکزئی کی...
16/08/2026

🚨 *سوراب: مسلح افراد نے فیملی سمیت ڈبل کیبن گاڑی چھین لی*

سوراب کے قریب 15 اگست 2026 کو چمن کے رہائشی اشرف خان اچکزئی کی سفید رنگ کی ٹویوٹا ریوو ڈبل کیبن گاڑی مسلح افراد نے زبردستی چھین لی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں اشرف خان کی فیملی کی خواتین اور بچے بھی سوار تھے، جبکہ گاڑی میں گھریلو سامان، خواتین کے کپڑے اور جہیز کا سامان موجود تھا۔ مسلح افراد نے خواتین اور بچوں کو ویرانے میں گاڑی سے اتار دیا اور گاڑی سمیت تمام سامان لے کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری کے مطابق وہ ایک چھوٹا کاروباری شخص ہے اور یہ سامان اس نے بڑی مشکل سے جمع کیا تھا۔

*منگچر بازار ایک بار پھر بند!**23روز کی طویل بندش کے بعد بڑی امیدوں کے ساتھ کھولا گیا منگچر بازار، آج ایک بجے ہی دوبارہ ...
16/08/2026

*منگچر بازار ایک بار پھر بند!*

*23روز کی طویل بندش کے بعد بڑی امیدوں کے ساتھ کھولا گیا منگچر بازار، آج ایک بجے ہی دوبارہ بند کر دیا گیا۔*

*عوام اور تاجر برادری ایک بار پھر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ آخر منگچر بازار کو بار بار بند کرنے کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟ عوام کو واضح کیا جائے کہ بازار ایک بجے بند کرنے کی وجہ کیا ہے اور یہ صورتحال کب تک جاری رہے گی؟*

*منگچر کے عوام کا مطالبہ ہے کہ بازار کو مستقل طور پر کھولا جائے اور تاجروں و عوام کو کاروبار اور روزمرہ زندگی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔*

Address

Quetta

Telephone

+92819211841

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share