26/08/2026
اس چوک پر فائر بریگئڈ اور ایمبولینسس کے لیئے کیا کرنا ہوگا ایمرجنسی میں ؟؟
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ایمرجنسی صورتحال میں فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں انتہائی اہم اور حساس ذمہ داری انجام دیتی ہیں۔ اگر ٹریفک کی وجہ سے فائر بریگیڈ یا ایمبولینس کو راستے میں روکنا پڑے یا انہیں ٹریفک جام میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے تو ایمرجنسی جائے وقوعہ تک پہنچنے میں قیمتی وقت ضائع ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
اس چوک پر فائر بریگئڈ اور ایمبولینسس کے لیئے کیا کرنا ہوگا ایمرجنسی میں ؟؟
لہٰذا ٹریفک پولیس سے گزارش ہے کہ فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر راستہ فراہم کیا جائے۔ ٹریفک اہلکار ایمرجنسی گاڑیوں کی سائرن اور فلیشنگ لائٹس کو دیکھتے ہی ٹریفک کو فوری طور پر سائیڈ پر کروائیں اور ان کے لیے راستہ کلیئر کریں۔
خصوصاً مصروف شاہراہوں، چوکوں اور ٹریفک سگنلز پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی جائے کہ ایمرجنسی گاڑیوں کی بروقت اور بلا رکاوٹ روانگی کو یقینی بنائیں، تاکہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کم سے کم وقت میں جائے وقوعہ تک پہنچ سکیں اور قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
ایمرجنسی گاڑی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا یا اسے غیر ضروری طور پر روکنا براہِ راست ریسپانس ٹائم کو متاثر کرتا ہے، اس لیے اس معاملے پر خصوصی توجہ اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔
عبدلحق خان اچکزئی ڈائریکٹر فائر سروسز میٹروپولیٹن کارپوریشن