28/09/2026
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے ضلعی سیکرٹری سید نور احمد شاہ خجک اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع سبی کے سیکرٹری سید اسماعیل شاہ پر ہونے والے بزدلانہ قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
پرامن سیاسی کارکنوں پر اس طرح کے حملے جمہوری اقدار اور پرامن سیاسی جدوجہد پر براہ راست حملہ ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں، حملہ آوروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں، اور پارٹی قائدین و کارکنوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون زخمی رہنماؤں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے خاندانوں اور ساتھیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔