JI YOUTH Balochistan

JI YOUTH Balochistan جماعت اسلامی

The OneWho stands against the system, Political elites and The People of Pakistan.Hafiz Naeem Ur Rehman
02/08/2026

The One
Who stands against the system,
Political elites
and The People of Pakistan.
Hafiz Naeem Ur Rehman

جے آئی یوتھ ضلع اوستہ محمد کا اہم اجلاسجے آئی یوتھ ضلع اوستہ محمد کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی کابینہ کی ت...
02/08/2026

جے آئی یوتھ ضلع اوستہ محمد کا اہم اجلاس

جے آئی یوتھ ضلع اوستہ محمد کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی کابینہ کی تشکیل، یونٹ سازی اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع یوتھ صدر برکت علی جمالی، جنرل سیکرٹری اختیار علی جمالی، سینیئر نائب صدر نہال الدین سومرو، نائب صدر جام مگسی اور اقبال رونگا سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جے آئی یوتھ کو ضلع بھر میں مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا۔ ان شاء اللہ، جلد ہی ضلعی کابینہ اور دیگر تنظیمی ذمہ داریوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

جے آئی یوتھ چمن کا اجلاسجے آئی یوتھ چمن کے صدر مسٹر وہاب صاحب کی زیرِ صدارت ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی...
02/08/2026

جے آئی یوتھ چمن کا اجلاس

جے آئی یوتھ چمن کے صدر مسٹر وہاب صاحب کی زیرِ صدارت ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور، نوجوانوں کی فعالیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں جماعتِ اسلامی چمن کے امیر سمیت جماعتِ اسلامی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کی کردار سازی، تنظیم کو مزید فعال بنانے اور دعوتی و فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر زور دیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جے آئی یوتھ نوجوانوں کو ایک مضبوط، باکردار اور باصلاحیت قیادت فراہم کرنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں جاری رکھے گی۔

01/08/2026

جے آئی یوتھ بلوچستان کی تنظیمی سرگرمی کی چند جھلکیاں۔ اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے اور نوجوانوں کو دین و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

آج جے آئی یوتھ ژوب کا اہم تنظیمی اجلاس صدر محمد یونس کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹر...
01/08/2026

آج جے آئی یوتھ ژوب کا اہم تنظیمی اجلاس صدر محمد یونس کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ژوب، جناب فہد خان صاحب بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحۂ عمل، تنظیمی سرگرمیوں اور نوجوانوں کو مزید متحرک کرنے کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ ان شاء اللہ نوجوانوں کی خدمت، تنظیم کے استحکام اور دعوتِ دین کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔
JIYouth

جماعت اسلامی یوتھ کا اجلاس شوکت علی مستوئی صدر یوتھ ونگ بھاگ ناڑی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوتھ ونگ کو فعال کر...
01/08/2026

جماعت اسلامی یوتھ کا اجلاس شوکت علی مستوئی صدر یوتھ ونگ بھاگ ناڑی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں یوتھ ونگ کو فعال کرنے اور ذیلی سطح پر ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔آئندہ اجلاس میں ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔

محمد اعجاز راجپوت، نے جماعت اسلامی پاکستان کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت ا...
21/06/2026

محمد اعجاز راجپوت، نے جماعت اسلامی پاکستان کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، قیم جماعت اسلامی کوئٹہ اعجاز محبوب، صوبائی نائب امیر ذاہد اختر بلوچ ، جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منتظم حافظ صفی اللہ شاہوانی، بنو قابل بلوچستان کے ڈائریکٹر طیب فرید خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

محمد اعجاز راجپوت کو قافلۂ حق میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے، ان سے اقامتِ دین اور خدمتِ خلق کا بہترین کام لے، اور ان کی زندگی کو دین و اجتماعیت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

20/05/2026

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI YOUTH Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JI YOUTH Balochistan:

Shortcuts

Share