Metropolitan Corporation Quetta

Metropolitan Corporation Quetta Official Page of Metropolitan Corporation Quetta. https://twitter.com/MCQuettaGov

20/08/2026

*پریس ریلیز*

*کوئٹہ: طوغی روڈ، موتی رام روڈ اور قندہاری بازار سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی*

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میجر (ر) بشیر احمد کی ہدایات پر اینٹی انکروچمنٹ زون 1 انچارج علی رضا درانی کی نگرانی میں طوغی روڈ، موتی رام روڈ، قندہاری بازار، سرکلر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔

انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ عوامی راستوں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والا تجاوز شدہ سامان تحویل میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد تجاوزات کو کلیئر کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو آئندہ سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم نہ کرنے کی سختی سے تنبیہ بھی کی گئی۔

شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنا میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کرتا ہے کہ فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر سامان رکھ کر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور شہر کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

17/08/2026

*میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ*

معزز ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میجر (ر) بشیر احمد کی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے زرغون روڈ اور امداد چوک پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا، جس سے شہریوں اور ٹریفک کی آمدورفت میں بہتری اور عوامی راستوں کی بحالی ممکن ہوئی۔

کارروائی اینٹی انکروچمنٹ زون-I انچارج علی رضا درانی کی نگرانی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ عملے نے انجام دی۔ کارروائی کے دوران عوامی مقامات پر قائم عارضی تجاوزات، غیر قانونی قبضوں اور آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی اشیاء کو ہٹایا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ سرکاری و عوامی اراضی، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ شہر میں تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی مزید بہتر بنانے اور شہری نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

District Information Office Quetta Quetta Traffic Police

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔
14/08/2026

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔


06/08/2026

کوئٹہ(پ ر) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تاجروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد 7 اور 8 اگست کی ہڑتال موخر کر دی گئی ہے

وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجر برادری معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہے اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم احتجاج کے بعد تاجروں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تاجروں کے تحفظات کے ازالے کے لیے حکومت بلوچستان نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی تاجروں کے مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔

اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدررحیم آغا نے کہا کہ حکومت نے 986 دکانداروں اور حلیم پلازہ سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد تاجروں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 7 اور 8 اگست کی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت تاجروں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہداء زیارت کمیٹی، امن و امان کی صورتحال اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فیک خبروں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، قومی شاہراہوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور جہاں ضرورت پڑی وہاں کرفیو یا آپریشن سمیت تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

میجر بشیرخان  بڑیچ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر تعینات
06/08/2026

میجر بشیرخان بڑیچ
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر تعینات

06/08/2026

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں امداد چوک اور ڈبل روڈ کے علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے انچارج علی رضا کی نگرانی میں کی گئی، جبکہ محکمہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھی آپریشن کے دوران معاونت فراہم کی۔ کارروائی کے دوران سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری اراضی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیرقانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

31/07/2026

*کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت سریاب روڈ، رئیسانی روڈ، پتلی چوک اور ملحقہ علاقوں میں انسدادِ تجاوزات کارروائی عمل میں لائی گئی*

کارروائی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے انچارج اورنگزیب کی نگرانی میں محکمہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے تعاون سے کی گئی، جس کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمد و رفت کو بہتر بنایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اراضی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات سے گریز کریں تاکہ شہر کو صاف، منظم اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

24/07/2026

*کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ فریال ہاؤسنگ اسکیم میں عوامی گلیوں پر قائم رکاوٹیں ختم، مداخلت کرنے والے افراد گرفتار*

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر فریال ہاؤسنگ اسکیم، ایئرپورٹ روڈ میں عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی

تفصیلات کے مطابق بعض افراد نے دو گلیوں میں غیر قانونی طور پر گیٹ نصب کرکے عوامی آمدورفت محدود کر دی تھی،شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گلیوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک کر دیا اور عوام کے لیے کھول دیا

کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کبیر مزاری اور چیف اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان کی نگرانی میں انجام دی گئی،اس دوران سرکاری کارروائی میں مداخلت اور مزاحمت کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی راستوں پر غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کرنے، قبضہ کرنے یا سرکاری کارروائی میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی، تاکہ شہریوں کی آزادانہ آمدورفت اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔

23/07/2026

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خاتمے، شہری نظم و ضبط کی بحالی اور عوام کو بہتر سفری و پیدل آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں


اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز کھوسہ اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے علی رضا کی نگرانی میں علمدار روڈ، طوغی روڈ، سرکلر روڈ اور باچا خان چوک سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیرقانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا، جبکہ متعدد عارضی ڈھانچے، غیرقانونی اسٹالز، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں بھی موقع پر ختم کر دی گئیں


انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی بلکہ شہریوں، خصوصاً پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انسدادِ تجاوزات مہم کا مقصد سرکاری اراضی کا تحفظ، شہری خوبصورتی کی بحالی، ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور عوام کو محفوظ اور سہل آمدورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر متعلقہ حکام نے دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری املاک، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیرقانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر شہر بھر میں انسدادِ تجاوزات مہم بلاامتیاز جاری رہے گی تاکہ کوئٹہ کو تجاوزات سے پاک، منظم اور شہریوں کے لیے مزید محفوظ اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔

Address

Town Hall, Metropolitan Corporation
Quetta

Telephone

+92819201685

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Metropolitan Corporation Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Metropolitan Corporation Quetta:

Shortcuts

Share