Star Of Quetta Police

Star Of Quetta Police � “ہر محافظ ہے ایک اسٹار”
� “کوئٹہ پولیس — فخر ہمارا”

07/08/2026

مجھے اپنے بیٹے کی جدائی کا غم تو ہے
، مگر فخر ہے کہ اس نے وطن پر اپنی جان قربان کی۔
ایک باپ کا سب سے بڑا دکھ… 💔🥀

جس بیٹے کو انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، جس کی ہنسی سے گھر آباد تھا، آج اسی بیٹے کی تصویر سینے سے لگا کر باپ کہتا ہے:
"مجھے اپنے بیٹے کی جدائی کا غم تو ہے، مگر فخر ہے کہ اس نے وطن پر اپنی جان قربان کی۔"

یہ الفاظ نہیں، ایک باپ کے ٹوٹے ہوئے دل کی آواز ہے۔
آنکھیں نم ہیں، دل غمگین ہے، مگر سر آج بھی فخر سے بلند ہے۔

سلام ہے ان عظیم والدین کو، جنہوں نے اپنے لختِ جگر وطن کے نام کر دیے۔
شہداء زندہ ہیں، اور ان کے والدین کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی۔ 🇵🇰💔🫡

بہت ہی پیارے بھائی ایس ایچ او رؤف جبار صاحب!آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت، خوشیوں، عزت، کام...
06/08/2026

بہت ہی پیارے بھائی ایس ایچ او رؤف جبار صاحب!
آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت، خوشیوں، عزت، کامیابی اور لمبی با برکت زندگی عطا فرمائے۔ اللہ پاک آپ کو ہر میدان میں مزید ترقی، کامیابیاں اور آسانیاں نصیب فرمائے، آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیشہ خوش و خرم، آباد و شاد رکھے۔
آمین۔ سالگرہ مبارک! 🎉🌹

ایس ایچ او عبدالخالق شہید اعجاز محمود کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی 05 موٹر سائیکلیں برآمد فائرنگ کے تبادلے کے بعد 03 ملز...
06/08/2026

ایس ایچ او عبدالخالق شہید اعجاز محمود کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی
05 موٹر سائیکلیں برآمد
فائرنگ کے تبادلے کے بعد 03 ملزمان گرفتار
اسلحہ برآمد
ملزمان کیخلاف مقدمات درج

06/08/2026

یومِ شہداء کے موقع پر ڈی ایس پی سریاب سرکل طالب حسین نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجاتِ بلندی، وطن کی سلامتی اور پولیس فورس کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی عظیم خدمات اور ایثار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت و تکریم ہماری ذمہ داری ہے۔

04/08/2026

یوم شہدائے پولیس پر معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کا بلوچستان پولیس شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش
ہمارے شہداء ، ہمارا فخر

شہید انسپکٹر زبیر احمد بزدار، ہمارے پیارے ثمر بھائی، 31 جنوری کو ہیروف 2 کے دوران ہاکی چوک میں دشمنوں کا بہادری سے مقابل...
04/08/2026

شہید انسپکٹر زبیر احمد بزدار، ہمارے پیارے ثمر بھائی، 31 جنوری کو ہیروف 2 کے دوران ہاکی چوک میں دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ہمیں آپ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔

30/07/2026

استاد حنیف بگٹی(سی ڈی آئی ) آر ٹی سی سینٹر
اور استاد رحیم، دونوں قابلِ احترام ڈرل انسٹرکٹرز، اپنے بہترین اخلاق، پیشہ ورانہ مہارت اور شاگردوں کی بھرپور رہنمائی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ زیرِ تربیت نوجوانوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی اور بہتر تربیت کو یقینی بنانا ان کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

تھانہ بروری پولیس کی چوروں اور رینٹل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاںایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء...
30/07/2026

تھانہ بروری پولیس کی چوروں اور رینٹل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل، ایس پی صدر ڈویژن شفقت جنجوعہ اور ڈی ایس پی شوکت جدون کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بریوری نصیب اللہ ناصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری اور رینٹل ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم محمد لطیف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقدمہ نمبر 17/2026 میں چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، جبکہ اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر لیے گئے۔
علاوہ ازیں، رینٹل ایکٹ کی خلاف ورزی پر عبدالشکور اور شاہد علی کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے انہیں قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

28/07/2026

زیرِ نظر ویڈیو میں چند نوجوان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ متعلقہ تھانے سے گزارش ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ایسے خطرناک عمل کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

26/07/2026

🚨 موٹرسائیکل چوری کی اطلاع 🚨
آج صبح تقریباً 7:30 بجے A-One City، Phase 1، گلی نمبر 4 کے سامنے واقع پلازے سے ایک موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں۔
اگر کسی کو ملزمان کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ
انباکس میں یا 15 پر رابطے کریں

Address

Police Line
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Star Of Quetta Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share