23/08/2026
گزشتہ دن مورخہ 22 اگست 2026 پانچویں اور آخری روز انٹرویوز کا انعقاد
کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں 21 اگست 2026 کو پانچویں اور آخری روز اخباری اشتہار سیریل نمبر 30 تا 34 کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے گئے۔
جس میں نرسنگ آرڈلی، گیس فٹر، چوکیدار، سویپر اور سینیٹری ورکر کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے، جبکہ ڈیٹا انٹری آپریٹر اور اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر کے امیدواروں کے ٹائپنگ ٹیسٹ بھی منعقد کیے گئے۔
انٹرویوز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور اہلیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔