Sadiq Agha

Sadiq Agha Justice. Humanity. Self Esteem.

*انٹرا پارٹی الیکشن‘ سید صادق آغا اور شمس رند ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی ورکرز پینل تشکیل دیدیا**بلوچستان میں من پسند افراد...
24/02/2024

*انٹرا پارٹی الیکشن‘ سید صادق آغا اور شمس رند ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی ورکرز پینل تشکیل دیدیا*

*بلوچستان میں من پسند افراد میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کرنے کے باعث عام انتخابات میں پارٹی کو سخت نقصان پہنچا*

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سابق سینئر نائب صدر سید صادق آغا اورجنرل سیکرٹری آئی ایل ایف و سینئر نائب صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شمس رند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 3 مارچ کو منعقد کئے جارہے ہیں جس میں بلوچستان کی سابقہ صوبائی قیادت نے مکمل طورپر کارکنوں کو نظر انداز کر دیا ہے ہم پی ٹی آئی ورکرز پینل کے پلیٹ فارم سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینگے ،ورکرز پینل کی جانب سے صوبائی صدر کے لئے سید صادق آغا اور جنرل سیکرٹری کے لئے ایڈوکیٹ شمس رند امیدوار ہونگے۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں بلو چستان میں سینئر قیادت کی موجود گی میں تین اجلاس کوئٹہ میں منعقد کئے گئے لیکن با ہمی مشاورت سے کسی پینل کے نام پر متفقہ فیصلہ نہیں ہو سکا لیکن کل رات کو نوابزادہ شریف جو گیزئی نے رائے حقیقی آزادی کے نام سے پینل کا اعلان کیا جس میں صوبائی صدر کے لئے ڈاکٹر منیر بلوچ اور جنرل سیکر ٹری کے لئے سید جعفر آغا کو نا مزدکر دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے رابطے کر نے کے باجود دیگر عہدیداروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے بلو چستان کے کارکنوں میں ما یو سی پائی جا تی ہے ، انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے پارٹی کے مخلص کار کنوں کو نظر انداز کر کے من پسند افراد میں ٹکٹس تقسیم کئے گئے ہیں جس کے باعث عام انتخابات میں بلوچستان میں پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی سابقہ قیادت کو مد نظر رکھتے ہوئے ور کرز پینل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد جمہور ری انداز میں انٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا ہے ،ورکرز پینل کی جانب سے صوبائی صدر کے لئے سید صادق آغا اور جنرل سیکرٹری کے لئے ایڈوکیٹ شمس رند امیدوار ہونگے جن کے کاغذات نا مز دگی ریٹرننگ آفیسر بلو چستان سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ کے پاس جمع کروادئیے گئے ہیں۔

24/02/2024
میں کھڑا تھا کھڑا ہوں کھڑا رہوں گا یقین کے ساتھ ایمان کے ساتھ عمران خان کے ساتھ بی بی 41 کے غیور عوام کے ساتھ🇧🇫✌🏻
06/02/2024

میں کھڑا تھا
کھڑا ہوں
کھڑا رہوں گا

یقین کے ساتھ
ایمان کے ساتھ
عمران خان کے ساتھ
بی بی 41 کے غیور عوام کے ساتھ🇧🇫✌🏻

28/01/2024

*نیوز الرٹ*

*کوئٹہ:پولیس نے تحریک انصاف کے پی بی 41 سے امیدوار سید صادق آغا کی قیادت میں نکلنے والی ریلی رکوا دی*

*انصاف ہاوس سیٹلائٹ ٹاون کا گھیراؤ، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی*

*دیگرتمام جماعتوں کو جلسے جلوسوں و ریلیوں کی اجازت، تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا قابل مذمت ہے، امیدوار پی بی 41 سید صادق آغا*

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadiq Agha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share