01/04/2026
مختصر تذکرہ حضرت خلیفہ دائم فقیر خُشک رحہ،
قسط 02,
بقلم، ✍ فقیر عبدالفتاح قادری
📜📜📜📩📩📄📄
دائم فقیر اتنے دلیر و جرئت مند تھے کہ
موجودہ پیر سائیں قبلہ اک مرتبہ تذکرہ فرمایا کہ اک مرتبہ دائم فقیر شکارپور میں اس وقت کے کلیکٹر یعنی آج کا ای ایس پی، سے سامنہ ھوا تو دائم فقیر گھوڑے پر سوار تھے اور کلیکٹر نیچے کھڑا تھا، کلیکٹر نے سلام کیا تو دائم فقیر گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے جواب دیا، اس پر کلیکٹر نے کھا کہ دائم فقیر ھم سے سب لوگ گھبراتے لیکن آپ ھمیشہ ھم سے بغیر ڈرے اور جرئت سے بات کرتے ھو اس دلیری کی وجہ کیا ھے۔۔؟؟
دائم فقیر نے بیپرواھی سے جواب دیا کہ تم لوگ انگریزوں کے غلام ھو اور ہم اپنے مرشد کامل کے ولیﷲ کی تابعداری یعنی ﷲ کی تابعداری، آپ کو انگریز کی سپوٹ ھے ھمیں ﷲﷻ کی اور جو لوگ ﷲﷻ سے ڈرتے ہوں تو وہ کسی انسان سے بھلا کیوں ڈریں، 😕
پھر پیر سائیں نے فرمایا یہ تھا اعتماد اپنے مرشد پر ﷲ پر لیکن آج کا انسان اک سپاھی سے ڈرتا ھے چونکہ ایمان و یقین کی بھت کمی ھے،
اب دائم فقیر کا وصال۔۔۔۔
دائم فقیر کو وصال سے کچھ دن پھلے کسی مرض کا عارضہ لاحق ھوا تھا،
بیماری کہ وجوہات کا ہمیں معلوم نا ھوسکا، لیکن آخری شام کو دائم فقیر، حضرت بھورل سائیں رحہ کے بنگلے شریف میں موجود تھے کچھ تکلیف تھی، بھورل سائیں بار بار فقیر کا حال پوچھتے مزاج پرسی فرماتے،
عشاء کی نماز کے بعد بھی حضرت بھورل سائیں نے فقیر کو زیارت کرائی اور آپ حویلی شریف میں تشریف لے گئے،
رات کی آخری حصے میں فقیر نے دنیا فانی سے عالم بقا کی طرف سفر فرمایا، صبح کی نماز پر جب پیر کامل حضرت بھورل سائیں تشریف لائے تو اطلاع عرض کیا گیا،
اس وقت کا حاضر خلیفہ صاحب ڈنو فقیر کلوڑ کو آپ نے حکم فرمایا کہ دائم فقیر کی آخری آرام گاھ حضور حافظ الملت کے روضے شریف کے ساتھ شمال کی جانب جگہ بنائی جائے،
تو اس پر صاحب ڈنو نے عرض کیا قبلہ وہ قبرستان تو آپ بزرگوں کے خاندان کے لئے مخصوص ھے۔۔؟
تب آپ نے جوش سے فرمایا کہ دائم فقیر بھی ھمارے خاندان کا ھے ھمارا صحی بیٹا ھے، اس نے ھمارے اور خانقاہ کے لئے ظاھر باطن خدمت کی ھے،
تب صاحب ڈنو کلوڑ نے رشک سے عرض کیا کہ سائیں مجھے بھی یہ شرف بخشنا اس قبرستان میں جگہ عنایت فرمانا،
تب آپ نے سنجیدگی سے فرمایا کہ صاحب ڈنا یہ مقام سفارش یا گذارش سے نھیں ملتا، بلکہ خلوص و وفا اور عملی نمونے سے ملتا ھے، ۰
خیر دائم فقیر رحہ کو اس خاص قبرستان میں دفنایا گیا جھاں خانقاہ بھرچونڈی شریف کے خاندان کے اور خاص قربانی دینے والے فقیراء کے مقبرہ موجود ھیں،
خیرات سے لیکر چالیسویں تک کا سارے انتظامات خانقاہ کے لنگر سے مکمل ہوئے،
اور اپنے پیچھے اک جریب زمین کا بھی درویش نے نھیں چھوڑا تھا جو کیا فقط خانقاہ کے لئے سبحانﷲ ۔۔۔
آج تک دائم فقیر کے قصے بڑے فقیروں کے پاس یادگار طور بیان کئے جاتے،
وہ وفا کر بھی گئے،
سلا لے بھی گئے،
دوستو اگر اس فانی دنیا میں کچھ رھتا ھے تو فقط کردار رھتا ھے،
لھذا آپ ھم سب اپنے ارد گرد دیکھیں کہ ھم نے کیا کھویا کیا پایا ھے، ھمارا کردار کو پیر سائیں سمیت جماعت کیا جانتی ھے سمجھتی ھے،
پچھلے سال پیر سائیں قبلہ نے دس محرم شریف کو قبرستان میں خطاب کے دوران فرمایا کہ مینے پچاس سال سے اوپر کا وقت آپ جماعت کے ساتھ گذارا ھے لیکن کسی اک بندے نے بھی میرا مقصد نھیں سمجھا اس لئے میں آپ تمام جماعت بمعہ خلفاء سب سے راضی نھیں ہوں😭😴
بھرچونڈی شریف کی معزز جماعت خدارا اپنے زندگی کا کوئی مقصد بنائیں اس کو انجوائے منٹ میں یا فضول نا گذاریں،
طالب دعا، فقیر عبدالفتاح