28/05/2026
28 مئی — یومِ تکبیر
پاکستان ناقابلِ تسخیر 🇵🇰- قوم کو مبارک
آج کا دن پاکستان کی خودمختاری، قومی وقار اور ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے۔ 28 مئی 1998ء کو میاں محمد نواز شریف کی جراتمندانہ قیادت میں پاکستان نے پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کرکے عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ پانچ ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کرنے والا وہ مردِ آہن میاں محمد نواز شریف تھا، جس نے پاکستان کو عظیم اور ناقابلِ تسخیر بنایا۔
پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کو چکنا چور کیا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم کرکے امن و استحکام کی فضا کو مضبوط بنایا۔
یومِ تکبیر پر ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت، سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور تمام قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰