24/08/2026
🌹سیرتِ النبی ﷺ — اخلاق، محبت اور رواداری 🌹
گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن، رحیم یار خان میں بابرکت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر خوبصورت تقاریر پیش کیں۔
پرنسپل میڈم سعدیہ رشید نے نبی کریم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کو حسنِ اخلاق، محبت، رواداری، صبر اور انسانیت کا درس دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سیرتِ رسول ﷺ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے ایک بااخلاق، پُرامن اور محبت بھرا معاشرہ تشکیل دینا چاہیے۔
یہ خوبصورت پروگرام بچوں کی اخلاقی و تربیتی نشوونما کے لیے ایک مؤثر اور بامقصد کاوش ثابت ہوا۔ 🌸💚