Rescue 1122, Rajanpur-Official

Rescue 1122, Rajanpur-Official Punjab Emergency Services Department Rescue 1122, Rajanpur.
(1)

🚑 Internship Opportunity – Join Rescue 1122 as EMT InternEmergency Services Department Punjab ne Emergency Medical Techn...
12/03/2026

🚑 Internship Opportunity – Join Rescue 1122 as EMT Intern

Emergency Services Department Punjab ne Emergency Medical Technician (EMT) Intern ke liye applications invite ki hain. Yeh un candidates ke liye behtareen opportunity hai jo Nursing, Paramedical ya Allied Health field se taluq rakhte hain aur emergency services mein career banana chahte hain.

📌 Eligibility:
• Minimum 2nd Division in Nursing / Paramedical / Allied Health Diploma or Degree
• Punjab Domicile Required
• Age: 18 – 30 Years

💰 Monthly Stipend: Rs. 40,000
🗓 Last Date to Apply: 31 March 2026

Interested candidates CTS website ya Rescue 1122 website par online apply kar sakte hain.

Apna future secure karen aur Rescue 1122 ka hissa ban kar insani zindagiyan bachane ke mission mein shamil ho jayein.

The Government of the Punjab Emergency Services Department invites bids for dignified transportation of the deceased acr...
03/03/2026

The Government of the Punjab Emergency Services Department invites bids for dignified transportation of the deceased across Punjab.

Interested service providers may apply via e-PADS.
📅 Deadline: 19 March 2026









26/01/2026

ریسکیو 1122 راجن پور کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کی تیاری اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس موک ایکسرسائز میں ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
موک ایکسرسائز کے دوران فرضی حادثات اور ہنگامی حالات تخلیق کیے گئے جن میں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت اور منظم کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، بلند عمارت کے اوپر پھنسے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نیچے لے آنا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک فعال اور قابلِ اعتماد ادارہ ہے جو ہر قسم کی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔
انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مشقیں اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور ردعمل کی صلاحیت کو مزید بہتر بناتی ہیں۔ موک ایکسرسائز کے اختتام پر شرکاء کو ہنگامی حالات میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار محمد اختر واہلہ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ ڈسٹرکٹ راجن پور میں ریسکیو 1122 کے ایک اہلک...
16/01/2026

ریسکیو 1122 کے اہلکار محمد اختر واہلہ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

ڈسٹرکٹ راجن پور میں ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے ایمانداری، دیانت داری اور فرض شناسی کی ایسی شاندار مثال قائم کی جو نہ صرف ادارے بلکہ پورے معاشرے کے لیے قابلِ فخر ہے۔

راجن پور تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک شخص کو دل کا شدید دورہ پڑ گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار محمد اختر واہلہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور مریض کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بدقسمتی سے مریض جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکار کو جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس موجود تقریباً ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کی نقد رقم ملی۔ ریسکیو اہلکار محمد اختر واہلہ نے اعلیٰ دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس رقم کو مکمل طور پر محفوظ کیا اور بعد ازاں جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین کو بلا کر تمام رقم باقاعدہ طور پر ان کے حوالے کر دی۔یہ لمحہ لواحقین کے لیے حیرت اور تشکر کا باعث تھا۔ غم سے نڈھال خاندان کی آنکھوں میں آنسو تھے مگر دل میں ریسکیو اہلکار کے لیے عزت، اعتماد اور دعائیں بھی تھیں۔ محمد اختر واہلہ کا یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ریسکیو 1122 صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ انسانیت،امانت اور اخلاقی اقدار کا عملی عکس ہے۔
ریسکیو اہلکار محمد اختر واہلہ کا یہ قابلِ فخر اقدام نہ صرف پورے ریسکیو 1122 ادارے بلکہ معاشرے کے ہر فرد کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ اصل خدمت وہی ہے جس میں نیت صاف،دل زندہ اور کردار مضبوط ہو۔

𝐉𝐨𝐢𝐧 𝐑𝐞𝐬𝐜𝐮𝐞 𝟏𝟏𝟐𝟐 𝐚𝐬 𝐄𝐌𝐓 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧!  is offering paid internships for Emergency Medical Technician (EMT) positions across Pu...
08/01/2026

𝐉𝐨𝐢𝐧 𝐑𝐞𝐬𝐜𝐮𝐞 𝟏𝟏𝟐𝟐 𝐚𝐬 𝐄𝐌𝐓 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧!

is offering paid internships for Emergency Medical Technician (EMT) positions across Punjab.

✅ Eligibility: Nursing, Paramedical, or Allied Health Diploma/Degree (Minimum 2nd Division)
✅ Age: 18–30 years
✅ Monthly Stipend: Rs. 40,000

📅 Last date to apply: 27th January 2026

🌐 Apply online: [www.ctspak.com](http://www.ctspak.com

Serve your district. Save lives. Build your future.

Press Cutting
04/01/2026

Press Cutting

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈپارٹمنٹریسکیو 1122 راجن پورتمام مسلمانوں بھائیوں کو نیا سال مبارک 🌙✨اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان ک...
01/01/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈپارٹمنٹ
ریسکیو 1122 راجن پور
تمام مسلمانوں بھائیوں کو نیا سال مبارک 🌙✨
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے،
امن و سلامتی قائم رکھے اور ہمیں خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰

راجن پور: ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل CERT چیلنج میں شاندار کارک...
05/12/2025

راجن پور: ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل CERT چیلنج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر صوبائی وزیر پنجاب ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر محمد رضوان نصیر اور پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر رہے ہیں۔

04/12/2025
راجن پور:انٹرنیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز مقابلہ 2025 کے دوران ضلع راجن پور کی ریسکیو اسکاٹس ٹیموں نے شاندار کارک...
04/12/2025

راجن پور:
انٹرنیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز مقابلہ 2025 کے دوران ضلع راجن پور کی ریسکیو اسکاٹس ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین جان بچانے کی مہارتیں پیش کیں۔
ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبۂ خدمت اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت قابلِ تحسین ہے۔

ریسکیو اسکاٹس کی یہ کارکردگی نہ صرف ضلع راجن پور بلکہ پورے صوبے کے لیے فخر کا باعث ہیں

رفیق احمد کی بطور شفٹ انچارج ترقی ان کی محنت،احساس ذمہ داری اور ایمرجنسی سروس کے اصولوں پر عمل کرنے کا ثمر ہے۔ ڈاکٹر محم...
26/11/2025

رفیق احمد کی بطور شفٹ انچارج ترقی ان کی محنت،احساس ذمہ داری اور ایمرجنسی سروس کے اصولوں پر عمل کرنے کا ثمر ہے۔

ڈاکٹر محمد اسلم

ریسکیو 1122 راجن پور سٹاف کی جانب سے رفیق احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں۔

راجن پور ریسکیو 1122 راجن پور میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری اسی سلسلے میں رفیق احمد کی بطور شفٹ انچارج ترقی کے موقع پر ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اور ایمرجنسی آفیسر راحت علی نے انہیں پروموشن رینک لگا کر اعزاز بخشا۔اس موقع پر ضلعی انچارج ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ رفیق احمد کی بطور شفٹ انچارج ترقی ان کی محنت،احساس ذمہ داری اور ایمرجنسی سروس کے اصولوں پر عمل کرنے کا ثمر ہے،آج جب انہیں بطور شفٹ انچارج ترقی مل رہی ہے تو یہ صرف ایک رینک نہیں بلکہ یہ اُن بے شمار راتوں کا صلہ ہے جو انہوں نے گھر والوں سے دور ڈیوٹی پر گزاری،یہ اُن لمحوں کی قدر ہے جب وہ اپنی بھوک،تھکن اور آرام کو چھوڑ کر کسی زخمی کی سانسیں بچانے کے لیے دوڑے،یہ اُن دعاؤں کا اثر ہے جو حادثات میں بچ جانے والے لوگ ان کے لیے کرتے رہے،کئ بار ایسے بھی ہوا کہ دوران ایمرجنسی وہ خود بھی زخمی ہوا مگر وہ پھر بھی اگلے حادثے کیلئے دوڑ پڑا کہ شاید کسی کی زندگی ان کا انتظار کر رہی ہے۔یہ ترقی ایک فرض شناس ریسکیو اہلکار کے سفر کی سب سے خوبصورت منزل ہے۔کچھ اہلکار ایسے ہوتے ہیں جو یونیفارم صرف پہنتے نہیں بلکہ اس کا حق بھی ادا کرتے ہیں اور رفیق احمد ان منتخب لوگوں میں سے ایک ہے اور ریسکیو 1122 ادارہ ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔
اس موقع پر شفٹ انچارج رفیق احمد کے چہرے پر فخر کے ساتھ ساتھ ذمہ داری مزید بڑھ جانے کا احساس بھی نمایاں تھا اور انہوں نے اس جزبے کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جوش و جزبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔
ریسکیو 1122 راجن پور کے دیگر آفیسران اور سٹاف کی جانب سے رفیق احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں۔

پاکستان میں ہر ایک منٹ بعد موٹر سائیکل حادثہ — زندگی، معذوری یا موت؟ فیصلہ آپ کا!تیز رفتاری یا غلط ڈرائیونگ زندگی کو معذ...
12/11/2025

پاکستان میں ہر ایک منٹ بعد موٹر سائیکل حادثہ — زندگی، معذوری یا موت؟ فیصلہ آپ کا!

تیز رفتاری یا غلط ڈرائیونگ زندگی کو معذوری یا موت میں بدل سکتی ہے۔ موٹر سائیکل ہمیشہ حد رفتار میں چلائیں، سڑک کی بائیں طرف رہیں اور موبائل کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ ایک محفوظ سفر آپ کو گھر واپس لے جاتا ہے۔

Address

Rajanpur
33500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122, Rajanpur-Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122, Rajanpur-Official:

Share