20/05/2026
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج کھڑک راولاکوٹ کا قیام جون 1984 میں عمل میں لایا گیا۔اس ادارہ کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کرنا ہے۔
حالیہ تعلیمی پیکج 2026 کے تحت گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ کو ختم کرتے ہوئے اس کی تمام پوسٹیں شفٹ کر دی گئی ہیں، اس ادارے کی عمارت، انفراسٹرکچر، لیبارٹریز اور دیگر سہولیات بہترین حالت میں موجود ہیں۔ سالانہ ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ یہاں سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔
تعلیمی پالیسی 2024 کے مطابق اس ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے “ٹریننگ اکیڈمی” کا درجہ دیا جانا چاہیے تھا تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ کسی بھی شعبے میں تربیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، خصوصاً تعلیم جیسے اہم شعبے میں، جہاں معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی اداروں کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جاتا ہے۔ مگر افسوس کہ تعلیم کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنے کے بجائے ایسے اہم تربیتی اداروں کو ختم کر دیا گیا۔
ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ
1۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج کھڑک راولاکوٹ کو فوری طور پر “ٹریننگ اکیڈمی” کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
2۔ ادارے کو مکمل طور پر بحال رکھا جائے۔
3۔ شفٹ کی گئی تمام پوسٹیں واپس بحال کی جائیں۔
4۔ ادارے کو جدید تعلیمی و تربیتی تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے۔