Deputy commissioner poonch

Deputy commissioner poonch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Deputy commissioner poonch, Government Organization, ڈسٹرکٹ کمپلیکس, Rawala Kot.

راولاکوٹ ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اور پولیس مجسٹریٹس کے الگ الگ اجلاس منعقد...
05/06/2026

راولاکوٹ
ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اور پولیس مجسٹریٹس کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، صفائی ستھرائی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی کی زیر صدارت پولیس مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس افسران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ تجاوزات، ٹریفک نظم و ضبط، سرکاری احکامات پر عملدرآمد اور عوامی تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیس اور انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کے لیے مربوط اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان قریبی رابطہ عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔
اجلاسوں میں مختلف انتظامی اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

26/05/2026


03 days Emergency Response Team ( ERT ) Training ۔
22/05/2026

03 days Emergency Response Team ( ERT ) Training ۔

راولاکوٹ  21 مئ 2026ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی  صاحب کے “دارالآرام مثالی منصوبہ” کو تحصیل راولاکوٹ اور میونسپل کار...
21/05/2026

راولاکوٹ 21 مئ 2026
ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کے “دارالآرام مثالی منصوبہ” کو تحصیل راولاکوٹ اور میونسپل کارپوریشن کے کونسلرز نے ایک اہم عوامی فلاحی اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت فوت شدگان کے لیے مناسب اور محفوظ قبروں کی جگہ مختص کی جا رہی ہے ۔
تحصیل راولاکوٹ کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اور مختلف وارڈز کے کونسلرز نے قبرستانوں کے لیے زمین مختص کرنے اور منظوری کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ڈپٹی کمشنرز کے منصوبہ کو ایک مثالی منصوبہ قرار دیا گیا
کونسلرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبرستانوں کے لیے مختص کی جانے والی جگہوں کی ہمواری اور ڈویلپمنٹ کے لیے درکار اخراجات اپنے فنڈز سے پورے کیے جائیں گے جبکہ اس مقصد کے لیے مخیر حضرات سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن قاضی نثار احمد ، سردار عامر خورشید ، سردار عامر رفیق سمیت دیگر موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ قبرستانوں کے لیے مناسب جگہ کی فراہمی ایک بنیادی عوامی ضرورت ہے اور اس منصوبے سے عوام کو دیرپا سہولت میسر آئے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی نے کہا کہ “دارالآرام مثالی منصوبہ” سے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی، قبروں کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعات کا خاتمہ ہو گا اور لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے مناسب جگہ دستیاب ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے معاشرتی اجتماعیت کو فروغ ملے گا کیونکہ قبرستانوں میں آنے والے لوگ اجتماعی طور پر مرحومین کے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ پورے ضلع پونچھ میں جاری ہے اور تمام تحصیلوں میں اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 180 سے زائد قبرستانوں کے لیے شاملات سے جگہ مختص کی جا چکی ہے جبکہ صرف راولاکوٹ میں 30 قبرستانوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور متعدد دیگر مقامات پر پراسس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں عوام کی ضرورت کے مطابق جگہ مختص کی جائے گی جبکہ جہاں ضروری ہو گا خالصہ اراضی پر قبرستان قائم کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں مقامی سطح پر کوئی تنازع موجود نہ ہو وہاں قبرستانوں کی منظوری فوری طور پر دی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ ۔کشمیری حریت رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون شہید   کی برسی کے موقع پر راولاک...
21/05/2026

ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ ۔
کشمیری حریت رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون شہید کی برسی کے موقع پر راولاکوٹ میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ضلعی آفیسران، سرکاری اہلکاران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ضلع مفتی محمد احمد خان نے شہداء کے درجات کی بلندی، مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیری حریت رہنماؤں اور شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی حق و خودارادیت کی ایک لازوال داستان ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کی خان اشرف خان سٹیڈیم راولاکوٹ  میں آمد ۔
15/05/2026

ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کی خان اشرف خان سٹیڈیم راولاکوٹ میں آمد ۔

راولاکوٹ 14/05/2026ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کا  مدرسۃ النور الہدی اور پرل سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام “بنیان ا...
14/05/2026

راولاکوٹ 14/05/2026
ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کا مدرسۃ النور الہدی اور پرل سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام “بنیان المرصوص معرکۂ حق” کی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت ۔

Address

ڈسٹرکٹ کمپلیکس
Rawala Kot

Telephone

+925824920052

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy commissioner poonch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy commissioner poonch:

Share