10/04/2026
راولاکوٹ (پی آئی ڈی) 10 اپریل
ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی سے ٹائیں نمرالہ کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنے علاقے کی عوام کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی درخواست کی۔
وفد کی جانب سے بالخصوص تعلیم، صحت اور شاہرات کے شعبہ جات میں موجود مسائل کی نشاندہی کی گئی، جن پر ڈپٹی کمشنر نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔
ڈپٹی کمشنر سید ممتاز کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹائیں نمرالہ کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے جلد عملی اقدامات کریں گے۔