Sheikh Zeeshan Maqbool

Sheikh Zeeshan Maqbool Serving humanity, helping the needy, caring for animals, and inspiring positive change
(295)

I am Muhammad Zeeshan Bin Maqbool, also known as Sheikh Zeeshan Maqbool — a public figure dedicated to serving humanity, standing for justice, and helping the underprivileged. Formerly active in political service, I’ve now shifted my focus entirely toward community welfare, humanitarian support, and raising awareness through public messages. My mission is to inspire positive change, promote kindne

ss, care for animals, and support those in need — regardless of race, religion, or status. This platform is a voice for the voiceless and a space for unity, compassion, and hope.

01/09/2026

معقول ٹیم کو بی بی سی اردو نے بھی رپورٹ کیا ہے

یاسین ملک کا 25 صفحات پر مشتمل بیانِ حلفی، مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا تلخ فیصلہ، بیٹی کے نام بھی درد بھرا پیغامام...
31/08/2026

یاسین ملک کا 25 صفحات پر مشتمل بیانِ حلفی، مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا تلخ فیصلہ، بیٹی کے نام بھی درد بھرا پیغام

امریکہ میں مقیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما راجہ مظفر نے حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے تازہ بیانِ حلفی کے بعض حصے شیئر کیے ہیں۔

تہاڑ جیل نئی دہلی میں قید یاسین ملک نے جموں کی ٹاڈا/پوٹا عدالت میں زیرِ سماعت قتل کے مقدمے کے سلسلے میں 25 صفحات پر مشتمل بیانِ حلفی تیار کیا ہے۔ راجہ مظفر کے مطابق، اس بیانِ حلفی میں یاسین ملک نے اپنی والدہ، اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی رضیہ سلطانہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے طویل قید و تنہائی کے دوران پیش آنے والے شدید ذہنی اور جذباتی کرب کو بیان کیا ہے۔

مشعال ملک کے نام پیغام
یاسین ملک لکھتے ہیں کہ گزشتہ آٹھ برس سے وہ نہ اپنی اہلیہ کی آواز سن سکے ہیں اور نہ ہی انہیں فون یا ویڈیو کال کے ذریعے رابطے کی اجازت دی گئی۔

بیانِ حلفی میں وہ لکھتے ہیں۔
"میں نہیں چاہتا کہ مشعال اپنی باقی زندگی ان حالات کے بوجھ تلے یا ایک بیوہ کی طرح گزارے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ عزت اور امید کے ساتھ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے۔"

ممکنہ پھانسی یا طویل قید کے خدشے کے تناظر میں یاسین ملک نے لکھا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو نکاح کے بندھن سے آزاد کرنے کا ایک انتہائی تلخ فیصلہ کر چکے ہیں، تاکہ مشعال ان کے مستقبل کے بارے میں مسلسل فکر اور غیر یقینی کی کیفیت سے آزاد ہو سکیں۔

13 سالہ بیٹی کے نام بھی درد بھرا پیغام
اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کے بارے میں یاسین ملک لکھتے ہیں کہ آٹھ برس گزرنے کے باوجود وہ اس کی آواز تک نہیں سن سکے۔

وہ لکھتے ہیں کہ ڈیتھ سیل کی تنہائی میں ان کے پاس صرف اپنی بیٹی کی ایک تصویر ہے۔ اسی تصویر کے ذریعے وہ دن رات اپنی بیٹی کو اپنے قریب محسوس کرتے ہیں اور اس کی خوشی، حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

یاسین ملک نے اپنی بیٹی کو خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دادی سے مسلسل رابطے میں رہے اور روزانہ کم از کم پانچ منٹ انہیں فون ضرور کرے، تاکہ اس مشکل وقت میں ان کی بوڑھی دادی اپنی پوتی کی محبت، تعلق اور سہارے کو محسوس کر سکیں۔

یاسین ملک نے اپنے اس بیانِ حلفی کو رحم کی اپیل یا ہمدردی کی درخواست قرار دینے کے بجائے اپنے ضمیر کا آخری بیان قرار دیا ہے۔

بیانِ حلفی کے یہ اقتباسات ایک ایسے قیدی شوہر، باپ اور بیٹے کی کیفیت کو نمایاں کرتے ہیں جو برسوں سے اپنے خاندان سے دور، قید و تنہائی میں زندگی گزار رہا ہے اور جسے اپنے پیاروں سے ملاقات، گفتگو اور رابطے کا موقع بھی میسر نہیں۔

(نوٹ، اس تحریر کا مواد راجہ مظفر کی طرف سے سامنے لائے گئے بیان حلفی اور تحریر سے حاصل کی گئی ہے۔۔ اور وہی اس کی اصل ہونے کی گواہی دے سکتے ہیں نیز یہ پوسٹ خواجہ کاشف میر کی وال سے کاپی کی گئی ہے)

31/08/2026

🚩*وزیراعظم آزادکشمیر کے دھرنا ختم کرنے کے بیان پر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 3 مطالبات پر دھرنا ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔۔*

🟣جبری طور پر گمشدہ کئے گئے افراد کو رہا کیا جائے۔۔

🟣 عوام کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
🟣 4 اکتوبر 2025ء کے معائدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔
ان سب باتوں پر عملدرآمد کے بعد تمام دھرنے ختم کر دئے جائیں گئے۔

بصورت دیگر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شہداء کی قربانیوں، اسیران کی قربانیوں، تاجران ، ٹرانسپورٹرز، اوورسیز ، وکلاء ، طلباء، سیاسی کارکنان اور غیرت مند کشمیری عوام کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

30/08/2026

آزاد کشمیر میں کل سے انٹر نیٹ جزوی طور پر بحال ہو جائے گا

30/08/2026
تعلیمی ادارے اور نیٹ دو دن میں کھولنے کا اعلان لیکن 2 دن ہو گئے ابھی تک کچھ نا کر سکے
30/08/2026

تعلیمی ادارے اور نیٹ دو دن میں کھولنے کا اعلان لیکن 2 دن ہو گئے ابھی تک کچھ نا کر سکے

28/08/2026

جمعے کا دن ہے ائے اللّٰه پاك!!
جموں کشمیر سمیت پاکستان کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما🤲🏽

27/08/2026

نیپال میں چائنہُ سے آنے والے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر

26/08/2026

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے

Address

Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Zeeshan Maqbool posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sheikh Zeeshan Maqbool:

Shortcuts

Share