Pakistan Railways Rawalpindi Division

Pakistan Railways Rawalpindi Division Pakistan Railways - Rawalpindi Division's Official Updates

19/08/2026
🇵🇰 پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں یومِ آزادی کی پُروقار تقریبات 🇵🇰پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں 79واں یومِ آزادی مل...
14/08/2026

🇵🇰 پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں یومِ آزادی کی پُروقار تقریبات 🇵🇰

پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے بھرپور احساس کے ساتھ نہایت پُروقار انداز میں منایا گیا۔ 🇵🇰✨

تقریبات کا باقاعدہ آغاز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے راولپنڈی، نورالدین داوڑ کی جانب سے ڈی ایس آفس میں پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ یومِ آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کے تحت ایک یادگاری پودا بھی لگایا گیا۔ 🌱🇵🇰

بعد ازاں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان ریلوے ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پرچم کشائی کی اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں سے ان کی خیریت، علاج و معالجے اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں ذاتی طور پر دریافت کیا اور ان میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ 🍬🤝

اس موقع پر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کے افسران و ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی ترقی، عوام کی خدمت اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور جذبے اور خلوص کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰
پاکستان ریلوے زندہ باد! 🚆🇵🇰
Pakistan Railways

13/08/2026

Railway Station and Divisional Superintendent Office Rawalpindi has been beautifully illuminated to celebrate 79th Independance Day Anniversary of our beloved country 🇵🇰 😍

Pakistan Railways

پاکستان 🇵🇰 سعودی عرب 🇸🇦 اور ترکیہ 🇹🇷 کے دفاعی تعاون کے اظہار اور یومِ آزادی کی آمد پر ریلوے عمارات سبز، سرخ اور سفید روش...
09/08/2026

پاکستان 🇵🇰 سعودی عرب 🇸🇦 اور ترکیہ 🇹🇷 کے دفاعی تعاون کے اظہار اور یومِ آزادی کی آمد پر ریلوے عمارات سبز، سرخ اور سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھیں

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے حوالے سے یکجہتی کے اظہار اور پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی اہم عمارات کو خصوصی طور پر برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

اس سلسلے میں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن اور دفتر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی کو سبز، سرخ اور سفید رنگ کی روشنیوں سے خوبصورتی سے روشن کیا گیا، جس سے عمارات کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا اور قومی جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا۔

یہ اقدام پاکستان کے دوست اور برادر ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور یکجہتی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ سبز و سفید روشنیاں پاکستان کی آزادی، قومی وحدت اور وطن سے محبت کی علامت ہیں۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇸🇦 پاکستان سعودی عرب دوستی پائندہ باد
🇹🇷 پاک ترک دوستی زندہ باد
Government of Pakistan
Pakistan Railways

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں ایک منٹ کی خاموشی اور اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقادوفاقی ...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں ایک منٹ کی خاموشی اور اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد

وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کشمیر کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔

بعد ازاں ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی کی قیادت میں پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کے افسران اور ملازمین نے اظہارِ یکجہتی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت سے جلد سرفراز فرمائے اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو ۔
Government of Pakistan
Pakistan Railways

05/08/2026

E-Katcheri by Dy. Divisional Superintendent, Rawalpindi.

Address

Rawalpindi Cantonment

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Railways Rawalpindi Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share