PWS Rwp پڑیال ویلفئیر سوسائٹی راولپنڈی

PWS Rwp  پڑیال ویلفئیر سوسائٹی راولپنڈی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PWS Rwp پڑیال ویلفئیر سوسائٹی راولپنڈی, Social service, village Parial, Rawalpindi.

پڑیال ویلفیئر سوسائٹی اخلاص امید اور خدمت کا نام ہے جو صحت تعلیم پانی راشن اور فلاح انسانیت کے شعبوں میں خاموشی سے روشنی بانٹ رہی ہے آئیں ہم سب مل کر اس سفر کو تعاون دعا اور جذبے سے آگے بڑھائیں

12 سالہ عریشہ طیب ولد طیب مختار، سکنہ گلزار قائد راولپنڈی، 31 اگست کو گلزار قائد کے برساتی نالے میں ڈوب کر بہہ گئی، جو ت...
01/09/2026

12 سالہ عریشہ طیب ولد طیب مختار، سکنہ گلزار قائد راولپنڈی، 31 اگست کو گلزار قائد کے برساتی نالے میں ڈوب کر بہہ گئی، جو تاحال لاپتا ہے۔
دریائے سواں کے کنارے رہائشی آبادیوں کے تمام گروپس میں زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ ممکن ہے آپ کی ایک شیئر بچی کی تلاش میں مددگار ثابت ہو۔
کسی بھی قسم کی اطلاع ملنے کی صورت میں فوری رابطہ کریں:
📞 0321-5838700
اللہ تعالیٰ بچی کو خیریت سے اہلِ خانہ تک پہنچائے۔ آمین۔

*فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میڈیکل سینٹر پڑیال کے تعمیراتی فنڈ میں مرحوم چوہدری خالد محمود لالیا صاحب کے اکلوتے فرزند...
01/09/2026

*فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میڈیکل سینٹر پڑیال کے تعمیراتی فنڈ میں مرحوم چوہدری خالد محمود لالیا صاحب کے اکلوتے فرزند چوہدری شعیب خالد (حال مقیم برطانیہ) نے اپنے والدِ گرامی کے چہلم کے موقع پر ان کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ، بوساطت چوہدری اخلاص صادق، پیش کیا ہے*۔

*یہ ان کی جانب سے اپنے والدِ محترم کے ایصالِ ثواب کے لیے جاری سلسلۂ خیر کی ایک اور قابلِ قدر کڑی ہے۔ اس سے قبل والدِ گرامی کی وفات کے موقع پر پڑیال کی چار مساجد کو دو لاکھ روپے عطیہ کیے اور سوئم کے موقع پر دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کی طبی مشینیں اور آکسیجن سلنڈر پڑیال ویلفیئر سوسائٹی کے حوالے کیے، تاکہ سانس اور پھیپھڑوں کے مریض ان سے مستفید ہو سکیں*۔

*اللّٰہ کریم چوہدری خالد محمود لالیا مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لیے ان تمام عطیات کو صدقۂ جاریہ بنائے*۔ *چوہدری شعیب خالد کی اس ایثار و خدمت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں اجرِ عظیم سے نوازے*۔
*آمین ثم آمین*

پڑیال کے ان عظیم اساتذہ کرام کو اگر آپ نے پہچان لیا ہے تو ان کا نام ضرور کمنٹس میں لکھیں اور یہ بھی لکھیں کہ آپ نے کب او...
30/08/2026

پڑیال کے ان عظیم اساتذہ کرام کو اگر آپ نے پہچان لیا ہے تو ان کا نام ضرور کمنٹس میں لکھیں اور یہ بھی لکھیں کہ آپ نے کب اور کس کلاس میں ان سے پڑھا ہے۔

پڑیال کے معمار اور پڑیال ویلفئیر سوسائٹی کے راہنما یقیناً اگر چوہدری عارف صاحب حیات ہوتے تو وہ بھی اس کاروان فلاح کی رہنمائی فرما رہے ہوتے۔ اللہ کریم اساتزہ کرام کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور چوہدری عارف مرحوم صاحب کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

پڑیالپیڑا کی آل۔۔۔پنجاب کی سرزمین پر بکھری ہوئی بے شمار بستیوں میں ایک تاریخی بستی ہے پڑیالایک ایسی بستی جس کی شناخت صدی...
28/08/2026

پڑیال
پیڑا کی آل۔۔۔

پنجاب کی سرزمین پر بکھری ہوئی بے شمار بستیوں میں ایک تاریخی بستی ہے پڑیال

ایک ایسی بستی جس کی شناخت صدیوں پر محیط ایک خانوادے کی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے

رائے جلال خان المعروف بابا پیر الپاء رحمت اللہ علیہ کے بڑے بیٹے رائے وزیر مانگا خان کی نسل سے آپ کے پڑپوتے رائے پیڑا خان نے سن 1677 میں اس بستی کو آباد کیا جو بعد ازاں آپ ہی کے نام کی نسبت سے پڑیال کہلائی یعنی پیڑے کی آل

رائے پیڑا خان کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے

رائے پیڑا خان بن رائے اعظم بن رائے لونگو خان بن رائے وزیر مانگے خان بن رائے جلال خان

رائے پیڑا خان اپنے جد امجد حضرت رائے جلال خان المعروف بابا پیر الپاء رحمت اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلنے والے نہایت صوفی منش درویش طبیعت بزرگ تھے

آپ کی شخصیت نہ صرف روحانی وقار کی حامل تھی بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط اخلاقی ورثہ بھی ثابت ہوئی۔

اسی نسبت سے رائے پیڑا خان کی اولاد نے اس بستی کی آبادکاری وسعت اور شناخت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ کے سات فرزند تھے

رائے میر داد خان
رائے کرم خان
رائے راسا خان
رائے میرو خان
رائے نروح خان
رائے نزامت خان
اور رائے بھوج خان

انہی فرزندان کی نسلوں نے مختلف گاؤں محلوں اور گھرانوں کی بنیاد رکھی اور یوں رائے پیڑا خان کا خاندان آنے والی صدیوں تک پڑیال اور گرد و نواح کی سماجی تہذیبی اور خاندانی ساخت کا اہم ستون بنا رہا۔پڑیال کے علاوہ آپ کی اولاد رائیکا میرا، چک بیلی خان، کولیاں گوہرو، ڈھوک گجری، رنوترہ ، میال، اور کھلری وغیرہ کے دیہات میں بھی آباد ہے۔

رائے پیڑا خان کا وصال 1720ء میں پڑیال ہی کے مقام پر ہوا اور آپ کی مرقد مبارک پڑیال کے مضافات میں آج بھی جوڑیاں چکری روڈ گاہی سیداں سٹاپ کے قریب مرجع خلائق ہے۔

ماضی قریب تک آپ کی قبر خوبصورت تراشیدہ پتھروں سے بنی ہوئی تھی اور قبر کے عین وسط میں ایک نہایت قدیم پھلائی کا درخت پتھروں کو چیرتا ہوا کھڑا تھا۔

آپ کی قبر کے ساتھ دو مزید قبریں بھی ہیں جن کے متعلق عام تاثر یہی ہے کہ یہ آپ کے بھائیوں کی قبریں ہیں۔

آپ کی قبر کے گرد قدیم دور میں تقریباً دو کنال کے رقبے پر پتھروں کی ایک مضبوط چار دیواری تعمیر کی گئی تھی جس کی وقتاً فوقتاً حفاظت اور مرمت بھی کی جاتی رہی۔

وقت گزرتا گیا اور خصوصاً گزشتہ سات آٹھ دہائیوں میں عدم توجہی کے باعث یہ چار دیواری شکستہ ہوتی ہوئی بالآخر ختم ہوگئی۔

تاہم اس کی بنیادیں آج بھی موجود ہیں اور یہ بنیادیں اس حقیقت کی گواہی دیتی ہیں کہ ہمارے اسلاف اپنے بزرگوں کی قبور نشانیوں اور ورثے کو بھرپور ذمہ داری کے ساتھ محفوظ رکھتے تھے۔

سن 2009ء میں پڑیال کے معزز بزرگ چوہدری سکندر حیات خان باجیا مرحوم ولد صوبیدار پہاڑ خان باجیا نے قبر مبارک پر موجود درخت کو نہایت احتیاط کے ساتھ کٹوا کر آپ کی اور ساتھ موجود دیگر قبروں کی پختہ تعمیر کروائی۔

قبر کے گرد نئی چار دیواری بنوائی اور اس پر تاریخی کتبہ نصب کروایا۔

قبیلہ منج راجپوت الپیال کی مشہور تصنیف منج راجپوت الپیال تاریخ کے آئینے میں بھی آپ ہی کی مرتب کردہ ہے۔

بعد ازاں 2015ء میں پڑیال کے چند نوجوانوں نے قبر مبارک اور اس کے اطراف کی صفائی راستے کی بحالی اور سڑک پر مزار کی نشاندہی کے لیے بورڈ نصب کروایا۔

حالیہ برسوں میں اہل پڑیال نے رائے پیڑا خان کی قبر مبارک کی حفاظت اور اس پر مرمتی کام کے لیے فرزندان پیڑا خان کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔

اور ان شاء اللہ مستقبل قریب میں اسی پلیٹ فارم کے تحت مزار کی تعمیر و تزئین بھی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑیال کی تاریخ کا ایک اور اہم پہلو اس کی انتظامی شناخت اور بدلتے ہوئے جغرافیائی نقشے سے جڑا ہوا ہے

1849ء کے بعد جب انگریزوں نے پنجاب میں اپنا انتظامی ڈھانچہ قائم کرنا شروع کیا تو پڑیال اور علاقہ سواں کے درجنوں دیہات تھانہ چونترہ تحصیل فتح جنگ ضلع راولپنڈی میں واقع تھے

پھر 1904ء میں ایک اہم انتظامی تبدیلی رونما ہوئی۔

جب ضلع اٹک قائم کیا گیا اور اس کا نام کیمبل پور رکھا گیا تو تحصیل فتح جنگ بھی نئے قائم ہونے والے ضلع کیمبل پور کا حصہ بن گئی۔

یوں پڑیال اور علاقہ سواں کے درجنوں دیہات بھی ضلع راولپنڈی کی حدود سے نکل کر ضلع کیمبل پور کا حصہ بن گئے۔

مگر تاریخ کا سفر ہمیشہ ایک ہی سمت میں نہیں چلتا۔

1967ء میں علاقہ سواں کے عمائدین کی کاوشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر انتظامی نقشہ تبدیل ہوا۔

تھانہ چونترہ کا علاقہ تحصیل فتح جنگ سے کاٹ کر تحصیل و ضلع راولپنڈی میں شامل کردیا گیا۔

یوں پڑیال اور علاقہ سواں ایک مرتبہ پھر ضلع راولپنڈی کا حصہ بن گئے۔

وقت کے ساتھ یہ بستی تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا بھی ایک اہم مرکز بنتی گئی۔

برطانوی اور سکھ دور میں پڑیال کی تجارتی اہمیت مسلسل بڑھتی رہی۔

متحدہ پنجاب میں 1799ء تا 1849ء کے سکھ دور حکومت میں جب پڑیال اور اس کے گرد و نواح کا تجارتی حجم نمایاں ہوا تو نیلہ دلہہ چکوال اور دیگر علاقوں کے سکھ تاجر گھرانے یہاں آکر آباد ہوئے۔

مالی طور پر مضبوط ہونے کے باعث انہوں نے پڑیال کی اہم تجارتی جگہیں خرید لیں اور بڑے تجارتی مراکز قائم کئے یوں کچھ عرصے میں پڑیال پورے علاقہ سواں کا ایک بڑا تجارتی مرکز بن گیا۔

قیام پاکستان کے بعد یہ سکھ گھرانے ہندوستان منتقل ہوگئے اور 1948ء کی کشمیر جنگ کے بعد جموں و کشمیر سے آئے مہاجرین یہاں آباد کئے گئے۔

ماضی میں آبادی کے لحاظ سے پڑیال علاقہ سواں کا سب سے بڑا گاؤں سمجھا جاتا تھا مگر 2017ء کی مردم شماری کے مطابق یہ مقام اب چک بیلی خان کو حاصل ہے۔

پڑیال کا ایک روشن حوالہ سادات گیلانیہ کا مقدس خانوادہ بھی ہے۔

سادات گیلانیہ کے جد امجد حضرت بابا پیر سید راجہ شاہ گیلانی اٹھارویں صدی کے آخر میں اہل پڑیال کی خصوصی درخواست پر گھیلا کلاں سے مستقل طور پر پڑیال میں سکونت پذیر ہوئے ۔

آپ 1910ء میں وصال فرما گئے اور آپ کا مزار مبارک میال پڑیال روڈ پر آج بھی مرجع خلائق ہے۔

انہی کے ساتھ مختلف ہنرمند اقوام اور باعزت خاندان بھی عرصہ دراز سے پڑیال کی اس بستی کا حصہ ہیں جو در حقیقت رائے پیڑا خان کی قائم کردہ اس خوبصورت بستی کے سماجی و ثقافتی گلدستے کو مکمل کرتے ہیں۔

پڑیال صرف ایک نام نہیں

یہ پیڑے کی آل ہے

یہ رائے پیڑا خان کی چھوڑی ہوئی وہ میراث ہے جسے صدیوں نے سنوارا نسلوں نے آگے بڑھایا اور وقت نے اپنی تاریخ میں محفوظ کر لیا۔

یہاں بزرگوں کی قبریں ماضی کی داستان سناتی ہیں

یہاں پرانی بنیادیں اپنے اسلاف کی یاد دلاتی ہیں۔

اور یہاں کی نسلیں آج بھی اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ روایات اور ورثے کو زندہ رکھنے کے سفر میں مصروف ہیں۔

کیونکہ جو قومیں اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں وہی اپنے مستقبل کی بنیاد مضبوطی سے استوار کرتی ہیں۔

وہ آئے تو زمانے میں اجالا ہو گیااندھیروں کا ہر اک باب نرالا ہو گیامحمد ﷺ کی ولادت کا کرم ایسا ہواجہاں بھر کے لیے رحمت کا...
26/08/2026

وہ آئے تو زمانے میں اجالا ہو گیا
اندھیروں کا ہر اک باب نرالا ہو گیا
محمد ﷺ کی ولادت کا کرم ایسا ہوا
جہاں بھر کے لیے رحمت کا دروازہ کھلا

23/08/2026

آج چوہدری ظہور صاحب نے مرکزی مجلسِ عاملہ کی کمیٹی کے ہمراہ زیرِ تعمیر فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میڈیکل سینٹر پڑیال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کام کی پیش رفت پر انہوں نے انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔

چوہدری ظہور صاحب اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس عظیم فلاحی منصوبے کے مرکزی ڈونرز میں شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پڑیال ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران خصوصاً مرکزی مجلسِ عاملہ اور اساتذہ کرام کی محنت اور فلاحی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔

انہوں نے اپنے اساتذہ کرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے آج تک جن اساتذہ سے ہم نے سیکھا، اللہ تعالیٰ نے آج بھی انہیں خدمت اور رہنمائی کی صلاحیت عطا کر رکھی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام کی صحت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر انہیں میڈیکل سینٹر کے باقی ماندہ تعمیراتی کام اور تخمینہ شدہ اخراجات سے آگاہ کیا گیا۔ چوہدری ظہور صاحب نے اعلان کیا کہ ان شاء اللہ وہ اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے تعاون سے تعمیراتی کام کے لیے ایک بڑی رقم کا انتظام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ کام جاری رہ سکے۔

سوسائٹی کے ممبران کی محنت اور خدمت کے جذبے سے خوش ہو کر چوہدری ظہور صاحب نے بروز ہفتہ مرکزی مجلسِ عاملہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تمام معزز احباب بالخصوص اوورسیز پاکستانی بھائیوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ پڑیال تشریف لانے پر زیرِ تعمیر میڈیکل سینٹر کا ضرور وزٹ کریں اور اس فلاحی منصوبے میں اپنا کردار ادا کریں۔

چوہدری ظہور صاحب حاجی چوہدری ریاض صاحب کے فرزند ہیں، جن کی پڑیال کے لیے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ اس عظیم منصوبے کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور تمام خدمت کرنے والے احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

منجانب
پڑیال ویلفیئر سوسائٹی

الحمدللہ رب العالمینانچارج ایمبولینس سروس پڑیال ویلفئیر سوسائٹی چوہدری امتیاز صاحب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، صوبیدار چو...
21/08/2026

الحمدللہ رب العالمین

انچارج ایمبولینس سروس پڑیال ویلفئیر سوسائٹی چوہدری امتیاز صاحب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، صوبیدار چوہدری غلام محمود لالیا صاحب کے صاحبزادے چوہدری فیصل محمود صاحب نے جولائی 2026 کی ایمبولینس سروس کی 11,500 روپے سبسڈی ادا کر دی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل بھائی اور ان کی پوری فیملی 2019 سے پڑیال ویلفئیر سوسائٹی کے ہر فلاحی کام میں صفِ اول میں رہی ہے۔ پہلی ایمبولینس کی خریداری کے وقت بھی آپ کی فیملی نے نمایاں عطیہ پیش کیا، جبکہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا میڈیکل سینٹر پڑیال کے تعمیراتی فنڈ میں بھی سب سے نمایاں حصہ آپ ہی کی فیملی کا ہے۔

فیصل بھائی ہر بار محبت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کا نام ظاہر نہ کیا جائے، مگر دوسروں کو ترغیب دینے کے لیے میں اپنی عادت سے مجبور ہو کر ان کا نام لکھ دیتا ہوں۔ اپنی اس جسارت کے لیے یہی عرض کرتا ہوں کہ نیتوں کا حال اللہ پاک ہی جانتا ہے۔ اللہ کریم آپ کے خلوص اور خدمت کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔

اللہ پاک آپ کے والدین کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے، خصوصاً آپ کے نانا جان صوبیدار چوہدری پہاڑ خان باجیا صاحب کے درجات بلند فرمائے۔

اللہ کریم فیصل بھائی، آپ کے بھائیوں اور اولاد کو دین و دنیا کی بے شمار سعادتیں اور کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمیشہ خدمتِ خلق کی توفیق دے۔

آمین یا رب العالمین

♥️♥️♥️
21/08/2026

♥️♥️♥️

20/08/2026

تعاون کی اپیل

فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا میڈیکل سینٹر پڑیال کی تعمیر و تکمیل کا سفر الحمدللہ تیزی سے جاری ہے۔ پلمبنگ اور الیکٹریکل ورک کی تکمیل کے بعد پلستر کے کام کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

اس عظیم فلاحی منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مزید مالی تعاون کی ضرورت ہے۔ تمام مخیر حضرات، اہلِ خیر اور صاحبِ استطاعت احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس کارِ خیر میں حسبِ استطاعت اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔

آپ کا معمولی سا تعاون بھی کسی مستحق مریض کے لیے علاج، امید اور زندگی کی نئی کرن بن سکتا ہے۔

اللہ کریم عزوجل آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آپ کے اس صدقۂ جاریہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے دنیا و آخرت میں آپ کے لیے اجرِ عظیم کا ذریعہ بنائے۔

آئیے! اس عظیم مقصد کی تکمیل میں اپنا حصہ شامل کریں۔

چوہدری غلام شبیر انچارج تعمیراتی کمیٹی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا میڈیکل سینٹر پڑیال

مرحوم حاجی چوہدری یونس خلالمیا صاحب کے فرزند چوہدری عتیق صاحب، جو پڑیال ویلفئیر سوسائٹی کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں، نے اپن...
17/08/2026

مرحوم حاجی چوہدری یونس خلالمیا صاحب کے فرزند چوہدری عتیق صاحب، جو پڑیال ویلفئیر سوسائٹی کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں، نے اپنے والد محترم کے لیے خریدا گیا نیا آکسیجن سلنڈر، جو بدقسمتی سے حاجی صاحب کے استعمال میں نہ آ سکا، پڑیال ویلفئیر سوسائٹی کو عطیہ کر دیا ہے۔
یہ سلنڈر اب ان شاء اللہ ضرورت مند مریضوں کے لیے استعمال ہوگا اور یوں حاجی صاحب کے لئے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بنے گا۔
اللہ کریم چوہدری عتیق صاحب کے اس جذبۂ خیر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، حاجی چوہدری یونس خلالمیا صاحب کے درجات بلند فرمائے اور اس عطیہ کو مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین

Address

Village Parial
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PWS Rwp پڑیال ویلفئیر سوسائٹی راولپنڈی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category