PTI Kotli Sattian

PTI Kotli Sattian The only official page of PTI Kotli Sattian Managed by Official SMT

07/08/2026

‏5 اگست — یومِ مزاحمت

‏راولپنڈی- این اے ۵۱

‏پاکستان کے حقیقی وزیر اعظم عمران خان کی ناحق قید کے خلاف عوامی منتخب نمائندگان میجر لطاسب ستی اور کرنل شبیر اعوان کی قیادت میں کوٹلی ستیاں، مری، کہوٹہ اور کلر سیداں کے عہدیداران و کارکنان نے راولپنڈی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔

‏یہ جدوجہد آئین، جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جاری رہے گی۔

‏5 اگست — مزاحمت، استقامت اور حق کی آواز۔

‏⁧‫ ‬⁩

کمال خان انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب 19دن سے ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔ظلم و جبر سے نظریات اور وفاداریاں نہی...
07/08/2026

کمال خان انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب 19دن سے ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔

ظلم و جبر سے نظریات اور وفاداریاں نہیں بدلی جا سکتیں۔ ہمارے تمام ورکرز کو فوری رہا کیا جائے! ✊



07/08/2026

شکریہ NA-51!

5 اگست کی احتجاجی ریلی میں جس جذبے، وفاداری اور ثابت قدمی کے ساتھ آپ سب نے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ اپنی کمیٹمنٹ کا اظہار کیا، اس پر دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔

سلام ہے NA-51 مری، کوٹلی ستیاں ،کہوٹہ اور کلرسیداں کے ہر اس کارکن، عہدیدار، اسٹیک ہولڈر اور ساتھی کو جس نے جہاں بھی، جس اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بھی، جس قافلے میں بھی شرکت کی اور ظلم و جبر کے باوجود احتجاج کا حصہ بن کر اپنے قائد اور نظریے سے وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔

آپ نے ثابت کر دیا کہ مشکل وقت میں ہی اصل ساتھی پہچانے جاتے ہیں۔ ظلم، جبر اور گرفتاریوں کے باوجود نہ آپ کے حوصلے ٹوٹے، نہ آپ کے قدم ڈگمگائے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر دے۔ ان شاء اللہ، یہ جدوجہد عمران خان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کی بحالی تک جاری رہے گی۔

سردار منصور عباسی
سینئر نائب صدر شمالی پنجاب
کوارڈینیٹر PP 6

07/08/2026

5 اگست — شمالی پنجاب کا تاریخی احتجاج

5 اگست کے موقع پر عمران خان کی ناحق قید کے تین سال مکمل ہونے پر شمالی پنجاب بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کی قیادت میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ونگز اور کارکنان نے راولپنڈی میں منعقدہ مرکزی احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی، جبکہ سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع میں بھی پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ونگز اور کارکنان نے اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے اپنے قائد عمران خان سے غیر متزلزل وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ظلم، جبر، سیاسی انتقام اور ناحق قید سے نہ نظریات کو قید کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی عوام کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے۔

ان شاء اللہ، عمران خان کی رہائی، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی تک ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

07/08/2026

عاصم شہزاد ستی کی پشاور جلسے میں شرکت چیف ارگنائزر ائی ایس ایف(ISF) و پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک سے ملاقات

06/08/2026

5 اگست کی ریلی سے گرفتار 15 کارکنان کو اسلام آباد جی 11 کچہری میں پیش کر کے 1 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ کیس کی پیروی ایڈووکیٹ مرتضی طوری اور ایڈووکیٹ عادل نے کی۔ اس موقع پر ایم این اے این اے 57 سیمابیہ طاہر اور ایم پی اے پی پی 18 اسد عباس کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔

06/08/2026

رہنما ISF ضلع مری رمیض ستی، سابق جنرل
پاکستان تحریک انصاف ضلع مری صفدر زمان ستی، ایڈوائزر یوتھ ونگ شمالی پنجاب حنیف عباسی اور محمد صدیق ستی کی پشاور جلسے میں شرکت،
وزیراعلی سُہیل آفریدی نے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دیدی

06/08/2026

پاکستان کی شان ہیں آپ،
پاکستان کی جان ہیں آپ،
پاکستان کے کپتان ہیں آپ،
پاکستان کے سلطان ہیں آپ،
عمران خان ہیں آپ!

06/08/2026

27 ستمبر انشاءاللہ پاکستانی عوام کا سیلاب امڈ آئے گا اپنے کپتان کی رہائی اور آئین و قانون کی بہالی کیلئے۔ شیر پنجاب راجہ شہباز احمد بھٹی

Address

Rawalpindi
89465

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Kotli Sattian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share