14/03/2026
عام انسان پارٹی کے وضع کردہ جدید نظام تعلیم کو چار حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ جس کا کل دورانیہ تقریباً 17 سے 20 سال کے تک ہوگا۔
پہلا حصہ : پانچ سالہ پرائمری سیکشن
پرائمری سیکشن میں انتہائی محدود سلیبس ہوگا اور سٹوڈنٹس سے کسی قسم کا امتحان یا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔ جس میں سٹوڈنٹس کو ماہرین کی زیر نگرانی اخلاقیات سکھائی جائے گی۔ ان کو دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنا اور کام کرنا اور ان کی مشکل میں مدد کرنا شامل ہوگا۔ اس سیکشن میں تعلیم مکمل طور پر ایکٹیوٹی بیسڈ ہوگی۔ پرائمری سیکشن میں ماہر نفسیات اساتذہ تعینات کیے جائیں گے اور ان کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ وہ بچے کی ان بارن کوالٹیز یعنی خداداد صلاحیتوں کو سامنے لائیں۔ ٹیچرز اپنی سائنسی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کی پرسنلٹی میں نکھار پیدا کریں گے اور ہر سٹوڈنٹ پر انفرادی توجہ مرکوز کر کے ان کی پرسنلٹی کا انیلیسز کریں اور ان کے طبعی رجحانات ، IQ , ML ، EQ , CQ کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کریں۔ جن کی بنیاد پر ان سٹوڈنٹس کے مستقبل کے پروفیشن کا فیصلہ کیا جا سکےگا۔ سائنسی بنیادوں پر ان نتائج کو اخذ کرنے کے بعد ایک رزلٹ کی صورت میں سٹوڈنٹس کی پانچ سالہ کارکردگی شائع کی جائے۔
دوسرا حصہ : پانچ سالہ سیکنڈری سیکشن
پرائمری سیکشن سے حاصل کردہ معلومات اور پرسنلٹی انیلیسز کی بنیاد پر سٹوڈنٹ کا پروفیشن ڈیسائیڈ کیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر اس کے لیے مناسب سیکنڈری سکول کا انتخاب کیا جائے گا جہاں وہ اپنے طبعی رجحانات کے مطابق اپنے پروفیشن کی بنیادی تعلیم حاصل کر سکے۔ اس سلسلے میں سٹوڈنٹس کی ذہنی سطح کو مد نظر رکھتے ہوئے سلیبس کی کم از کم تین کیٹیگریز بنائی جائیں گی جس میں انتہائی اسان سے بتدریج مشکل سلیبس کی طرف جایا جائے گا۔
اگر کوئی بچہ اسان ترین لیول کو بھی کلیئر کرنے میں دشواری محسوس کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پرائمری سیکشن میں اس کی جو جانچ کی گئی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے اس کا طبعی رجحان درست طریقے سے معلوم نہیں کیا جا سکا اور اس کی پرسنلٹی کے جو نتائج مرتب کیے گئے وہ درست نہیں تھے۔ لہذا ایسے سٹوڈنٹس کو دوبارہ سپیشلائزڈ پرسنلٹی ٹیسٹنگ سینٹر بھیجا جائے گا۔ تاکہ ان کے پروفیشن کی درست جانچ کی جا سکے جہاں پر وہ اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکیں۔
اس سیکشن میں طالب علم کو عہد حاضر کی کم از کم ایک سکل پر کام کرنا ضروری ہوگا جس کی وجہ سے وہ خدا نہ خواستہ تعلیمی سلسلہ منقطع ہونے کی صورت میں اپنے پروفیشن کے طور پر استعمال کر سکے۔
تیسرا حصہ: پانچ سالہ پروفیشنل ماسٹرز ڈگری پروگرام
جب کوئی بھی طالب علم اپنا سیکنڈری تعلیمی مرحلہ مکمل کر لے گا تو پھر اسے پروفیشنل تعلیم کے لیے یونیورسٹی بھیجا جائے گا یونیورسٹی پانچ سال کی مدت میں اس کو پروفیشنل ٹریننگ دے گی۔
چوتھا حصہ: ہی ایچ ڈی اینڈ ریسرچ ورک
تعلیم کے چوتھے اور آخری حصے میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ریسرچ ورک اور پروفیشن میں نئی اختراحات و ایجادات کے لیے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم مکمل طور پر مفت دی جائے گی ان کو ہر فیسلٹی دی جائے گی جس کے تحت وہ اپنے پروفیشن ، سائنسی قوانین اور دریافتوں ، ریاضیاتی ، سماجی اور معاشی اصولوں میں مہارت حاصل کر سکیں۔
تعلیم کے میدان میں عام انسان پارٹی کی طرف سے تیار کردہ یہ ابتدائی خاکہ ہے جس کی بنیاد پر جدید تعلیمی نظام مرتب کیا جائے گا۔
راجہ پاکستانی 🇵🇰
عام انسان پارٹی 🛜 عام انسان کی اواز
https://aaminsan.com
+923218481929
Join Aam Insan Party in championing digital governance, transparency, social reforms, and equal opportunities across Pakistan.