07/09/2024
پریس ریلیز ۔۔۔۔۔۔
ینگ الائڈ ہیلتھ پروفیشنل ارگنائزیشن کی سینیئر قیادت کی سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملاقات ۔
سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ صاحب کا پیرامیڈکس کمیونٹی کی بہتری کے لیے احسن اقدام ۔
سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے کرونا پیمنٹ کا درینہ مطالبہ پورا کروا دیا گیا ۔
سی ای او ہیلتھ کی طرف سے کرونا پیمنٹ کا چیک ینگ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ارگنائزیشن کی سینیئر قیادت کے حوالے کر دیا گیا ۔
سی ای او ہیلتھ کی ہدایات پر کرونا پیمنٹ کا چیک ایک ہفتہ قبل اکاؤنٹ افیسر سے ریسیو کر کے بینک میں جمع کروا کر کرونا پیمنٹ تمام حقداروں تک پہنچا دی گئی ۔
بغیر کسی مطالبہ اور ڈیمانڈ کے پیرامیڈکس کمیونٹی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرونا پیمنٹ کا مطالبہ پورا کروانے پر پیرامیڈکس کمیونٹی کی جانب سے سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ صاحب کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ماضی میں کرونا کمپین میں کام کرنے والے رضاکاروں کے بینک اکاؤنٹ کے مسائل اور اکاؤنٹ افس کے مسائل کی وجہ سے کرونا پیمنٹ تعطل کا شکار رہی ۔
سی ای او ہیلتھ کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر پیرامیڈکس کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام معاملات کو کلیئر کروانے کے بعد کرونا پیمنٹ کو حق داروں تک پہنچا دیا گیا ۔
سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود صاحب کا کہنا تھا کہ اسی طرح مستقبل میں بھی پیرا میڈکس کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔
تمام پیرامیڈکس کمیونٹی نے مہنگائی کے اس پرفتن دور میں کرونا پیمنٹ کا چیک دلوانے پر سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شکریہ ادا کیا ۔
پیرا میڈکس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ملازمین کے درد کو سمجھتے ہوئے بغیر کسی مطالبہ کے کرونا پیمنٹ کا مسئلہ حل کروانا سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
کرونا پیمنٹ کا حصول جو کہ ایک ناممکن عمل لگ رہا تھا سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کاوش سے عمل پذیر ہوا ۔
تمام پیرامیڈکس کمیونٹی درد دل رکھنے والے سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ صاحب کی دلی مشکور ہے ۔
من جانب : ینگ الائڈ ہیلتھ پروفیشنل ارگنائزیشن گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ