05/09/2026
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں انتہائی افسوسناک واقعہ خاوند سے ناراض ہوکر والدین کے گھر آئی انتہائی شادی شدہ لڑکی کو محلے دار نے اپنے ساتھ بے وفائی کرنے کا طعنہ دیکر سوتیلے بھائی کے سامنے مبینہ تشدد کرتے ہویے ماتھے پر گولی مار کر قتل کردیا اور لواحقین کو پولیس کاروائی سے روکنے کے لیے دھمکیاں دیتے ہوئے بھائی کو اغواء کرکے ساتھ لے گیا حبس بیجا میں رکھ دھمکیاں دیکر کہیں گھنٹے بعد چھوڑا کہ پولیس کو جاکر بتاؤ کے اپنی ہمشیرہ کو قتل تم نے خود کیا ہے۔
انتہائی غریب اور لاچار مقتولہ کے لواحقین ڈر کر مقتولہ کی تدفین کے لیے لیکر نکلے تو
پولیس کی چوکی رتہ امرال کے انچارج و عملے کو اطلاع ملی تو پولیس ٹیم نے کالج روڈ پر پہنچ کر انھیں روکا اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں مغوی سوتیلے بھائی کے واپس آنے پر لچھو کے بیٹے عدنان بٹ عرف ٹوپا سمیت اسکے رینج روڈ پر رہائشی اسکے بہنوئی اور ساتھیوں کے خلاف قتل ،اغوا اور حبس بیجا میں رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔رات 2 بجے تک SP راول بیدار بخت گوندل خود ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے والی ٹیموں کی سپرویژن کرتے رہے لیکن ملزمان گھروں اور ٹھکانوں سے غائب ملے۔ چھاپے جاری۔
ویلڈن ٹیم پولیس