16/11/2026
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا۔
پی پی پی تحصیل ٹیکسلا مشائخ ونگ کے زیر انتظام آجمورخہ 11 نومبر 2026 فیض احمد فیض ھال واہ کینٹ میں تقریب برسی و خراج عقیدت ، سید نظار حسین شاہ و راجہ مشتاق احمد ، منعقد ہوئی، پروقار تقریب کی صدارت پی پی پی تحصیل ٹیکسلا صدر ملک آصف محمود، سٹیج سیکرٹری پی پی پی ڈویژن راولپنڈی کے سینئر رہنما ملک نجیب الرحمن ارشد، مہمانان اعزاز سید ضیاء حسین شاہ، عظمت کمال کھوکھر، سید صغیر حسین شاہ، ذوالفقار علی اور راجہ محمد ظریف ستی تھے۔
مہمانان اعزاز اورتقریب کے میزبان پی پی پی تحصیل ٹیکسلا مشائخ ونگ صدر پیر محمود شاہ،کے علاوہ جاوید مرزا، آغا سید اختر شاہ، یاسر عرفات قریشی، حاجی محمد اشرف، نے بھی خطاب کیا اور مرحومین کی سیاسی، سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
صاحب صدر ملک آصف محمود نے سید نظار حسین شاہ اور راجہ مشتاق احمد کی خدمات کو سراہا اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور تمام حاضرین میں بھٹو لنگر تقسیم کیا گیا