08/11/2025
علاقہ چونترہ میں جاری چار سال سے خون کی ہولی چوہدری حسنین قتل اور اس سے جڑے چند حقائق اور ذمہ داران کا تعین۔
علاقہ چونترہ میں جو خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے یہ ایک دن کا کھیل نہیں یہ تسلسل چار سے پانچ سال کاہے۔
اس میں اگر ذمہ داران کا تعین کریں تو راولپنڈی انتظامیہ جس میں پولیس پہلے نمبر پر دوسرے نمبر پر ار ڈی اے اور تیسرے نمبر پر وہ متاثرین جو اوورسیز ہیں یا پاکستان کے اندر ہیں وہ بھی ملوث ہیں
پولیس اس وجہ سے کہ چار پانچ سال سے علاقہ میں قتل و غارت گری سے لاشوں کے انبار لگ رہے ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے پولیس کا رول زیرو پرسنٹ بھی نظر نہیں ارہا پولیس روڈ پر شریف شہریوں کو چیک کر رہی ہے جبکہ پولیس کے چاروں طرف فائرنگ ہی فائرنگ ہو رہی ہے مہران کار اور موٹر سائیکل والے کو تو روک لیا جاتا ہے لیکن ویگو ڈالے فارچونرز جس میں اسلحہ بردار لوگ بیٹھے ہوتے ہیں ان کو پولیس روکنے کی ہمت بھی نہیں کر سکتی اور یہی اصل وہ مافیا ہے جو خون کی ہولی کھیل رہا ہے
دوسرا ار ڈی اے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جس کا کام ہے غیر قانونی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی مارکیٹنگ اور ان کے کوئی بھی غیر قانونی معاملات ہیں ان کو روکنا لیکن مسلسل اتنے سالوں سے دھڑا دھڑ مارکیٹنگ ہو رہی ہے فائلیں بک رہی ہیں ار ڈی اے خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے سوسائٹی عوام کو لوٹ رہی ہے
اب تیسرے نمبر پہ ا جاتی ہے عوام چاہے وہ اورسیز ہیں چاہے پاکستان کے اندر ہیں جو سوسائٹی کی فائلیں خریدتے ہوئے یہ دیکھ ہی نہیں رہے کہ یہ ایک جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جس کے پاس این او سی نہیں ہے جو راولپنڈی صدر سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو اپنے نام کے ساتھ تو اسلام اباد لگا رہی ہے لیکن واقعہ پنڈی چکری کے پاس ہے چکری سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر ہے
یہ جو تھانہ چونترہ کے علاقے میں کشت و خون ہوا لاشوں کے انبار لگے ہیں کئی ماؤں کے جگر گوشے کئی بہنوں کے بھائی کئی جوان بچیوں کے سہاگ اجڑ گئے جن کی لاشیں ابھی تک گم ہیں اس تمام کاروائی میں ان تینوں ایلیمنٹس کی پوری پوری انوالومنٹ ہے لوگوں کا پیسہ اس قبضہ مافیہ کو بارود کی شکل میں پیسے کی شکل میں ایندھن فراہم کرتا رہا ار ڈی اے نے پوچھا نہیں اور پولیس نے چاہے ملی پگھت چاہے کرپشن چاہے کچھ بھی ہو پولیس نے بھی کھلی چھٹی دے کے رکھی
اب اتے ہیں چوہدری حسنین قتل کیس کی طرف کہ چوہدری حسنین قتل کیس ہے کیا اس کی وجوہات کیا ہیں
جون 2024 کی ایک اندھیری رات کو بلیو ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی زیر نگرانی ایم پی اے نئی مجاز اس کے بھائی ندیم اعجاز وسیم اعجاز ہیوی مشینری اور پرائیویٹ ملیشیا کے ذریعے پورے گاؤں کی ایک کھیوٹ جس میں 2796 کنال 14 مرلے رقبہ ہے اس پہ قبضہ کر لیتی ہے پوری رات قبضہ ہوتا رہتا ہے لیکن پورے گاؤں میں سے کسی کی جرات نہیں ہوتی کوئی شخص اٹھ کے 15 پہ کال کرے اور اس کی وجہ کیا ہے ایک خوف جو پورے علاقے میں بلیو ورلڈ اور اس کی قبضہ مافیا فورس نے قائم کر رکھا ہے
اسی دوران دو زمیندار اپنی زمینوں کا رخ کرتے ہیں بلیو ورلڈ کا مافیا ان پر تشدد کرتا ہے ایف ائی ار بمشکل درج ہوتی ہے پولیس اور قانون خاموش ہو جاتا ہے کوئی گرفتاری نہیں ہوتی اور مدعیان پولیس کا رویہ اور انتظامیہ کی بے حسی دیکھ کر خاموش ہو کر گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں
ایم پی اے نعیم اعجاز اور اس کے بھائی 60 کنال کا ایک فرض لگا کر 2796 کنال 14 مرلے کی زمین کا سٹے کروا دیتے ہیں
سہال کے غریب زمیندار یونین کونسل سہال کے کونسلر چوہدری محمد ثقلین سے رجوع کرتے ہیں چوہدری محمد ثقلین عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے غریب زمینداروں کی اواز بن کر ایم پی اے نعیم اعجاز اس کے بھائیوں اور قبضہ مافیا کے سامنے اہنی دیوار بن کر کھڑا ہو جاتا ہے جس کی پاداش میں سہال کا پٹواری انجم ربانی اور قبضہ مافیا اسے ایک جھوٹے کیس میں پھنسا دیتے ہیں جس میں پہلے تھانہ اور پھر 15 دن جیل کاٹنی پڑ جاتی ہے
چوہدری محمد ثقلین جیل کاٹنے کے بعد دوبارہ قبضوں کے خلاف متحرک ہو جاتا ہے گاؤں کے لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور اپنی زمین پہ پہنچ جاتے ہیں جس کی ویڈیوز سارے لوگوں نے دیکھی ہوں گی بلیو ورلڈ سٹی اور نعیم اعجاز اور اس کے بھائی جب لوگوں کا اتفاق دیکھتے ہیں تو اس کو کاؤنٹر کرنے کے لیے ان کے اپنے بندوں کے ذریعےایک جرگہ بنا کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتے ہیں جرگہ ہفتے کا ٹائم لیتا ہے اس کے بعد پھر ہفتے کا ٹائم لیتا ہے کرتے کرتے 25 دن مہینہ گزر جاتا ہے مگر نعیم اعجاز اور اس کے بھائی اپنی ملکیت کے ثبوت پیش نہیں کر سکے
دراصل ایم پی اے نعیم اعجاز اور اس کے بھائیوں کو بھی پتہ ہے اور پورے سہال کو بھی پتہ ہے کہ ان کے پاس اتنی ملکیتی زمین نہیں ہے چند جیلی اسٹام جو ٹاؤٹ مافیا ڈیلروں نے انہیں کروا کے دیے ہیں یا چند جعلی انتقال جن لوگوں کے نام زمین اتنی تھی ہی نہیں ان کے جعلی انتقال کروا دیے ہیں اور یہ سب کچھ ان کے علم میں ہے لیکن ایک نام نہاد ایم پی اے اتنا باکردار ہے کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود غریب زمینداروں کی زمین پر سے قبضہ چھوڑنے پہ تیار نہیں ہے
اسی سلسلے میں چوہدری محمد ثقلین اپنے گھر تمام زمینداروں کی میٹنگ بلاتا ہے زمیندار اپنا ریکارڈ لے کر ا جاتے ہیں جس کے مطابق 2000 سے 2200 کنال تک کے مالک موقع پر موجود ہوتے ہیں جس بات کاعلم ایم پی اے نعیم اعجاز اور اس کے بھائیوں کو بھی ہو جاتا ہے
اس کے بعد وہ سب سے پہلے کونسلر یونین کونسل سہال چوہدری محمد ثقلین کو اغوا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس پر ناکامی کے بعد وہ چوہدری محمد ثقلین کو قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر چوہدری محمد ثقلین کا بھائی چوہدری محمد حسنین شہید ہو جاتا ہے اس کا چچا زخمی ہو جاتا ہے اور ایک بھتیجا بھی شدید زخمی ہو جاتا ہے
اس کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ کیا چوہدری محمد حسنین کے گھر والوں کو انصاف مہیا ہوگا کیا قاتل اپنے کیفر کردار تک پہنچیں گے تو ائیے اپ کو اس سوال کا جواب مندرجہ بالا تفصیل میں دینے کی کوشش کرتے ہیں جواب اپ خود ڈھونڈ لیجئے گا
1- کیا پنجاب پولیس 57 مقدمات میں ملوث نعیم اعجاز کو کسی ایک کیس میں بھی چالان کر پائے گی جن میں ایک خصوصی پرچہ نعیم اعجاز نے ہائی کورٹ کے پاس پولیس پہ تشدد کر کے اپنا بھائی پولیس سے چھڑوا کے لے گیا جس میں نعیم اعجاز اور اس کے بھائیوں پر دہشت گردی کی ایف ائی ار ہے لیکن یہ ازاد پھر رہا ہے
کیا پولیس نعیم اعجاز کے بھانجوں کو جنہوں نے سرعام سہال چوک میں پولیس پہ تشدد کیا اور ان پر بھی دہشت گردی کی ایف ائی ار ہے وہ ازاد پھر رہے تھے کیا ان کو بھی اس کے ساتھ ساتھ کسی اور کیس میں گرفتار کر پائے گی ؟
سوال یہ اٹھتے ہیں کہ جو پولیس اپنے پیٹی بھائیوں پر تشدد کہ کیسوں کو پایا تکمیل تک نہیں پہنچا سکی وہ عام ادمی کو کیا انصاف دلوائے گی یہ سوالات ہیں جو عوام میں عدم اعتماد کی فضا پیدا کرتے ہیں
اس لیے پنجاب پولیس سے انصاف کی توقع رکھنا ایک خام خیالی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے
اسرار احمد راجپوت کرائم رپورٹر کی جو 10 دن پہلے کی رپورٹ ہے کہ پولیس کے تین افسران انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور اج بھی اپنے موقف پر قائم ہے
جب حسنین قتل کیس پایا تکمیل تک پہنچے گا تو اپ کو یہ تمام حقیقتیں واضح طور پر نظر ا جائیں گی کیونکہ وہی پیسہ جو اورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں موجود لوگوں سے اکٹھا کیا گیا ہے وہی ان کے گناہوں کو چھپانے کے کام ائے گے
Mian Shehbaz SharifIsrar Ahmed RajpootMaryam Nawaz SharifDG ISPRARY News UrduSamaa TVARY NewsDunya NewsNawaz SharifGeo News UrduCrime Control Department (CCD) NCCIA || FIAIG PUNJAB POLICE LOVERSI.G Punjab Office in Lahore.