APNA RODI

APNA RODI VILLAGE LOCATE IN TEH.KALLURKOT DISTT.BHAKKAR

بعض اوقات ایک تصویر 1000 لفظوں پر  بھاری ہوتی ہے، ایسی ہی ایک تصویر ملاحظہ کریں
16/03/2017

بعض اوقات ایک تصویر 1000 لفظوں پر بھاری ہوتی ہے، ایسی ہی ایک تصویر ملاحظہ کریں

23/02/2017
دیکھیں صاحب! بات بڑی سیدھی ہے _______ خنان خیل صاحب آپ  لینڈ لارڈ ہوں گے اپنے مزارعین کے لیے، مستی خیل صاحب !! آپ ایک بڑ...
16/12/2016

دیکھیں صاحب!
بات بڑی سیدھی ہے _______ خنان خیل صاحب آپ لینڈ لارڈ ہوں گے اپنے مزارعین کے لیے، مستی خیل صاحب !! آپ ایک بڑے بنک بیلنس کے مالک ہوں گے ____ تو آپ کے مشکور ہوتے ہوں گے وہ بنک مینیجرز جن کے بنک میں آپ کے کھاتے ہوں گے، امیر محمد خان صاحب !!! آپ اگر محل نما گھر میں رہائش پذیر ہیں____ تو احسان مند ہوں گے آپ کے گھر والے آپ کے ، اور اگر آپ لینڈ کروزر اور بڑی گاڑیوں کے رسیا ہیں_____تو راضی ہوتا ہوگا آپ کا اپنا نفس _______ میں آپ سب کی خود ساختہ عظمت کو سلام کیوں کروں_____ ہاں ہمارے لیے آپ لوگ قابل احترام ہوتے اگر آپ اپنی ڈھیر ساری زمینوں میں سے چند ایکڑ عوام کے کسی فلاحی منصوبہ کے لیے وقف کر دیتے_____ اگر بنک بیلنس میں سے کچھ غریبوں کی فلاح و بہبود پر صرف کرتے___میں بھی آپ کے گن گاتا بھلے سے آپ لینڈ کروزر کے بجائے عام گاڑی میں سوار ہوتے لیکن غریب عوام کے لیے اگر آپ ایک ایمبولینس عطیہ کر چکے ہوتے____ عزیزان من... مستی خیل اور حسن خیلوی اپنے اپنے مفادات کے لئے ایک ہو جائیں تو بیگانوں کی اس شادی میں، میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنوں؟ ہاں میں خوش ہوتا اگر یہ دونوں لینڈ لارڈ مل کر ایک ٹرسٹ بنا کر کوئی ہسپتال یا عوام کی فلاح کا کوئی منصوبہ بنا کر اس کو عملی شکل دیتے...... مگر یہاں تو صرف مفادات کی جنگ میں ایک باہمی سمجھوتہ ہو رہا ہے ... جس طرح جنگل کے خونخوار بھیڑیے آپس میں لڑنے میں اپنی طاقت کو ضائع کرنے کے بجائے اتحاد کر کے بھیڑوں کے غول پر حملہ آور ہو جاتے ہیں.... میرے دوستو آپ کی مستی خیلوں، حسن خیلویوں، یا خنان خیلیوں سے جذباتی وابستگی اپنی جگہ____ مگر میری باتوں پر سوچیے گا ضرور____ اپنا روڈی

2015 میں ایک مقامی اخبار کی خبر نے کافی دھوم مچائی تھی جس کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف حسن خیلوی رہنماؤں کے ...
16/12/2016

2015 میں ایک مقامی اخبار کی خبر نے کافی دھوم مچائی تھی جس کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف حسن خیلوی رہنماؤں کے فین نکلے، اس لیے جب وہ ڈیرہ اسماعیل خان دورے پر آئے تو انہوں نے خصوصی طور پر امیر محمد خان اور عزیز احمد خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور ان رہنماؤں کو کھانے کی دعوت دی، جسے حسن خیلوی رہنماؤں نے شرف قبولیت بخشا، اور خبر کے مطابق نواز شریف نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا تھا_ اگرچہ خبر کا متن پڑھ کر اپریل فول کا گمان ہوتا تھا مگر اس دن یکم اپریل نہیں تھا_ آج ایک صحافت کے شعبے سے منسلک دوست نے بتایا کہ یہ ملاقات صرف فوٹوشاپ کی مدد سے صرف کمپیوٹر پر ہوئی تھی، کچھ روپے لیکر خان صاحب کی منشاء کو پورا کیا گیا اور حلقہ کی عوام کو بیوقوف بنا کر ہمارے منتخب سیاسی بونوں کے قد کاٹھ میں اضافہ کرنے کی ایک کوشش کی گئی تھی _ اصل تصویر میں امیر محمد خان شہزاد حسن خان کے ساتھ ایک صوفہ پر براجمان ہیں، اخباری تصویر میں شہزاد خان کے چہرے پر میاں نواز شریف کا چہرہ چسپاں کر کے خبر لگا دی گئی تھی _
اس خبر کی حقیقت جان کر احساس ہوا کہ سیاست اور صحافت کے چند چہرے کس قدر جھوٹے اور مکروہ ہیں_ ان صحافیوں اور سیاست دانوں کی روزی روٹی عوام کو بیوقوف بنانے سے مشروط ہے_ تصاویر دیکھ کر آپ خود فیصلہ کریں_ اپنا روڈی

15/12/2016

"مگر... تسی کدی سوچنا وی ناں.. "

ہمارے ویٹنری ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ہوا کرتے تھے ____ میرے اُن سے اچھے مراسم تھے

اک دفعہ میں انکے دفتر گیا۔
مجھ سے کہنے لگے: یار اک مزے کی بات سناؤں تمہیں؟ ؟
جی سر ضرور

پچھلے ہفتے کی بات ہے
میں اپنے دفتر می‍ں بیٹھا تھا
اچانک اک غیر معمولی نمبر سے مجھے کال آئی :

"پندرہ منٹ کے اندر اندر اپنی سراونڈگنز کی کلیئرنس دیں!""________

ٹھیک پندرہ منٹ بعد پانچ بکتر بند گاڑیاں گھوم کے میرے آفس کے اطراف میں آکر رکیں
سول وردی میں ملبوس تقریباً حساس اداروں کے لوگ دفتر می‍ں آئے

ایک آفیسر آگے بڑھا _____

" """'"امریکہ کی سفیر آئی ہیں ____
انکے کتے کو پرابلم ہے اسکا علاج کردیں ___""""
تھوڑی دیر بعد اک فرنگی عورت
انکے ساتھ انکا ایک عالی نسل کا کتا بھی تھا __

کہنے لگیں ____
میرے کتے کے ساتھ عجیب و غریب مسئلہ ہے
میرا کتا نافرمان ہوگیا ہے ____
اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے
خدارا کچھ کریے یہ مجھے بہت عزیز ہے اسکی بے عتنائ مجھ سے سہی نہیں جاتی

میں نے کتے کو غور سے دیکھا ___
پندرہ منٹ جائزہ لینے کے بعد میں نے کہا

میم!!

یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اسکا جائزہ لے کے حل کرتا ہوں
اس نے بے دلی سے حامی بھرلی _______

سب چلے گئے ____
میں نے کمدار کو آوز لگائی

فیضو اسے بھینسوں والے بھانے میں باندھ کے آ۔۔۔
سن اسے ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے لتر مار۔۔
ہر آدھے گھنٹے بعد صرف پانی ڈالنا ___ جب پانی پی لے تو پھر لتر مار______!!!

کمدار جٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹ منٹ کرتا رہا ______
صبح میں پورا عملہ لئے میرے آفس کے باہر
سفیر زلف پریشاں لئے آفس میں آدھمکی

________Sir what about my pup ?

I said ___Hope your pup has missed you too .....

کمدار کتے کو لے آیا ____

جونہی کتا کمرے کے دروازے میں آیا
چھلانگ لگا کے سفیر کی گود میں آبیٹھا
لگا دم ہلانے منہ چاٹنے ________!!!
کتا مُڑ مڑ تشکر آمیز نگاہوں سے مجھے تکتا رہا _____
میں گردن ہلا ہلا کے مسکراتا رہا_____

سفیر کہنے لگی: سر آپ نے اسکے ساتھ کیا کیا کہ اچانک اسکا یہ حال ہے _____؟؟؟

میں نے کہا:
ریشم و اطلس ، ایئر کنڈیشن روم، اعلی پائے کی خوراک کھا کھا کے یہ خودکو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا ____بس
اسکا یہ خناس اُتارنے کے لیے اسکو ذرا سائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کی اشد ضروت تھی ____وہ دیدی۔۔۔ ناؤ ہی از اوکے

مگر عزیزان من آپ نے اس بات سے صرف مزاح کا لطف لینا ہے آپ نے یہ نہیں سوچنا کہ عوام کے "خادم منتخب نمائندے" جب اپنے آپ کو مالک اور آپ کو غلام سمجھنے لگیں، آپ کے ٹیکس کے پیسے سے موج کر کے ان گردنوں میں سریا آجائے تو آپ کو بھی اس وقت ڈاکٹر صاحب بننا چاہیے________ ایسا کدی سوچنا وی نا کیونکہ تسی آنے جوگے نہیں______ آپ صرف زندہ باد کے نعرے لگاؤ... اپنا روڈی

ایدھی ہمیں آدھا کر گئے اب لاشیں کون اٹھائے گا ؟گناہوں پر کون پردہ ڈال کر انہیں انسانیت میں بدل دے گا ؟بے سہارا کہاں جائی...
09/07/2016

ایدھی ہمیں آدھا کر گئے

اب لاشیں کون اٹھائے گا ؟
گناہوں پر کون پردہ ڈال کر انہیں انسانیت میں بدل دے گا ؟
بے سہارا کہاں جائیں گے ؟
پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت
جنت خود استقبال کے لئے آئ ہوگی
لیکن
کیا 18کروڑ میں ایک بھی اس طرح کا پیکر اخلاص مل سکے گا ؟

بدلتا ہے آسماں رنگ کیسے کیسے
02/06/2016

بدلتا ہے آسماں رنگ کیسے کیسے

Address

RODI KALLURKOT
Rodi
54000

Telephone

03417779977

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APNA RODI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to APNA RODI:

Share