DPO Kurram

DPO Kurram Official page Khyber Pakhtunkhwa Police Kurram, Managed by (PRO) Kurram police

27/05/2026
27/05/2026
*ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ٹریفک ...
25/05/2026

*ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحیٰ کی تیاریوں میں مصروف عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پاراچنار اور صدہ سٹی سمیت ضلع بھر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ اہم بازاروں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

کرم پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 18 ڈرائیورز کے چالان کئے گئے جبکہ زائد وصول کیا گیا کرایہ موقع پر مسافروں کو واپس کر دیا گیا

اس کے علاوہ کم سن ، بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں اور موقع پر چالان کئے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے

ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا کرم پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈسٹرکٹ کرم کے پی پولیس:-بشکریہ انعام بنگش
20/05/2026

ڈسٹرکٹ کرم کے پی پولیس:-
بشکریہ انعام بنگش

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان کی جانب سے کرم سے تبدیل ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن اسد علی شاہ کو انتہائی کم مدت م...
19/05/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان کی جانب سے کرم سے تبدیل ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن اسد علی شاہ کو انتہائی کم مدت میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر الوداعی شیلڈ پیش کیا انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا۔

ڈسٹرکٹ کرم کے پی پولیس:-بشکریہ محمد خالق اور محمد جمیل
18/05/2026

ڈسٹرکٹ کرم کے پی پولیس:-
بشکریہ محمد خالق اور محمد جمیل

18/05/2026

ضلع کرم میں آج سے چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اس اہم قومی فریضے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کی خصوصی ہدایات پر مقامی پولیس نے ضلع بھر میں 519 پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے1192پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائضِ منصبی انجام دے سکیں

مقامی پولیس نے مرکزی شاہراہوں سمیت داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے گشت کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے پولیس ٹیمیں پولیو ورکرز کے ہمراہ موجود رہ کر ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہیں

اس موقع پر ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کا کہنا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں

کرم پولیس کے افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر اس قومی مہم میں عملی طور پر حصہ لے رہے ہیں کرم پولیس، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے باہمی تعاون سے جاری یہ مہم کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

17/05/2026

*کرم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا سوشل میڈیا پر طالبات کی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس، تحقیقات شروع*

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج علیزئی سے ڈیٹا لیگ ہونے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ڈیٹا کو غلط انداز دینے اور ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے پولیس بہت جلد اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائے گی اور کسی کو بھی عوامی جذبات بھڑکانے یا علاقے کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوان نسل کے مستقبل اور علاقے کے پائیدار امن کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے یا سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Address

Tall Parachinar
Sadda
26290

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPO Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DPO Kurram:

Share