31/05/2026
31 مئی 2015 کا دن پاکستان بالخصوص کامونکی اور ضلع گوجرانوالہ کی تاریخ میں ایک ایسے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جس نے عوام کو ان کے ایک مخلص، بے باک اور ہردل عزیز رہنما سے محروم کر دیا۔ چوہدری شمشاد احمد خاں (شہید) محض ایک ایم پی اے یا سیاست دان نہیں تھے، بلکہ وہ کامونکی کی شان، غریبوں کا آسرا اور حلقے کی ترقی کا استعارہ تھے۔
دشمنوں نے بزدلانہ حملہ کر کے ان کی زندگی کا چراغ تو گل کر دیا، لیکن وہ عوام کے دلوں میں ان کے لیے موجود محبت اور احترام کے چراغ کو کبھی نہ بجھا سکے
کچھ شخصیات تاریخ کے صفحات پر اپنا نام ایسے سنہری حروف سے لکھوا جاتی ہیں جنہیں وقت کی گرد بھی دھندلا نہیں سکتی۔ چوہدری شمشاد احمد خاں شہید بھی ایک ایسی ہی قد آور اور کرشماتی شخصیت کے مالک تھے۔ وہ شرافت، رواداری اور عوامی خدمت کی سیاست کا ایک بہترین نمونہ تھے چوہدری شمشاد احمد خاں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔ وہ حلقے کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے والے ایک نڈر اور بے باک رہنما تھے۔کامونکی میں سڑکوں کا جال بچھانے، تعلیمی اداروں کی بہتری، اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے سیاست کو تجارت نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کیا ان کے دروازے امیر اور غریب سب کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے رہتے تھے۔ وہ ایک ایسے عوامی رہنما تھے جو اپنے حلقے کے لوگوں کے دکھ سکھ میں خود شریک ہوتے تھے، یہی وجہ ہے کہ کامونکی کا بچہ بچہ ان سے عقیدت رکھتا تھا۔انہوں نے صوبائی وزیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ ان کی سیاسی بصیرت اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا ان کے مخالفین بھی مانتے تھے
31 مئی 2015 کو دشمنوں نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوہدری شمشاد احمد خاں اور ان کے لختِ جگر کو نشانہ بنایا۔ اس اندوہناک واقعے نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے کامونکی کو سوگوار کر دیا۔ ظالموں نے یہ سمجھا تھا کہ وہ گولیوں کے ذریعے ایک آواز کو دبا دیں گے، لیکن وہ یہ بھول گئے کہ:
"شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے"
چوہدری شمشاد احمد خاں آج جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں، لیکن ان کا مشن، ان کی یادیں اور کامونکی کی ترقی کے لیے کی گئی ان کی انتھک کوششیں آج بھی زندہ ہیں۔ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ "کامونکی کے شیر" کے طور پر امر رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ چوہدری شمشاد احمد خاں شہید اور ان کے صاحبزادے کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)