PPP Digital Sahiwal

PPP Digital Sahiwal بے نظیر پبلک سیکرٹریٹ اولڈ سول لائن ساہیوال

02/08/2026

شکریہ ساہیوال جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ کیا
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اور سٹی کے تمام عہدیداران کا بھی شکریہ جنہوں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی
محمد ذکی چوہدری
صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال














سیاست میں عزم اور حوصلے کی بات کی جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سب سے آگے نظر آتی ہے۔ساہیوال میں آزاد کشمیر کے حلقہ ...
02/08/2026

سیاست میں عزم اور حوصلے کی بات کی جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سب سے آگے نظر آتی ہے۔
ساہیوال میں آزاد کشمیر کے حلقہ LA-42 کے مہاجر ووٹوں کے لیے قائم کردہ پولنگ اسٹیشن پر جو انتخابی معرکہ ہوا اس نے روایتی سیاسی طاقتوں کے قلعے ہلا کر رکھ دیے ہیں۔
​مسلم لیگ (ن) کا یہ دعویٰ رہا ہے کہ ساہیوال کا یہ خطہ پچھلے 20 سال سے ان کا ناقابلِ تسخیر گڑھ ہے جہاں ان کے ایم این اے اور ایم پی اے جیتتے چلے آ رہے ہیں۔
لیکن اسی گڑھ کے اندر کشمیری مہاجرین کی اس مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال نے ن لیگ کو دندان شکن اور کڑا ٹف ٹائم دے کر یہ ثابت کر دیا کہ جیالے ہر میدان میں ڈٹنا جانتے ہیں۔
​اس پولنگ اسٹیشن پر کل 17 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ن لیگ نے پوری طاقت اور طویل اثر و رسوخ کے باوجود 10 ووٹ حاصل کیے
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شیر دل محمد ذکی چوہدری صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال اور ان کی ٹیم نے شاندار مہم چلاتے ہوئے 7 ووٹ سمیٹ کر مسلم لیگ (ن) کی نیندیں حرام کر دیں۔
​یہ صرف چند ووٹوں کا کھیل نہیں ہے بلکہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے بیس سالہ گڑھ میں گھس کر انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ نتیجہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام اب ہر محاذ پر تبدیلی کا عزم لے چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کا جیالا ہر چھوٹی بڑی جنگ میں بھرپور طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔










02/08/2026

محمد ذکی چوہدری صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال اور شیخ یاسر رؤف ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال کی طرف سے گورنمنٹ ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن کے سامنے ایک انتخابی کیمپ لگایا گیا۔

​اس کیمپ میں درج ذیل رہنماؤں اور عہدیداران نے شرکت کی:
​چوہدری بلال گلزار سینئر نائب صدر، پی پی پی ضلع ساہیوال
​محمد سلیم بھٹی جنرل سیکرٹری، پی پی پی ضلع ساہیوال
​حاجی مشتاق احمد آفس سیکرٹری، پی پی پی ضلع ساہیوال
​حیدر علی بھٹی جنرل سیکرٹری، پی پی پی سٹی ساہیوال
​فہد سلیم انفارمیشن سیکرٹری، پی پی پی سٹی ساہیوال
​ملک کاشف اسلم ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال
​عرفان صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال
​فیض رسول نائب صدر، پی پی پی سٹی ساہیوال
​سید ظفر علی شاہ نائب صدر، پی پی پی سٹی ساہیوال
​صدیق خان












محمد ذکی چوہدری صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کی زیرِ صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کا ماہانہ اجلاس پیپلز ...
31/07/2026

محمد ذکی چوہدری صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کی زیرِ صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کا ماہانہ اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ، اولڈ سول لائن ساہیوال میں منعقد ہوا۔

​اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے بابا ظہور الرحمن تحصیل صدر چیچہ وطنی نے کیا۔

​اجلاس میں چوہدری ندیم خالد جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، چوہدری بلال گلزار سینیئر نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، ملک مشتاق ریحان اور شبیر علی چٹھہ نائب صدور پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، مقبول کنگ انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، مہر ندیم اختر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، میاں ظفر علی فنانس سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، مجاہد حسین ہاشمی سیکرٹری ریکارڈ پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال، اور حاجی مشتاق احمد آفس سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال نے شرکت کی۔

​علاوہ ازیں شیخ یاسر رؤف ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال، فہد سلیم انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال، چوہدری ارشاد اور ملک کاشف اسلم ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال، راجا عمران صدر پیپلز پارٹی سٹی چیچہ وطنی، اور ظفر اقبال ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی چیچہ وطنی، عامر چوہان ایڈووکیٹ صدر پیپلز لائرز فورم ضلع ساہیوال، چوہدری فاروق الطاف باجوہ سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔



۔

پریس ریلیزمقام: سٹی سیکرٹریٹ فرید ٹاون ساہیوالتاریخ: 29 جولائی 2026آزاد کشمیر میرپور ڈویژن کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ...
29/07/2026

پریس ریلیز
مقام: سٹی سیکرٹریٹ فرید ٹاون ساہیوال
تاریخ: 29 جولائی 2026
آزاد کشمیر میرپور ڈویژن کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی مبینہ دھاندلی اور غنڈہ گردی ناقابل برداشت ہے: پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال

ساہیوال: پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر کے حلقہ جات (میرپور ڈویژن) کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کی جانے والی مبینہ دھاندلی انتظامی مشینری کے بے دریغ استعمال اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں رہنماؤں نے اس عمل کو جمہوریت کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔
پریس ریلیز کے جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال کے عہدیداران صدر شیخ یاسر رؤف ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری حیدر علی بھٹی، فہد سلیم انفارمیشن سیکرٹری نے کہا کہ:
مسلم لیگ (ن) نے اپنی شکست یقینی دیکھ کر کھلم کھلا دھاندلی کا سہارا لیا اور عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
پولنگ کے دوران سرکاری مشینری کا استعمال اور مخالف امیدواروں کے ووٹرز کو ہراساں کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انتظامی اداروں کا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے روپ میں استعمال ہونا شفاف جمہوریت کےنظریہ کی نفی کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنی چاہئیں۔
ہم میرپور ڈویژن کے غیور اور جیالا عوام کو سلام پیش کرتے جنہوں نے ہر طرح کے دباؤ اور دھونس کے باوجود جرأت کے ساتھ مقابلہ کیا اور پیپلز پارٹی کے بیانیے پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال مطالبہ کرتی ہے کہ میرپور ڈویژن کے متنازعہ پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا مینڈیٹ انہیں واپس دیا جائے اور دھاندلی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔
اگر عوامی مینڈیٹ کی اس توہین کا نوٹس نہ لیا گیا تو پارٹی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
جاری کردہ:
میڈیا سیل
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال












ساہیوال کی سیاست کا درخشاں ستارہ:  محمد ذکی چوہدریتحریر : فہد سلیم ( انفارمیشن سیکرٹری   سٹی ساہیوال) ساہیوال کی سیاسی ت...
28/07/2026

ساہیوال کی سیاست کا درخشاں ستارہ: محمد ذکی چوہدری

تحریر : فہد سلیم ( انفارمیشن سیکرٹری سٹی ساہیوال)

ساہیوال کی سیاسی تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایسا نام جو استقامت، نظریاتی وابستگی اور وفا کی لازوال علامت سمجھا جاتا ہے وہ ہیں محمد ذکی چوہدری موجودہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال۔
ان کی پوری زندگی اصول پسندی، عوامی خدمت اور پارٹی سے مخلصانہ وابستگی کا ایک روشن باب ہے۔
محمد ذکی چوہدری نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز نوجوانی میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے پلیٹ فارم سے کیا۔
ذوالفقار علی بھٹو شہید کے انقلابی فلسفے اور فکرِ بھٹو سے شروع ہونے والا یہ سفر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی لازوال قربانیوں صدر آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن تک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے اقتدار یا مفادات کی سیاست کرنے کے بجائے ہمیشہ نظریے کو مقدم رکھا۔
سیاست کے نشیب و فراز اور طوفانی حالات میں محمد ذکی چوہدری کو کئی بار طاقتور حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بڑے عہدوں، وزارتوں اور اسمبلی کے ٹکٹوں کی پرکشش پیشکشیں کی گئیں مگر یہ وفا کا وہ پیکر ہیں
جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ذاتی مفادات کو ٹھکرایا اور پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے جب بھی اور جو بھی ذمہ داری ان کے سپرد کی انہوں نے اسے خلوصِ نیت اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
ساہیوال میں جیالوں اور پارٹی ورکرز کو ایک لڑی میں پرونے اور انہیں متحرک رکھنے میں ان کا کردار کلیدی رہا ہے۔
وہ صرف نام کے رہنما نہیں بلکہ ایک سچے ورکر نواز انسان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی ضلع ساہیوال کا ہر کارکن ان کے ساتھ اپنے دل کی گہرائیوں سے جڑا ہوا ہے۔
ورکرز کے دکھ درد کو اپنا سمجھنا ان کی سیاست کا سب سے بڑا خاصہ ہے۔
اگر آج ساہیوال کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ تلخ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ یہاں کے سیاستدان الیکشن جیتنے یا اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے کے بعد عام عوام کے لیے اپنے دروازے بند کر لیتے ہیں۔
لیکن اس کے برعکس ذکی چوہدری کی رہائش گاہ اور ان کا دفتر عام عوام غریب طبقے اور خصوصاً پیپلز پارٹی کے جیالے ورکرز کے لیے ہر لمحہ کھلا رہتا ہے۔
وہ بلا تفریقِ رنگ و نسل ہر سائل کی مشکل آسان کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
عوامی خدمت اور فلاحی کاموں کے اس مقدس سفر میں ان کے صاحبزادے صہیب ذکی اور سرخاب سکندر ذکی اور ان کے محترم بھائی چوہدری شفقت جاوید (سابق ناظم سٹی ساہیوال) اور بھتیجے چوہدری سرمد شفقت ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔
ان شخصیات کی مشترکہ کاوشیں ساہیوال کے عوام کے لیے امید کی ایک کرن ہیں جو ہمیشہ فلاحِ عامہ کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔

نیچے ضیاء دور کی ایک یادگار تصویر جس میں یوسف نارو مرحوم اور محمد ذکی چوہدری کے لئے کام کررہے ہیں












پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چیچہ وطنی کی ماہانہ میٹنگ کا احوالپاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چیچہ وطنی کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہو...
27/07/2026

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چیچہ وطنی کی ماہانہ میٹنگ کا احوال
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چیچہ وطنی کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس کی اہم جھلکیاں
* قیادت: اجلاس کی صدارت تحصیل صدر پیر ظہور الرحمن اور تحصیل جنرل سیکرٹری سحر گل پٹھان نے کی۔
* تلاوتِ کلامِ پاک: اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔
* اہم ایجنڈا: میٹنگ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے پیغام کو ہر گھر اور گلی تک پہنچانے کا عزم دہرایا گیا۔
شرکا کی فہرست
اجلاس میں پارٹی کے عہدےداران اور فعال رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن کے نام درج ذیل ہیں:
* پیر ظہور الرحمن (تحصیل صدر)
* سحر گل پٹھان (تحصیل جنرل سیکرٹری)
* وسیم خالد (سینئر نائب صدر)
* رانا عابد علی (سینئر نائب صدر)
* عثمان مغل ایڈووکیٹ (نائب صدر)
* چوہدری آفتاب احمد (نائب صدر)
* چوہدری ارشد جٹ
* چوہدری بابر گجر (تحصیل انفارمیشن سیکرٹری)
* میڈم بشرا بیگم (تحصیل صدر PYO)
* خواتین ونگ کی تحصیل صدر اور دیگر رہنما






23/07/2026

کشمیر کو کسی کے رحم کی کسی کی خیرات کی کسی کی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
ایسی باتیں بھی میں نے سنی ہیں کہ ان کو تو ہم خیرات پہ پالتے رہے ہیں یہ کرتے رہے۔
یہ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو پیور تیل کا کام کرتی ہیں۔
جیسے منسٹر وزیر دفاع کا بیان آگیا کہ میں تو ان کو کشمیری ہی نہیں سمجھتا کل کو وہی سٹیٹمنٹ لے کر کل کو پلیبسائٹ آتا ہے تو وہ کہتے ہیں: "ارے وہ تو ان دو نویینوں کو کشمیری ہی نہیں سمجھتے۔" پھر آپ کی کیا حیثیت رہی؟"

چوہدری منظور احمد

06/07/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال کے زیر اہتمام 5 جولائی کے حوالے سے بھٹہ چوک پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا اہتمام راجا ریاض سینیئر نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال نے کیا
جبکہ صدارت سٹی صدر شیخ یاسر رؤف ایڈووکیٹ نے کی۔

​تقریب کے مہمانِ خصوصی میں چوہدری بلال گلزار سینیئر نائب صدر، پی پی پی ضلع ساہیوال، ملک عاشق نائب صدر پی پی پی ضلع ساہیوال، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، پی پی پی ضلع ساہیوال اور حاجی مشتاق احمد آفس سیکرٹری پی پی پی ضلع ساہیوال شامل تھے۔
​اس موقع پر حیدر علی بھٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، فہد سلیم انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، فیض رسول نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال، اصغر انصاری نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال، راشد رشید نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال، عرفان صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، محمد علی سندھو ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، ملک کاشف اسلم اور ارشاد چوہدری ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز پی پی پی سٹی ساہیوال، شاہد جعفری سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ پی پی پی سٹی ساہیوال، رانا ناصر آفس سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، سردار جٹ، یاسین خان مُردانہ، حافظ امین، حارث گیلانی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شرکاء نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔







پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال کے زیر اہتمام 5 جولائی کے حوالے سے بھٹہ چوک پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتم...
05/07/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال کے زیر اہتمام 5 جولائی کے حوالے سے بھٹہ چوک پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا اہتمام راجا ریاض سینیئر نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال نے کیا
جبکہ صدارت سٹی صدر شیخ یاسر رؤف ایڈووکیٹ نے کی۔

​تقریب کے مہمانِ خصوصی میں چوہدری بلال گلزار سینیئر نائب صدر، پی پی پی ضلع ساہیوال، ملک عاشق نائب صدر پی پی پی ضلع ساہیوال، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، پی پی پی ضلع ساہیوال اور حاجی مشتاق احمد آفس سیکرٹری پی پی پی ضلع ساہیوال شامل تھے۔
​اس موقع پر حیدر علی بھٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، فہد سلیم انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، فیض رسول نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال، اصغر انصاری نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال، راشد رشید نائب صدر پی پی پی سٹی ساہیوال، عرفان صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، محمد علی سندھو ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، ملک کاشف اسلم اور ارشاد چوہدری ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز پی پی پی سٹی ساہیوال، شاہد جعفری سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ پی پی پی سٹی ساہیوال، رانا ناصر آفس سیکرٹری پی پی پی سٹی ساہیوال، سردار جٹ، یاسین خان مُردانہ، حافظ امین، حارث گیلانی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شرکاء نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔







Address

Benazir Public Secretariat Old Civil Line
Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Digital Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share