23/11/2024
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید سے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر محمد ارشاد الحق ریسکیو 1122 نے ملاقات کی اور بریفنگ میں بتایا کہ
ڈویژن بھر کے لیے رضاکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی جارہی۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے فوری رسپانس کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 اپنی موجودہ کارکردگی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنائے گا۔