MQ Writes

MQ Writes A Page to Express Emotions.

26/01/2025

The one who handover every matter to will Allah find Allah's hand in every matter. :) This channel is for those who want to attain true faith in Allah. There...

05/10/2020

دس نفسیاتی مسائل کے حل"

1: اگر آپ ڈیپریس ہیں اور کوئ آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کبھی تنہا Room میں لائیٹ آف کرکے نا بیٹھیں ۔
یہ جو اندھیرا ہوتا ہے انسان کو یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ اس کی زندگی میں کچھ باقی نہیں ہے ۔ وہ اکیلا ہے ۔ اور سب مطلبی ہیں ۔
2: اگر آپ اداس ہیں تو چھوٹے بچوں کے پاس جاکر بیٹھ جائیں ۔ ان کی شرارتیں دیکھیں تو یقیناً آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے گا اور آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ پھیل جائے گی ۔
3: اور جن کو لگتا ہے کہ ان کی زندگی بے معنی ہے اور سب کچھ ختم ہوچکا ہے تو You Tube پہ جاکر Real Heros in The Life لکھ کر سرچ کر لیں ۔
ان کو inspiration ملے گی کہ زندگی میں کسی کے جانے سے کچھ بھی ختم نہیں ہوتا ۔ آدمی بڑا اپنے لیئے ہوتا ہے لیکن انسان بڑا انسانیت کی خدمت سے ہوتا ہے ۔
4: اگر آپ مسلمان ہیں یا کسی بھی مذہب سے ہیں تو آپ نماز یا کوئ بھی عبادت کرسکتے ہیں ۔ اور اپنے رب کے سامنے رو سکتے ہیں ۔ کیونکہ ہر چیز اس رب کی طرف سے ہوتی ہے ۔ بس یہ شیطان ہے جو ہمیں بدگمان کر دیتا ہے ۔
5: اگر کوئ آپ سے شادی کا وعدہ کرکے یا آپ کو طلاق دے گیا ہے یا آپ کی علیحدگی ہوگئ ہے ۔ تو آپ کی زندگی ختم نہیں ہوتی بلکہ اصل زندگی کی شروعات تب ہی ہوتی ہے ۔ پہلے آپ زندگی کے میدان میں بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے جبکہ اب آپ کو آذادی ملی ہے تو کیوں نا آپ ان کا سہارا بن جائیں ۔ جن کو سہارے کی ضرورت ہے ۔
قسمت کو کوسنا ، کسی پہ بے وفائ کا الزام لگانا اس کا کیا فائدہ یا آپ روتے رہیں یا آپ طاقتور بن جائیں ۔
6: مرد کی نسبت عورت کمزور ہے یہ سب کہتے ہیں ۔ لیکن وہ معذور عورت جو دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی صرف اس وجہ سے سر کرگئ کہ اس نے دنیا کو بتانا تھا کہ عورت ذات کمزور نہیں ہے ۔ آپ اس چوٹی کو سر نا کریں لیکن زندگی کے میدان میں تو خود کو کمزور نا ثابت کریں کیونکہ زندگی کے میدان میں انسان زندگی سے نہیں خود سے ہارتا ہے ۔
7: اگر آپ فنانشل پروبلم کا شکار ہیں یا آپ کے پاس کرایہ کا گھر ہے ۔ تو ایک دفعہ کسی بھی شہر کے فلائ اوور کے نیچے پڑے ہوئے ان بچوں ،عورتوں اور مرد حضرات کو دیکھ لیں جن کے پاس ایک وقت کی روٹی نہیں ہے اور نا ہی چھت ہے ۔
اسی طرح آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی شکل و صورت اچھی نہیں ہے ۔ تو کسی بھی ہسپتال کے Fire and Burn Hall کا وزٹ کرلیں ۔ آپ کو شاید الله کی تقسیم پہ صبر آجائے گا ۔
8: اگر آپ نے کسی سے سچی محبت کی اور وہ آپ کو چھوڑ گیا تو اگر آپ مرد ہیں تو کوئ جم جوائن کرلیں ۔ اپنا تمام غصہ work out پہ نکالیں ناکہ کسی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پہ ڈال کر ۔ اگر آپ غصہ میں ایسا کر بیٹھتے ہیں تو یقین کی جیئے ۔ ایک دن آپ کو پچھتاوا ہوگا ۔ پھر آپ معافیاں مانگتے پھریں ہیں گے لیکن وقت بیت چکا ہوگا۔
9: اسی طرح اگر کوئ مرد آپ کو چھوڑ گیا ہو تو آپ ضرور روئیں بہت روئیں لیکن اس کے بعد آپ منگنی کریں یا نکاح کریں ۔ یقین کی جیئے آپ کا آنے والا جیون ساتھی آپ کے درد کا مداوا لازمی کرے گا ۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو صبر بھی آجائے گا اور آپ کی چہرے پہ ہنسی کا باعث آپ کے بچے ہونگے ۔
10: بہت سے cases ایسے ہوتے ہیں جن میں منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں ، طلاق ہوجاتیں ہیں ۔ اس بعد انسان جیتے جی مرجاتا ہے ۔ تو اس کو اپنی زندگی میں ایک اور چانس دینا چاہیئے کیونکہ اندھیری رات کے بعد اجالا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر غم کے بعد خوشی لازمی ملتی ہے ۔،۔

19/09/2020

ڈاکٹر کو کیا معلوم۔۔۔!!!

ﮈﺍﮐﭩﺮ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ !
ﻧﺎﺭﻣﻞ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﮨﮯ
ﺍﯾﻮﺭﯾﺞ ﺳﯽ ﺷﻮﮔﺮ ﮨﮯ
ﮨﺎﺭﭦ ﺑﯿﭩﺲ ﭘﻮﺭﮮ ﮨﯿﮟ
ﮨﺎﺭﻣﻮﻥ ﺍﭼﮭﮯ ﮨﯿﮟ
ﻧﺎﺭﻣﻞ ﮨﮯ ﺍﯼ ﺳﯽ ﺟﯽ
ﻧﺎﺭﻣﻞ ﮨﯿﮟ ﺑﯽ ﭘﯽ ... ﭘﻠﺲ !

ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﮨﮯ....!
ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻠﻮﻡ...!

ﻋﺸﻖ ﮐﯽ ﻣﺴﺎﻓﺖ ﻣﯿﮟ
ﺟﻮﮌ ﺟﻮﮌ ﺩﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺳﺎﻧﺲ ﺗﮏ ﺍﮐﮭﮍﺗﯽ ﮨﮯ
ﺳﺐ ﺭﮔﯿﮟ ﭘﮭﮍﮐﺘﯽ ﮨﯿﮟ

ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻠﻮﻡ..!

ﺍﮎ ﻣﺮﺽ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !!!
ﺟﺲ ﻣﺮﺽ ﮐﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ
ﺧﻮﻥ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺗﻦ من ﻣﯿﮟ
ﺯﮨﺮ ﭘﮭﺮﻧﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ......!

ﺳﺮ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﻭﮞ ﺗﮏ
ﺍﯾﮏ ﭨﯿﺲ ﭼﻠﺘﯽ ھے
ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺎﭦ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ
ﺟﯿﺴﮯ ﺁﺭﺍ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﮯ
ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ....!

ڈاکٹر سے کہہ دینا !!

یہ جو تھرمامیٹر ہے!
عشق کی حرارت کو
کب یہ ماپ سکتا ہے!

کان میں لگا کے جو
آلہ دل پہ رکھتے ہو
یہ کہاں بتائے گا....!

راز جو کہ اندر ھے...!

یہ فشارِ خوں میرا ...!
دیکھنے میں بہتر ہے
چاہتوں کے جذبے نے
آگ اس میں بھر دی ہے

خوش مزاج لگتا ہوں
بات بات ھنستا ہوں !!
تم نے کب سنی ہوں گی
چیخیں میرے ہنسنے کی

آنسو گرتے دیکھے ہیں ؟
تم نے خوش مزاجی کے
تم نے کب پڑھا ہوگا
طب کی ان کتابوں میں

کچھ مریض ہوتے ہیں...!
جو دیکھنے میں اچھے ہوں
جن کے جسم کی حدت
نارمل سی لگتی ہے !!

دل کی دھڑکنیں جن کی
ایک سر میں بجتی ہیں !!
خون کا بہاؤ بھی !
ایک لے میں چلتا ہے

پھر بھی ایک دم ان کی
جاں نکل سی جاتی ہے !
پھر بھی بس اچانک ہی
خوں میں آگ لگتی ہے !!

جانے کیوں اچانک وہ !
چلتے چلتے گرتے ہیں
میٹھی نیند سوتے میں
ہڑبڑا کے اٹھتے ہیں !!

بات کرتے کرتے وہ !
بات بھول جاتے ہیں
دو قدم چلیں ان کے
سانس پھول جاتے ہیں

تم نے کب پڑھا ہو گا...!
طب کی ان کتابوں میں
پوچھتے ہو بتلائیں !!

یہ مریض کیسے ہیں
یہ کہاں پہ ہوتے ہیں
کیا علاج ہے ان کا....!
ان کی کیا دوا دارو !!

مرض ہے محبت کا !!!
عشق کے ہیں سودائی
دلبروں کے کوچے میں
ان کو دیکھ سکتے ہو !

اک جھلک جو مل جائے
یار کی تو جی جائیں !!

ہجر زہر کا ٹیکا...!
وصل ہے دوا ان کی

ڈاکٹر سے کہہ دینا....!

تم نے کب پڑھا ہو گا...!
طب کی ان کتابوں میں
افتخار حیدر

I have started a new series on my youtube channel in which I will be reviewing a book for you. Watch the first video:
07/09/2020

I have started a new series on my youtube channel in which I will be reviewing a book for you.
Watch the first video:

The one who handover every matter to will Allah find Allah's hand in every matter. :) This channel is for those who want to attain true faith in Allah. There...

22/08/2020


فوبیا دراصل وہم کا ایک ایسا سلسلہ ھے ۔جس میں انسان داخل ہو جائے تو اس کی بھول بھلیوں میں گم ہوتا ہی چلا جاتا ھے ۔ اسے پہلے ماحول سے وہم ہوتا ھے ۔ پھر وہ بڑھتا بڑھتا اس کی اپنی ذات میں ہی مرتکز ہو جاتا ھے. اور عرصہ دراز وہ اپنی ذات میں ہی الجھا رہتا ھے. وہ ایک ایسی دلدل میں داخل ہو جاتا ھے اگر اسے طریقے سے سنبھالا نا جائے تو وہ دھنستا ہی چلا جاتا ھے ۔
مختلف وہموں سے ہوتا ہوا جو اصل میں خوف کی مختلف شکلیں ہوتی ھیں اپنے اعتماد کو ختم کر بیٹھتا ھے ۔ ایک بکھرے ہوئے انسان کی مانند اس کی ذات ہوتی ھے ۔ جس کی کوئی سوچ، منزل اور کوئی نظریہ نہی ہوتا ۔
بظاہر معاشرے کی نظر میں وہ ایک فضول سوچ کا مالک اور ابنارمل سا لگتا ھے۔ اور اسی معاشرتی سوچ کی وجہ سے اسے تلخ رویوں کا سامنا رہتا ھے جو اس کی ذات کو اور پیچیدہ کر دیتے ہیں ۔ کہتے ہیں انسان پاگل نہیں ہوتا لوگوں کی باتیں اسے پاگل کر دیتی ھیں ۔

اس کے سوالات چونکہ خوف اور وہم کے گرد گھومتے ھیں تو خود کو بظاہر سمجھدار سمجھنے والے لوگ اس کا جواب غیردانشمندی اور بے رحم طریقہ سے دیتے ھیں ۔
فوبیک پرسن کو چھوٹے بچہ کی نگہداشت سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ھے ۔ اگر وہ ڈرا ہوا ھے تو ایک بات سمجھ لیں ڈرا ہوا انسان کبھی نصیحت قبول نہی کرے گا کیونکہ اس کا ذہن اس وقت خوفزدہ ھے اسے اسوقت تحفظ اور اپنائیت کی ضرورت ہوتی ھے ۔ اسے اس وقت یہ ماحول دینا ہوتا ھے ۔ جب وہ خوف سے اعتماد کی طرف آ جائے پھر اسے سمجھایا جائے. اسے ایسی بات کہنے سے گریز کیا جائے جس سے اس کو وہم ہو مثلاً کھانے پینے کے بارے میں اسے وہم میں مبتلا کرنا اسے عرصہ دراز تک اذیت میں مبتلا کرنے والی بات ھے ۔
فوبیا میں ذہن وہم میں مبتلا کرنی والی باتوں کو بہت جلد قبول کرتا ھے سالوں سال اس کا اثر رہتا ھے ۔ اسے اعتماد دینے کی ضرورت ھے کہ کچھ نہی ہوتا بس اعتدال کے ساتھ جو مرضی کھاؤ اللہ کی نعمت ھے ۔
اسے ایسی بیماریوں یا علامات بتانے سے گریز کرنا چاھیے جو اسے نا پتا ہو ۔ فوبیک پرسن کا معاملہ ایسا ھے جو ہر مرض کو خود میں علامات سمیت محسوس کرتا ھے ۔ اپنی ذہنی روش کی وجہ سے خدانخواستہ وہ اس مرض کے ڈر سے غلط دوائی نا کھا لے ۔ جو پھر سائیڈ افیکٹ کا باعث بنے ۔
فوبیا میں گیس، ریح یا ہوا فوبیک پرسن کو بہت رہتی ھے جسم کے مختلف حصوں میں اسکا دباؤ بہت محسوس ہوتا ھے جو اسے مختلف بیماریوں کے وہم میں مبتلا رکھتی ھے ۔ زیادہ تر سینے میں دل کی جگہ پر دباؤ جو بائیں بازو تک چلا جاتا ھے یا سر میں ہر وقت درد ۔ جو اسے بہت سے وہم میں مبتلا کرتا ھے ۔
ایسے ہی ایک شخص جو فوبیک تھا اسےاپینڈیکس والی جگہ ہوا کا درد شروع ہوا اور وہ کافی وقت مسلسل رہا ۔ کسی نے کہا کہ تمھیں اپینڈیکس کا درد ھے اس کا آپریٹ کروا لو ورنہ مر بھی سکتے ہو ۔ وہ بیچارا پہلے ہی ڈیتھ فوبیا کا مریض تھا اس بات سے وہ بہت اذیت کا شکار ہوا اور آپریشن کے لیے ڈاکٹر کے سر چڑھ گیا ۔ آپریٹ کے لیے ضروری ٹیسٹ وغیرہ لیے گے تو کچھ بھی نہی تھا۔
اس لیے ایسی باتوں سے گریز ضروری ھے۔ بہادری والی باتیں اور اس کا یقین بڑھانا ہی اس کا علاج ھے ۔ خود اعتمادی اور اسے یقین دلانا کہ تم باہمت ہو ۔ بس ساری چیزیں اسی کے گرد گھومتی ھیں ۔ آہستہ آہستہ اسے حقیقت پسند بنانا کہ دنیا میں جب تک زندگی ھے ایسے چیزوں کا سامنا رہے گا اور لوگ ان سے لڑتے آئے ۔

01/08/2020

تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَمِنْکُمْ صَالِحَ الْاَعْمَالْ
ان گنت دعاؤں، نیک تمناؤں، اور پُر خلوص جذبوں کے ساتھ
آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو عید الاضحی مبارک ہو 🐐♥️
اللہ تعالی سنت ابراہیمی کو قبول فرمائے۔ آمین 🌸

کچھ لڑکیوں کے کچھ غیرمعمولی شوق ہوتے ہیںبناؤ سنگھار سے کچھ خاص شغف نہیں ہوتا انکولپ سٹک کا کونسا شیڈ کس لباس کے سنگ جچتا...
17/07/2020

کچھ لڑکیوں کے کچھ غیرمعمولی شوق ہوتے ہیں
بناؤ سنگھار سے کچھ خاص
شغف نہیں ہوتا انکو
لپ سٹک کا کونسا شیڈ کس لباس کے سنگ جچتا ہے علم نہیں ہوتا انکو
پر کونسی بلی کس وقت کھانا کھاتی ہے
ازبر ہوتا ہے انکو
لیڈی ڈایانا بننے کے خواب دیکھتی ہیں
اور تبھی وہ لڑکیاں
اسی دنیا میں جنگل کوئین کہلانا چاہتی ہیں
وہ خود کو
گھرداری ,چولہا کچن میں مصروف کر تو لیں لیکن
یہ جو تاروں کو چُھونے,
سارا جہاں دیکھنے کی خواہشات ہیں
کیا آگ لگا دیں انکو !!
مہندی,کنگن , جھلمل کرتے آنچل نہیں چاہیے
بس اک سادہ سے لباس میں اُڑان بھرنے دو انکو
اوٹ پٹانگ باتوں سے لوگوں کے غم بانٹ لینا
اپنے غم کو ہنسی میں چھپا لینا خوب آتا ہے ان کو ❤️

Never lose hope. ❤
17/07/2020

Never lose hope. ❤

15/07/2020

زیبائی خودت رو در چی می دونی ؟
⚘🍃⚘
اپنی خوبصورتی کو کس چیز میں پاتے ہو ؟

Address

Sahiwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MQ Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share