Langah Youth Force Sahuka

Langah Youth Force Sahuka Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Langah Youth Force Sahuka, Political organisation, Langah Colony Sahuka, Sahuka.

‏🚨 الرٹ:🔴 بھارتی فوج نے باقاعدہ تسلیم کر لیا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 گھنٹے میں بھارت کے 26 شہروں کو نشانہ بنایا ہے🔴 پاکستا...
10/05/2025

‏🚨 الرٹ:

🔴 بھارتی فوج نے باقاعدہ تسلیم کر لیا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 گھنٹے میں
بھارت کے 26 شہروں کو نشانہ بنایا ہے

🔴 پاکستان نے مغربی سرحدی علاقوں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھٹنڈہ اسٹیشن پر فوجی تنصیبات اور فوجی اہلکاروں کو نقصان پہنچایا، بھارتی حکام کی میڈیا بریفنگ

 #جب خون میں بادشاہت ہو تو ریاست کی ضرورت نہیں ہوتی___Langha💪💪💪👑
27/09/2022

#جب خون میں بادشاہت ہو تو ریاست کی ضرورت نہیں ہوتی___
Langha💪💪💪👑

1398 برصغیرکی مکمل بربادی کا سال تھا۔ ایسا المناک سال جس میں لاشیں گننے والا بھی کوئی نہیں بچ پایا تھا۔ دہلی میں تغلق خا...
09/08/2021

1398 برصغیرکی مکمل بربادی کا سال تھا۔ ایسا المناک سال جس میں لاشیں گننے والا بھی کوئی نہیں بچ پایا تھا۔ دہلی میں تغلق خاندان کی حکومت اندرونی خلفشار کا شکار تھی۔ ناصر الدین تغلق برصغیر کا حاکم تھا۔وسطی ایشیاء اس وقت تیمور لنگ کی گرفت میں تھا۔ انسانی تاریخ کا وہ کردار جس کی سفاکی کی مثال دینا مشکل ہو جاتی ہے۔

منگولوں کے لشکر انسانی کھوپڑیوں کے مینار بناتے تھے اور بعینہ یہی شوق تیمور لنگ کا بھی تھا۔ وہ جہاں بھی حملہ کرتا تھا‘ بلا تخصیص مذہب‘ شہریوں کو قتل کرتا جاتاتھا۔ ایران اور اس کے ساتھ کے تمام علاقے تیمور نے روند ڈالے تھے۔ تیس ستمبر 1398 کو یہ قیامت برصغیر پر ٹوٹی تھی۔
دریائے سندھ عبور کرنے کے بعد ملتان تک کسی نے اس کا مقابلہ کرنے کی جرأت نہیں کی۔ بھٹنار واحد علاقہ تھا جہاں ہندو راجپوت اور مسلمان‘ لشکر بنا کر اس کے سامنے آئے تھے۔ اس کی سزا یہ دی گئی کہ بھٹنار شہر کے تمام مرد قتل کر دیے گئے ۔ تیمور کی فوج نے گھروں میں گھس کر شہریوں کی ایک ایک پائی لوٹ لی۔ان تمام واقعات کو تھوڑی دیر کے لیے بھول جایئے۔دہلی کے نزدیک سلطان ناصر الدین اور امیر تیمور کی فوجوں کا مقابلہ ہوا۔ ناصر الدین کے لشکر میں ہزاروں ہاتھی تھے جن کے دانتوں پر زہر لگا دیا گیا تھا۔ ان کو لوہے کی زنجیروں سے جنگی لحاظ سے آراستہ بھی کیا گیا تھا۔ امیر تیمور کے فوجی‘ ہاتھیوں سے ڈرتے تھے۔ اس کا عسکری علاج یہ کیا گیا کہ تیمور نے دس ہزار اونٹ اکٹھے کیے۔ان پر خشک لکڑیاں لاد کر انھیں آگ لگا دی گئی۔
جب جلتے ہوئے اونٹوں کو ہاتھیوں کے لشکر کی طرف ہانکا گیا تو ہاتھی گھبرا گئے۔ انھوں نے اپنے ہی لشکر کو کچلنا شروع کر دیا۔ انگارہ بنے ہوئے اونٹ ہاتھیوں کو فنا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بڑے آرام سے امیر تیمور جنگ جیت گیا۔ اور اب دہلی پہنچ گیا۔ مگر ٹھہر جایئے ۔ دہلی پہنچنے سے بہت پہلے ‘ بلکہ تغلق خاندان کی فوج سے لڑائی سے بھی پہلے۔ امیر تیمور نے ایک لاکھ کے قریب مقامی انسان ذبح کروائے۔ یہ تمام عام شہری اور جنگی قیدی تھے۔ اس میں مسلمان اور ہندو بلکہ تمام مذاہب کے لوگ شامل تھے۔خود اندازہ لگالیجیے کہ حتمی جنگ سے پہلے ہندوستان کے عام لوگوں کے لیے کیسی قیامت برپا ہوئی ہو گی۔

یہ سب کچھ تو ایک طرف۔ مگر جو ظلم اس سفاک انسان نے دہلی پر ڈھایا۔ وہ انسانی فہم سے بھی بالاتر تھا۔ جب دہلی میں فاتح کے طور پر داخل ہوا ‘ تو حکم دیا کہ جو شہری تاوان ادا کرے گا‘ اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔ چنانچہ تین چار دن ایسے ہی ہوتا رہا۔ تیمور صرف اندازہ لگا رہا تھا کہ اس شہر کے مالی حالات کیا ہیں۔

جب یقین ہو گیا کہ یہ شہر امیر ہے تو قتل عام اور لوٹ مار کا حکم دیا۔ پورے تین دن اور تین راتیں‘ اس کا لشکر دہلی کے ہر گھر کو لوٹتا رہا۔ گھر پر حملہ ہوتا تھا۔ انھیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہر قیمتی چیز حاضر کر دو۔ جب زیورات اور دیگر سامان سامنے آ جاتا تھا۔ تو پھر اپنے وعدے کو توڑتے ہوئے تمام مردوں کو قتل کر دیا جاتا تھا۔ بوڑھی خواتین کے پستان کاٹ کر انھیں درد ناک موت کے لیے چھوڑ دیا جاتا تھا۔ جوان لڑکیوں اور بچوں کو غلام بنا لیا جاتا تھا۔ تاریخ میں درج ہے کہ دہلی اور اس کے اطراف میں امیر تیمور نے نوے ہزار لوگوں کو قتل کیا۔ خوبصورت ترین عورتیں اس کے حرم میں شامل کردی جاتی تھیں۔

یہ ظالم آدمی ‘ دہلی میں صرف پندرہ دن ٹھہرا۔ مگر دہلی ایسا اجڑا ‘ کہ اگلے ایک سو سال تک دوبارہ خوشحال نہ ہو پایا۔ تاریخ دان بدایونی لکھتا ہے کہ اجڑنے کے دو ماہ بعد تک ‘ دہلی میں اتنا ڈر اور خوف پھیل گیا تھا کہ پرندے تک غائب ہو چکے تھے۔

لاشوں کے تعفن سے فضا میں حد درجہ بدبو ہی بدبو تھی۔ وبا بھی پھوٹ پڑی تھی اور دہلی اگلی ایک صدی کے لیے صرف قبرستان بن چکا تھا۔ جوان لڑکے اور لڑکیوں کو غلام بنا کر پیدل‘ دہلی سے امیر تیمور کے دارالحکومت کی طرف لے جایا گیا تھا۔ پیروں میں بیڑیاں پہنے ان انسانوں میں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔ کثیر تعداد راستے ہی میں تکالیف کی وجہ سے مر گئی تھی۔ باقی لوگوں کو منڈیوں میں فروخت کر دیا گیا تھا۔ دہلی سے لوٹ مار کے سامان کو اٹھانے کے لیے دس ہزار خچر‘ آٹھ ہزار اونٹ اور ان گنت مال برداری کے جانور استعمال کیے گئے تھے۔ خود اندازہ لگا لیجیے کہ برصغیر اور خصوصا دہلی کو کس بے دردی سے لوٹا گیا تھا۔ تیمور لنگ کو اس کے مظالم کی بدولت’’موت کا شہزادہ‘‘ کہا جاتاتھا۔

طالب علم کی حیثیت سے ان تمام ظالم بادشاہوں کو شدید ناپسند کرتا ہوں‘ جنھوں نے انسانوں پر ظلم ڈھائے۔ قتل عام کیا اور اپنے جبر کے سہارے لوگوں کو لوٹتے رہے۔ تیمور لنگ انھیں ناپسندیدہ کرداروں میں سے ایک ہے۔ مسلمان ہونے کے باوجود‘ یہ ظالم شخص اسلام کے آفاقی پیغام ‘ رحم‘ عدل اور انصاف کو کبھی خاطر میں نہ لایا۔ لوگوں کے دلوں کو فتح کرنے کے بجائے وہ صرف علاقے فتح کرتا رہا۔ بہر حال آج خاکسار کو یہ سب کچھ لکھنا پڑا۔ مقصد آپ کو آٹھ نو صدیاں پہلے کے ڈاکو اور قاتلوں کی تاریخ بتانا نہیں۔ مقصد بالکل متضاد ہے۔

ہمارے وزیراعظم حال ہی میں ازبکستان کاانتہائی کامیاب دورہ کر کے واپس تشریف لائے ہیں۔ وزیراعظم دورہ کے آخری حصہ میں امام بخاریؒ کے مزار پر بھی تشریف لے گئے۔ جو کہ تاریخ اسلام کے ایک جگمگاتے ہوئے ستارے تھے اور ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ہی امیر تیمور کے مزار پر بھی گئے ہیں۔

یہ ان کی ذاتی صوابدید ہے کہ بیرون ملک کس جگہ جاتے ہیں یا کس جگہ پر نہیں جاتے۔ یہ از حد اہم ہے کہ ہمارے سربراہ مملکت کو تاریخی طور پر فہم ہو کہ برصغیر کے حوالے سے کون سی اہم جگہ شجر ممنوعہ ہے۔ ہندوستان کی مقامی تاریخ کے تناظرمیں امیر تیمور کسی طور پر ایک پسندیدہ کردار کے طور پر سامنے نہیں آتا۔

منظر

خدا جن کو عزت بخشے💝ان کو زوال کیسا💝میرے کزن اعجاز احمد لنگاہ کی مہندی میں پیارے بھائی سید سلیم حسین شاہ صاحب کےساتھ🌹🌹🌹
21/11/2020

خدا جن کو عزت بخشے💝
ان کو زوال کیسا💝
میرے کزن اعجاز احمد لنگاہ کی مہندی میں پیارے بھائی سید سلیم حسین شاہ صاحب کےساتھ🌹🌹🌹

خوف کی زنجیروں کو توڑ کر ہر طبقہ حق سچ کیلئے اگر ان نوجوانوں کی طرح تھوڑا بہادر بن جائے،تو یقین مانیں ہمارے شہر میں کوئی...
24/09/2020

خوف کی زنجیروں کو توڑ کر ہر طبقہ حق سچ کیلئے اگر ان نوجوانوں کی طرح تھوڑا بہادر بن جائے،تو یقین مانیں ہمارے شہر میں کوئی غلط کام کرنے کی جرات ہی نہ کرے
ساہوکا قبرستان کی زمین واگزار ✌️✌️✌️

ہم پیدا ہی اس خاندان میں ہوئے👦 جس کا نہ تو دل کمزور ہے💕💕❌اور نہ ہی خون 🔥لنگاہ بادشاہ
31/03/2020

ہم پیدا ہی اس خاندان میں ہوئے👦
جس کا نہ تو دل کمزور ہے💕💕❌
اور نہ ہی خون 🔥

لنگاہ بادشاہ

سرپرست لائن یوتھ ونگسید سلیم حسین شاہ صاحب  کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے
15/03/2020

سرپرست لائن یوتھ ونگ
سید سلیم حسین شاہ صاحب کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے

فخرے لنگاہ فخرے بہاولپور حمزہ طارق خان لنگاہ کی شارخ خان سے ملاقات حمزہ طارق کینیڈا نیشنل کرکٹ ٹیم میں کھیلتے ہیں اور آج...
10/08/2018

فخرے لنگاہ فخرے بہاولپور حمزہ طارق خان لنگاہ کی شارخ خان سے ملاقات حمزہ طارق کینیڈا نیشنل کرکٹ ٹیم میں کھیلتے ہیں اور آج کل سی پی ایل لیگ میں شارخ خان کی ٹیم میں کھیل رہے ہیں

کوی مفت بھی دے تو مت لینادل ابھی اور بھی سستے ھوں گے....
08/05/2017

کوی مفت بھی دے تو مت لینا
دل ابھی اور بھی سستے ھوں گے....

Address

Langah Colony Sahuka
Sahuka
61051

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Langah Youth Force Sahuka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share