Deputy Commissioner Swat

Deputy Commissioner Swat Official Page of Deputy Commissioner Swat, Government of Khyber Pakhtunkhwa.

تحصیل بریکوٹ میں ہسپتالوں کے فائر سیفٹی انتظامات کا معائنہڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشن...
02/09/2026

تحصیل بریکوٹ میں ہسپتالوں کے فائر سیفٹی انتظامات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ احسان الرحمٰن نے تحصیل بریکوٹ کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ فائر ایکسٹنگوشرز، ایمرجنسی اخراج، فائر سیفٹی آلات، ہنگامی انخلاء کے انتظامات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کو مقررہ فائر سیفٹی معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور نشاندہی شدہ خامیوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

معائنے کی تفصیلی رپورٹ مقررہ پروفارما کے مطابق متعلقہ حکام کو پیش کی جائے گی۔

تحصیل کبل میں سرکاری و نجی ہسپتالوں کے فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات کا معائنہڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات ک...
02/09/2026

تحصیل کبل میں سرکاری و نجی ہسپتالوں کے فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سید سردار بادشاہ نے تحصیل کبل میں سرکاری و نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا، جس کا مقصد ہسپتالوں میں موجود فائر سیفٹی انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور متعلقہ حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

دورانِ معائنہ فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی اور فعالیت، ایمرجنسی اخراج کے راستوں، فائر سیفٹی آلات، ہنگامی انخلاء کے انتظامات اور دیگر متعلقہ حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ فائر سیفٹی معیارات اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام حفاظتی آلات کو ہر وقت فعال حالت میں رکھا جائے اور معائنے کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو بلا تاخیر دور کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال کے عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ہنگامی تیاری اور مریضوں کے تحفظ سے متعلق انتظامات کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔






مینگورہ بازار میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کارروائی، 340 پیکٹس ضبطڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات کی روشنی م...
02/09/2026

مینگورہ بازار میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کارروائی، 340 پیکٹس ضبط

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات کی روشنی میں مینگورہ بازار میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی فروخت کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I بابوزئی سید عمران علی شاہ نے چائنہ مارکیٹ، گلشن چوک اور سہراب خان چوک میں مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کا معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ مختلف برانڈز اور اقسام کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے مجموعی طور پر 340 پیکٹس ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ سگریٹس کو مروجہ قوانین و ضوابط کے تحت مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ غیر ملکی/نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی فروخت، ذخیرہ اندوزی اور نمائش سے مکمل اجتناب کیا جائے اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔

واضح کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف مروجہ قانون کے تحت بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




🏥 ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ہنگامی تیاری اور مریضوں کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی جانب سے ہ...
02/09/2026

🏥 ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ہنگامی تیاری اور مریضوں کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی جانب سے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور مریضوں کے تحفظ کے حوالے سے تفویض کردہ ٹاسک کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بریخنا حبیب نے لقمان ہسپتال سیدو شریف کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ہسپتال میں دستیاب فائر سیفٹی انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری، انخلاء کے انتظامات اور مریضوں کے تحفظ کے لیے اپنائے گئے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ آگ بجھانے والے آلات کی مناسب دیکھ بھال اور فعالیت یقینی بنائی جائے، ایمرجنسی اخراج کے راستوں کو ہر وقت صاف اور رکاوٹوں سے پاک رکھا جائے، ضروری ہنگامی و حفاظتی آلات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور متعلقہ حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

مزید برآں، جہاں کہیں خامیوں کی نشاندہی ہوئی وہاں فوری اصلاحی اقدامات اٹھانے اور مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال کے عملے کی جان و مال کے تحفظ کو ہر وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔





ضروری اطلاع الرٹ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق  04 ستمبر سے 05 ستمبر کے دوران  خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ تیز ب...
02/09/2026

ضروری اطلاع الرٹ

محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق 04 ستمبر سے 05 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی توقع ہے۔ گلیشیئر والے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی وجہ سے برف اور برفانی تودوں کے پگھلنے میں تیزی آ سکتی ہے، جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے، گلیشیئر جھیلوں کے پھیلاؤ اور نئی جھیلوں کے بننے کا خدشہ ہے۔ خصوصاً چترال اپر/لوئر، دیر اپر/لوئر، سوات، کوہستان اپر/لوئراورمانسہرہ ۔

سیاح اور مسافروں سے التماس کی جاتی ہے کے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں خیبر پختونخوا سیاحتی ہیلپ لائن 1422 یا 911 پر رابطہ کریں۔

02/09/2026

سرویکل کینسر سے بچاؤ، ہماری مشترکہ ذمہ داری۔

اپنی بیٹیوں کی صحت کا تحفظ کریں، اور سرویکل کینسر کے خلاف حفاظتی ٹیکہ کی اہمیت کو فروغ دیں۔

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

02/09/2026

فِضاگٹ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف مجوزہ آپریشن کی تیاریاں

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں آپریشنل تیاریوں، امن و امان، ٹریفک کی روانی اور عوامی تحفظ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شہری غیر قانونی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرکے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات کا سروس ڈیلیوری سنٹر بابوزئی کا دورہ، بجلی کا مسئلہ موقع پر حلسوات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ج...
02/09/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات کا سروس ڈیلیوری سنٹر بابوزئی کا دورہ، بجلی کا مسئلہ موقع پر حل

سوات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محب اللہ خان یوسفزئی نے سروس ڈیلیوری سنٹر بابوزئی کا دورہ کیا اور وہاں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری خدمات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن شہاب جان سے ملاقات کی، جنہوں نے بجلی کی بندش اور اس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ گزشتہ دو روز سے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث سروس ڈیلیوری سنٹر آنے والے شہریوں کو زمینوں کے ریکارڈ اور دیگر متعلقہ خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرکے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ موقع پر حل کرایا اور سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوامی خدمات کی بحالی یقینی بنائی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بلا تعطل، بروقت اور شفاف خدمات فراہم کی جائیں اور آئندہ ایسے مسائل کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔

بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محب اللہ خان یوسفزئی نے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ محکموں کو ان کے فوری اور قانون کے مطابق حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Malakand Division

فِضاگٹ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف مجوزہ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہسوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیرِ صدارت فِض...
02/09/2026

فِضاگٹ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف مجوزہ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ
سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیرِ صدارت فِضاگٹ بائی پاس پر غیر قانونی تجاوزات اور دوبارہ تعمیرات کے خلاف مجوزہ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوات غلام صادق، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سید ارحم مختار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I بابوزئی سید عمران علی شاہ، سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ ایریگیشن، ڈسٹرکٹ آرکیٹیکٹ، سول ڈیفنس آفیسر سوات، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران فِضاگٹ بائی پاس پر غیر قانونی تجاوزات اور دوبارہ تعمیرات کی مجموعی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں نے مجوزہ آپریشن کے حوالے سے اپنی تیاریوں، دستیاب وسائل اور باہمی روابط سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی قانون اور ضابطے کے مطابق، منظم انداز میں اور تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے آپریشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، ٹریفک کی روانی یقینی بنانے، عوامی تحفظ اور سرکاری املاک کی حفاظت کے لیے مؤثر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی، شاہراہوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ تمام متعلقہ محکمے مجوزہ آپریشن سے قبل ضروری انتظامات مکمل کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت اور مستعدی سے انجام دیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور سرکاری اراضی یا عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کردیں بصورت دیگر تمام تجاوزات کو زبردستی مسمار کیا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

02/09/2026

Send a message to learn more

Address

Saidu Sharif
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Swat:

Shortcuts

Share