13/11/2025
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ نے خسرہ قومی مہم کا افتتاح کردیا. اس حوالے سے ڈی سی افس میں محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا. ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق شاہ اور ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر عثمان نے مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. ڈی سی ملاکنڈ نے تمام اداروں کو ہدایات دی کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کے صحت کے حوالے سے مہم کے مقاصد اسانی سے حاصل ہوسکیں. اداروں کے سربراہان نے مہم.میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی