AC Sambrial

AC Sambrial Assistant Commissioner, Sambrial District Sialkot
(1)

03/09/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر
پی ڈی ایم اے پنجاب مکمل طور پر متحرک اور
مون سون صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے

شہری بھی احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں

03/09/2026

🏢 سمبڑیال: بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

سمبڑیال: ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی نگرانی میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

میونسپل کمیٹی سمبڑیال کیجانب کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا، جبکہ مالکان کو قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

03/09/2026

🏙️ سمبڑیال: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے سمبڑیال مین بازار اور ملحقہ بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

اس موقع پر بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود کے اندر رکھیں تاکہ ٹریفک کی روانی، پیدل چلنے والوں کی آمدورفت اور شہریوں کو سہولت یقینی بنائی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری جگہ پر قبضہ یا راستوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

#سمبڑیال
fans DC Sialkot District Information Officer Sialkot Municipal committee sambrial

02/09/2026

سمبڑیال: ڈسکہ روڈ پر ایک اور خوبصورت مونومنٹ کی تعمیر🌉🌱

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیرِ نگرانی مخیر خضرات کے تعاون سے ڈسکہ روڈ پر نزد مکھانوالہ نہر پل ایک اور خوبصورت مونومنٹ تعمیر کر دیا گیا۔

یہ خوبصورت مونومنٹ شہر کی خوبصورتی اور دلکشی میں مزید اضافہ کرے گا اور سمبڑیال کے داخلی و اہم مقامات کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

#سمبڑیال fans District Information Officer Sialkot DC Sialkot

02/09/2026

⛽ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

سمبڑیال میں گیارہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس سربمہر

سمبڑیال (2 ستمبر 2026): ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر سمبڑیال میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال چوہدری عدنان بشیر وڑائچ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس سربمہر کر دیے۔

کارروائی بابو غلام نبی روڈ، محلہ سلطان پورہ، محلہ فاروق آباد، لوپووالی روڈ اور جیٹھیکے روڈ پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی پٹرول کی فروخت میں استعمال ہونے والی مشینیں قبضے میں لے لی گئیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 4 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

کارروائی میں محکمہ سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے کہا کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور غیر قانونی پٹرول کی فروخت کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ افسران کو مؤثر کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

01/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال چوہدری عدنان بشیر وڑائچ نے اڈا بیگووالہ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ علاقے میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

31/08/2026

بھوپالوالہ: دی نیکسس نمائش کا شاندار انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے دارِ ارقم سکول بھوپالوالہ میں منعقدہ The Nexus Exhibition میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

نمائش میں طلبہ کی جانب سے سائنس، آرٹ اور ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف تخلیقی اور معلوماتی منصوبہ جات پیش کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ کے پراجیکٹس کا مشاہدہ کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں تحقیق، تخلیقی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

31/08/2026

پبلک ڈیلنگ آورز — عوامی مسائل کا بروقت ازالہ

اے سی سمبڑیال عدنان بشیر ورائچ نے پبلک ڈیلنگ کے دوران شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات توجہ اور خندہ پیشانی سے سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور شہریوں کو بہترین انتظامی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

عوام کی خدمت، مسائل کا حل — ہماری ترجیح۔

28/08/2026

*سمبڑیال/ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں ایمرجنسی موک ڈرل کا کامیاب انعقاد ..........!*

*ایکسر سائز کے دوران ہنگامی صورتحال اداروں کے باہمی رابطے، کوئیک رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضوں کی بروقت منتقلی ، طبی امداد فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا* ۔

Address

Sambrial

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92529200570

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AC Sambrial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AC Sambrial:

Shortcuts

Share