سموٹ ایک قصبہ ہے اور تحصیل کلر سیداں ، ضلع راولپنڈی ، پنجاب ، پاکستان کی یونین کونسل ہے . سموٹ کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ اور سموٹ یونین کونسل کا صدر مقام ہے۔ سموٹ کلر سیداں سے 20کلو میٹر راولپنڈی سے 60 کلو میٹر، اسلام آباد سے 70 کلومیٹر، ڈڈیال سے 31 کلومیٹر، گوجرخان سے 22 کلومیٹراور لاہور سے 254 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے.1جولائی 2004 میں سموٹ تحصیل کلر سیداں کی 26ویں یونین کونسل بن گی
، پہلے یہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے یونین کونسل تھی یونین کونسل سموٹ رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑی یونین کونسل ہیں۔ اس کی آبادی1998کی مردم شماری بارہ ہزار کے لگ بھک تھی مگر موجودہ بیس ہزار کے لگ بھاگ کے قریب ہیں۔ اس کا مغر ب یونین کونسل بیول اور یونین کونسل چوآخالصہ مشرق آزاد کشمیر جنوب یونین کونسل منیاندہ اورشمال یونین کونسل تھاتھی کے ساتھ لگتا ہیں اس کا زیادہ حصہ پہاڑی اور پسماند ہے دادا امیر حیدر سابق ایم پی اے چوہدری محمد خالد،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان ،سابق جج ہائی کورٹ چوہدری طارق محمود سابق ممبر ضلع کونسل وپی پی پی راولپنڈی کے صدر چوہدری سلطان محمود ،سابق چیئرمین مرکز کلرسیداں چوہدری اکرم کا تعلق بھی اس یونین کونسل سے ہے اب مسلم لیک ن کے سرگرم رکن چوہدری جمیل اکرم کا تعلق بھی ایسی یونین کونسل سے ہے۔چوہدری محمد خالدمرحوم پی پی پی کے ٹکٹ پر ایک بار ممبر ضلع کونسل اور تین با ر رکن پنجاب اسمبلی اور کرنل شبیر اعوان ایک بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔چوہدری محمد خالد نے علاقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے رہی سہی کثیر کرنل شبیر اعوان نے پوری کر دی مگر اس کے باوجود بھی بے شمار ترقیاتی کام باقی ہیں۔اس میں ایک بنیادی مرکز صحت سموٹ میں اور دو ڈسپنسریاں ایک ولایت آ باد اور دوسری کاہلیاں سلیاں میں ہیں مگر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی اسامیان کافی عرصہ سے خالی ہیں۔دو بوائے ہائر سکینڈی اسکول اور دو گرلز سیکنڈی اسکول سموٹ اور کاہلیاں سیالیاں میں ہیں ۔ایک بوائے مڈل اور دو گرلز مڈل اسکول بوائے دانگلی گرلز ولایت آباد اور ڈھوک بابا فیض بخش میں ہیں۔پرائمری بڑوٹہ،تینام سیداں،چکیال ہردو،بالماہ،ڈھوک امیر بخش سموٹ،حیال پنڈوڑہ ،حیال میرگالہ سنگریلہ،سلیاں عمرخان،چامکھ،پلاں ملہ خان،نڑاٹی،معلوک میں ہیں۔اور ٹیچروں کی کمی ہیں اس کے گیارہ موضع دو پٹوار سرکل ہیں سموٹ ،کاہلی دھنموہا،سلیاں عمر خان،پنڈوڑہ ہردو،بڑوٹہ،داؤد شاہ حقانی،پلال ملہ خان،حیال میرگالہ،بالماہ،چکیال ہردو،شاہ خاکی ہیں ۔اس کا دفتر سموٹ میں ہے جس کے لیے چوہدری محمد اکرم نے جگہ واقف کی ہے۔سموٹ میں حیوانیات کا ہسپتال ہے،پولیس چوکی بھی سموٹ میں ہے پنجاب ہائی وے پیٹرونگ پولیں کا آفس بھی ولایت آباد میں ہے محکمہ جنگلات کا آفس کھیری بنگلہ میں موجود ہے۔ اس یونین کونسل کے پہلے چیئرمین چوہدری میرداد تھے 1979کے بلدیاتی الیکشن میں چوہدری محمدشریف بھٹو چیئرمین اور حاجی محمد حسین وائس چیرمین تھے۔1983کے الیکشن میں چوہدری محمد اکرم چیئرمین اور چوہدری عابد خان وائس چیئرمین تھے۔1987کے الیکشن میں چوہدری محمد شریف بھٹو چیئرمین اور چوہدری محمد اکسن وائس چیرمین تھے1992کے الیکشن میں چوہدری محمد یعقوب چیئرمین اور چوہدری محمد شریف وائس چیئرمین تھے۔1998میں سموٹ یونین کونسل سے پیرسید شبیر حسین شاہ ممبر ضلع کونسل نامزد ہوئے2001مشرف دور میں چوہدری محمد ایوب ناظم اور چوہدری محمد الطاف نائب ناظم نامزد ہوئے،2005کے الیکشن میں ایک بار چوہدری محمد ایوب ناظم اور ان کے ساتھ چوہدری بابر ضمیر(عباس) نائب ناظم منتخب ہوئے اور 2015 کے الیکشن میں راجہ علی اصغر چیئرمین اور راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ وائس چیئرمین منتخب ہوئے