PERA Sarai Alamgir

PERA Sarai Alamgir Punjab Enforcement & Regulatory Authority, Sarai Alamgir, District Gujrat.

پہلے عزت، پھر نفاذ

حکومت پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔معزز شہریوں اور تاجر برادری سے گزارش ہے...
03/06/2026

حکومت پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
معزز شہریوں اور تاجر برادری سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مارکیٹیں مقررہ وقت پر بند کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
منجانب: پیرا سرائے عالمگیر

جگو ہیڈ اور لوئر جہلم کنال پر نہانے پر مکمل پابندی ہے۔ پیرا اہلکار متواتر گشت کر رہے ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری ...
03/06/2026

جگو ہیڈ اور لوئر جہلم کنال پر نہانے پر مکمل پابندی ہے۔ پیرا اہلکار متواتر گشت کر رہے ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری عمل میں لاکر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پیرا سرائے عالمگیر کے بروقت اقدام کے باعث ایک معصوم بچہ بڑے حادثے سے محفوظ رہاپیرا انفورسمنٹ اسٹیشن سرائے عالمگیر کا وہی...
03/06/2026

پیرا سرائے عالمگیر کے بروقت اقدام کے باعث ایک معصوم بچہ بڑے حادثے سے محفوظ رہا

پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن سرائے عالمگیر کا وہیکل اسکواڈ، انفورسمنٹ آفیسر واجد علی کھرل کی سربراہی میں منگلا میرپور روڈ پر جگو ہیڈ کی جانب معمول کی ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔ پھاٹک کے قریب ایک کیری ڈبہ ریورس ہو رہا تھا کہ اسی دوران ایک معصوم بچہ اس کے نیچے آ گیا۔

پیرا اہلکاروں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری ردِعمل دیا اور ڈرائیور کو فوری رکنے کا اشارہ کیا۔ اہلکار فوراً اترے اور بچے کو بحفاظت کیری ڈبے کے نیچے سے نکال لیا۔ اگر چند لمحوں کی بھی تاخیر ہو جاتی یا کیری ڈبہ نہ رکتا تو بچے کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

گرنے کے باعث بچے کے چہرے پر زخم آئے تھے، جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔ بعد ازاں بچے کے والد کو طلب کرکے بچہ ان کے حوالے کیا گیا۔

پیرا سرائے عالمگیر عوام کی جان و مال کے تحفظ، فوری امداد اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔

30/05/2026
26/05/2026

A joint operation was conducted by PERA Sarai Alamgir and Police Station Bolani at Head Jagu to implement Section 144.

اہم اعلان
24/05/2026

اہم اعلان

اہم اعلانآج سے 31 مئی تک کاروباری مراکز کی بندش کے اوقاتِ کار پر عملدرآمد عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔لہٰذا 31 مئی ت...
15/05/2026

اہم اعلان
آج سے 31 مئی تک کاروباری مراکز کی بندش کے اوقاتِ کار پر عملدرآمد عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
لہٰذا 31 مئی تک تمام مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری مراکز رات کے اوقات میں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پیراسرائے عالمگیر کی جانب سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ مارکیٹ ٹائم شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔⚠️ خلاف ورز...
11/04/2026

پیراسرائے عالمگیر کی جانب سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ مارکیٹ ٹائم شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

⚠️ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیرا سرائے عالمگیر
عوامی سہولت اور قانون کی پاسداری کے لیے ہمہ وقت متحرک 🚨
کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے پیرا اسٹیشن سرائے عالمگیر تشریف لائیں۔

پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن سرائے عالمگیر کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اسے پہلے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کے طور پر فاروق اعظم گو...
09/04/2026

پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن سرائے عالمگیر کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اسے پہلے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کے طور پر فاروق اعظم گوندل صاحب جیسی قیادت میسر آئی۔ آپ کی شفقت، تدبر اور راہنما قیادت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ آنے والی ذمہ داریوں کے لیے ہماری مخلصانہ دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

07/04/2026

آگاہی مسیج برائے کاروباری حضرات و عوام الناس۔

Address

Sarai Alamgir
50000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA Sarai Alamgir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share