DSP Sarai Alamgir

DSP Sarai Alamgir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DSP Sarai Alamgir, Police station, Sarai Alamgir, Gujrat, Sarai Alamgir.

گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملزم گرفتار، 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدگجرات: ایس ایچ او تھانہ سٹی ...
04/07/2026

گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملزم گرفتار، 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد

گجرات: ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر انسپکٹر راحیل عارف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدعی محمد رفیق کی درخواست پر ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر انسپکٹر راحیل عارف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

دورانِ تفتیش ملزم کے قبضہ سے 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ باقی رقم کی برآمدگی اور مقدمہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی، فراڈ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ گجرات پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور فوری مدد کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ ایمرجنسی میں 15 کال، لائیو ...
27/06/2026

پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور فوری مدد کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ ایمرجنسی میں 15 کال، لائیو چیٹ، ویڈیو کال، ایس او ایس الرٹ، فیملی ٹریکنگ، سیفٹی آئی، لاک اسکرین فیچر، اشاروں کی زبان کی سہولت اور فال الرٹ سمیت متعدد جدید سہولیات اب ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے آج ہی پبلک سیفٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

23/06/2026
محفوظ مجالس، پُرامن جلوس — پنجاب پولیس کا ڈیجیٹل سیفٹی سسٹم آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسو...
22/06/2026

محفوظ مجالس، پُرامن جلوس — پنجاب پولیس کا ڈیجیٹل سیفٹی سسٹم آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کے لیے QR کوڈ اسکین کریں، اپنی کوائف درج کریں اور محفوظ شرکت کو یقینی بنائیں۔ ہنگامی صورتحال میں پنک بٹن دبائیں، آپ کی لوکیشن اور معلومات فوری طور پر متعلقہ پولیس ٹیم تک پہنچ جائیں گی تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

واٹس ایپ ہیکنگ سے ہوشیار
19/06/2026

واٹس ایپ ہیکنگ سے ہوشیار

18/06/2026

علامہ اشتیاق حسین کاظمی صدر شیعہ علمائےکونسل شمالی پنجاب کا محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی پیغام

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا پولیس ملازمین اور شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدامڈینٹل کیئر کلینک جلالپور جٹ...
18/06/2026

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا پولیس ملازمین اور شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام
ڈینٹل کیئر کلینک جلالپور جٹاں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط
تفصیلات کے مطابق پولیس افسران و جوانوں اور پولیس شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے ڈینٹل کیئر کلینک جلالپور جٹاں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق پولیس شہداء کے خاندانوں کو ڈینٹل کیئر کلینک میں مشاورتی فیس اور تمام نان سرجیکل و سرجیکل ڈینٹل پروسیجرز مکمل طور پر مفت فراہم کیے جاءیں گے۔
جبکہ حاضر سروس پولیس افسران وجوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مشاورتی فیس پر 50 فیصد رعایت دی جاءے گی۔ مزید برآں آرتھوڈانٹک ٹریٹمنٹ، روٹ کینال، فلنگ، اسکیلنگ اینڈ پالشنگ سمیت تمام نان سرجیکل ڈینٹل پروسیجرز پر 40 فیصد رعایت فراہم کی جاءے گی۔ اسی طرح ڈینٹل امپلانٹس، سرجیکل ایکسٹریکشنز اور جنرل ٹوتھ ایکسٹریکشنز سمیت مختلف سرجیکل ڈینٹل پروسیجرز پر بھی 40 فیصد رعایت دی جاءے گی۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں ڈینٹل کیئر کلینک جلالپور جٹاں کی جانب سے ڈاکٹر اویس فاروق چوہدری نے ڈی پی او گجرات اختر فاروق کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و جوانوں اور بالخصوص پولیس شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ڈینٹل کیئر کلینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ اس معاہدے سے پولیس فورس اور شہداء کے اہلِ خانہ کو معیاری دندان سازی کی سہولیات رعایتی اور مفت بنیادوں پر میسر آءیں گی، جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

گجرات پولیس تھانہ بولانی کی منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو زاہدچرس برآمد۔...
12/06/2026

گجرات پولیس تھانہ بولانی کی منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو زاہدچرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بولانی غلام رسول نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر زمان ولد محمد زمان قوم راجپوت سکنہ چک جانی کوگرفتارکرکےاسکےقبضہ سے1200گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نےگرفتارملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان گجرات پولیس

ڈی ایس پی نعیم اقبال گجر نے سرائے عالمگیرسرکل کابطور ایس ڈی پی او چارج لے کر کارسرکارسرانجام دینا شروع کر دیا ہے۔
11/06/2026

ڈی ایس پی نعیم اقبال گجر نے سرائے عالمگیرسرکل کابطور ایس ڈی پی او چارج لے کر کارسرکارسرانجام دینا شروع کر دیا ہے۔

Address

Sarai Alamgir, Gujrat
Sarai Alamgir

Telephone

0544284444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DSP Sarai Alamgir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category