04/08/2026
*سرگودھا: یومِ شہداءِ پولیس پر آزادی چوک اور پولیس لائنز میں شمعیں روشن، ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی یادگارِ شہداء پر حاضری اور فاتحہ خوانی*
سرگودھا: 4 اگست یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں یادگارِ شہداء پولیس لائنز سرگودھا اور آزادی چوک میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر اور سر کا تاج ہیں۔ انہوں نے اپنے املاک اور عوام کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرکے شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور سرگودھا پولیس اپنے ان ہیروز کے لواحقین کی دیکھ بھال اور سرپرستی کو ہمیشہ اپنی اولیں ترجیح بنائے رکھے گی۔
آزادی چوک اور پولیس لائنز میں شمعیں روشن کرنے کی اس پوروقار تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کی قربانیوں کو سرخ سلام پیش کیا۔