Pest Warning Sargodha

Pest Warning Sargodha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pest Warning Sargodha, Public & Government Service, Sargodha.

27/01/2026

Citrus mealybug Alert!

سٹرس باغات میں نقصان دہ کیڑے اور ان کا تدارک آج کل سٹرس کے باغات میں مختلف نقصان دہ کیڑوں کا شدید حملہ دیکھنے میں آ رہا ...
07/09/2025

سٹرس باغات میں نقصان دہ کیڑے اور ان کا تدارک

آج کل سٹرس کے باغات میں مختلف نقصان دہ کیڑوں کا شدید حملہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جن میں سٹرس سیلا، اور لیف مائینر شامل ہیں۔ یہ تینوں کیڑے نئی پھوٹ اور پھل پر حملہ کرتے ہیں اور اگر ان کا بروقت تدارک نہ کیا جائے تو پیداوار کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

* سٹرس سیلا:

* یہ بہت خطرناک کیڑا ہے جو پودے کی شاخوں کو سوکھا دیتا ہے۔
* زیادہ تر کمزور یا انتہائی صحت مند پودوں پر حملہ کرتا ہے۔
* پتوں کا رس چوس کر ان پر سفید نمک نما مادہ چھوڑ دیتا ہے جو بعد میں سیاہ ہو جاتا ہے۔
* اس عمل سے کلوروفل رک جاتا ہے اور پودے کو مناسب خوراک نہیں ملتی، جس سے ٹہنیاں خشک ہو جاتی ہیں۔

لیف مائینر:

* پتوں کے اندر سرنگیں بنا کر ان کی خوراک حاصل کرتا ہے۔
* اس کے حملے سے پتے چڑمڑ ہو جاتے ہیں اور فوٹو سنتھیسز رک جاتی ہے۔
* پودے کی نشوونما اور صحت متاثر ہوتی ہے۔

تھرپس:

کنٹرول کے طریقے:

* باقاعدگی سے باغ کی مانیٹرنگ کریں تاکہ حملے کو ابتدائی مرحلے میں روکا جا سکے۔
* متاثرہ شاخوں اور پتوں کی تلفی کریں تاکہ کیڑوں کی افزائش کو کم کیا جا سکے۔
* حیاتیاتی کنٹرول کے لیے فائدہ مند کیڑوں (مثلاً لیڈی برڈ بیٹل، لیس ونگز) کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
* باغ میں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ کیڑوں کی افزائش روکی جا سکے۔
* مناسب کیمیکل اسپرے کا استعمال کریں
درج ذیل کیمیکلز کا استعمال موثر ہے
-بائی فینتھرین + ایمامیکٹن
-ایمامیکٹن + لیوفینوران
بائی فینتھرین+ تھا یا میتھکسم
-بائ فینتھرن + کلو تھیانا ڈن
-لیو فینوران + کلور فیناپر
-امیڈا کلو پرڈ
۔نائٹینپیرم
۔کاربوسولفون

بروقت اقدامات سے ہم ان نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول کر کے سٹرس کے باغات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں!
صحت مند باغات، بہتر پیداوار!

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع  سرگودھا کا غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کا سلس...
24/05/2025

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع سرگودھا کا غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کا سلسلہ جاری۔...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد حنان احمد نے تحصیل ساہیوال میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والی دوکان شاداب ٹریڈرز ساہیوال پر کامیاب ریڈ کیا اور 1.5لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زرعی ادویات برآمد کیں اور تھانہ ساہیوال میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی اور تمام زرعی ادویات بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔

16th raid in District Hafizabad during 2024 by                                    Muhammad Tayyab, ADA PP Hafizabad conf...
11/06/2024

16th raid in District Hafizabad during 2024 by Muhammad Tayyab, ADA PP Hafizabad confiscate a huge quantity of spurious pesticides in public interest and for availability of quality pesticides to farmers

25/04/2020
31/01/2020

کپاس کے کاشتکار متوجہ ہوں!

06/10/2019

ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے آرڈر نمبر 26709/17 مورخہ 4اکتوبر _2019 کے تحت اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں فصلات کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے. لہذا کسان بھائی اس دوران فصلات کی برداشت کے بعد بالخصوص دھان کےکھیتوں میں بقایا پرالی اور مڈھوں کی تلفی کے لیے آگ لگانے سے گریز کریں اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.

25/09/2019

کپاس کی فصل کا سفید مکھی سے تحفظ

Address

Sargodha
40100

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 01:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

0483710026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pest Warning Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share