08/10/2026
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بھلوال میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔ ای بز کے ذریعے سو سے زائد کاروباری سہولیات آن لائن دستیاب ہیں، تاجر ان سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ک ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری انسپکشن کا خاتمہ اور انسپکشن کو باقاعدہ شیڈول کے مطابق یقینی بنائیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی دکان یا کاروباری مرکز کو سیل نہ کیا جائے۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی تاجروں کو اعتماد میں لے کر کی جائے اور چھوٹے کاروباری افراد کے روزگار کو بلاوجہ متاثر نہ کیا جائے۔ تاجروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
بعدازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھلوال میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تقریباً 6 ارب روپے کے جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ دونوں افسران نے فیملی پارک کا دورہ، سرسبز پنجاب پروگرام کے تحت شجرکاری اور صفائی و سہولیات کا جائزہ لیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ٹراما سنٹر، فارمیسی، لیبارٹری اور فائر سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔