Medical Social Services Unit DHQ Teaching Hospital Sargodha.

Medical Social Services Unit DHQ Teaching Hospital Sargodha. کسی درد مند کے کام آ
کسی ڈوبتے کو اچھال دے

Vizit of Medical camping in 88Sb along with Head of Department social work sgd university respected Madam Dr.Maleha and ...
27/08/2026

Vizit of Medical camping in 88Sb along with Head of Department social work sgd university respected Madam Dr.Maleha and prof yasir cheema

Vizit of secretary social welfare Respected saira Omar in medical social services unit DHQ sargodha along with Divisiona...
25/08/2026

Vizit of secretary social welfare Respected saira Omar in medical social services unit DHQ sargodha along with Divisional Director madam Shakira Noreen and deputy director madam Zeeba Andleeb
Giving her details briefing about on going services ,initiatives and targets achieved.

23/08/2026
معذور افراد کے ووٹ کی اہمیت اور انتخابی سہولیات کے حوالے سے آگاہی سیشنمعذور افراد معاشرے کا ایک اہم اور باوقار حصہ ہیں، ...
21/08/2026

معذور افراد کے ووٹ کی اہمیت اور انتخابی سہولیات کے حوالے سے آگاہی سیشن

معذور افراد معاشرے کا ایک اہم اور باوقار حصہ ہیں، جن کی سیاسی و جمہوری عمل میں شمولیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

آج الیکشن کمیشن آفس کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر الیکشن آفس، سرگودھا جناب ابوبکر نے اپنے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ DHQ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معذور افراد کے لیے ووٹ کی اہمیت، انتخابی عمل میں ان کی مؤثر شرکت اور حکومت کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے فراہم کردہ خصوصی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن کے دوران معذور افراد کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے انہیں انتخابی عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ضرورت مند معذور افراد کے لیے گھر بیٹھے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔ اس موقع پر معذور افراد کو انتخابی عمل، ووٹ کے حق کے استعمال اور دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔

سیشن کے اختتام پر سیدہ نادیہ شاہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر الیکشن آفس سرگودھا جناب ابوبکر کے ہمراہ الیکشن آفس کی طرف سے معذور افراد میں تعریفی اسناد (Certificates) بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ آگاہی سیشن معذور افراد کو ان کے جمہوری حق سے آگاہ کرنے اور انہیں انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

07/08/2026

Councelling session in police line on the topic of
"Stress management and mental Health".
session consisted of the different Stress relieve techniques.and question answer session.

30/07/2026
30/07/2026

ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ناکارہ طبی سامان کی بحالی کا فیصلہ

پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی غریب مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وہیل چیئرز، اسٹریچرز اور دیگر سامان مرمت کروا کر دوبارہ قابلِ استعمال بنائے گی

سرگودھا: ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے غریب اور مستحق مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال کے ناکارہ فرنیچر اور طبی آلات کو مرمت کروا کر دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہ، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی عبد الحمید جوئیہ اور سوسائٹی کے اراکین نے ہسپتال اسٹور کا دورہ کیا، جہاں پرانی وہیل چیئرز، اسٹریچرز، کرسیاں، میزیں، بینچز اور دیگر سامان کا معائنہ کر کے فوری مرمت کے احکامات جاری کیے گئے۔ صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی عبد الحمید جوئیہ نے کہا کہ اس اقدام سے ایمرجنسی اور مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مستحق مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے اس فلاحی اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی خدمت ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Address

DHQ Teaching Hospital Sargodha
Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical Social Services Unit DHQ Teaching Hospital Sargodha. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share