08/08/2026
ڈی وائی او چارسدہ محمد حارث کو خیبر پختونخوا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر AMF کی جانب سے مبارکباد!
اے ایم ایف کے چیئرمین ملک اصغر خان مہمند نے اے ایم ایف آفیشلز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر (DYO) چارسدہ، جناب محمد حارث سے ایک خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر چیئرمین AMF اور رضا کاروں نے ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز، حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے تحسینی خط (Appreciation Letter) ملنے پر جناب محمد حارث کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عباس خان آفریدی کی جانب سے جاری کردہ اس خط کے مطابق، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ نے جولائی 2026 کے ماہانہ کارکردگی کے جائزائے (Monthly Performance Assessment) میں خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ یوتھ دفاتر کے درمیان پہلی پوزیشن (Rank 1st) حاصل کی ہے۔
یہ نمایاں کامیابی جناب محمد حارث کی سخت محنت، بہترین قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اے ایم ایف نوجوانوں کے شعبے میں ان کی اس شاندار پیشرفت کو سراہتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، دیانت داری اور جوش کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
Asghar Mohmand Foundation (AMF) Congratulates DYO Charsadda Muhammad Haris on Securing 1st Rank Across Khyber Pakhtunkhwa!
The Chairman of the Asghar Mohmand Foundation (AMF), Malik Asghar Khan Mohmand, along with AMF volunteers, met with the District Youth Officer (DYO) Charsadda, Mr. Muhammad Haris. On this occasion, the AMF delegation extended their heartfelt congratulations to Mr. Muhammad Haris on receiving an Appreciation Letter from the Directorate of Youth Affairs, Government of Khyber Pakhtunkhwa.
According to the official letter issued by Director Youth Affairs Abbas Khan Afridi, District Youth Office Charsadda secured Rank 1st among all District Youth Offices in Khyber Pakhtunkhwa during the Monthly Performance Assessment for July 2026.
This outstanding recognition reflects Mr. Muhammad Haris's hard work, effective leadership, dedication, and sincere commitment to youth development in the region.
The Asghar Mohmand Foundation praises his valuable contribution and wishes him continued success as he serves the community with the same zeal, integrity, and devotion.