07/08/2025
ہفتہ یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام!!
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب حمید الحسن نے محمد احسن تارڑ (سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد) اور ٹیم فیصل آباد کے ہمراہ ہفتہ یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ہفتہ آزادی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ 14 اگست کو فیصل آباد میں بڑا پروگرام کیا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ یومِ آزادی کو قومی شعور اور عملی محبت کے ساتھ منائیں۔