12/03/2026
سیاسی سماجی شخصیت
اصغر بھٹی فائرنگ کیس کا فیصلہ، میاں عثمان رشید کو 7 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
ظفروال: یونین کونسل بھٹیاں دیوان کے سابق چیئرمین اصغر بھٹی پر قاتلانہ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
یاد رہے کہ 25 اگست 2022 کو اصغر بھٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں انہیں 10 گولیاں لگیں اور زخمی حالت میں نارووال ہسپتال ریفر کر دیا گیا تھا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایم این اے میاں رشید اور ان کے دو ساتھیوں کو مقدمے سے بری کر دیا، جبکہ ایم ایل اے امیدوار میاں عثمان رشید کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالتی حکم کے بعد میاں عثمان رشید کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔