Youth Wing PP 56 PML-N

Youth Wing PP 56 PML-N PML (N)🇵🇰

Chief Minister Maryam Nawaz Sharif arrives in China to embark on an important official visit
25/08/2026

Chief Minister Maryam Nawaz Sharif arrives in China to embark on an important official visit

پسرور میں رانا فیاض ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری ہوئی۔ ا...
15/08/2026

پسرور میں رانا فیاض ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری ہوئی۔ اس موقع پر چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب ایم پی اے رانا منان صاحب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری افتخار ساہو صاحب کے ہمراہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

🇵🇰 جشنِ آزادی | 14 اگستیومِ آزادی کے موقع پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظا...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی | 14 اگست

یومِ آزادی کے موقع پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں ایم پی اے رانا منان خاں چئیر پرسن وزیراعلی ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر CEO Qarshi Foundation میاں فاروق نذیر صاحب بھی ہمراہ تھے۔

بااختیار بیٹیاں، مضبوط پاکستان — یہی جشنِ آزادی کا پیغام ہے۔ 🇵🇰💚

پنجاب سول سیکرٹریٹ | 13 اگست 2026، بروز جمعراتوزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کی روشنی میں چیئرپر...
13/08/2026

پنجاب سول سیکرٹریٹ | 13 اگست 2026، بروز جمعرات

وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کی روشنی میں چیئرپرسن، چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب کی زیرِ صدارت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں Chief Minister Literacy Programme، Chief Minister Health Programme اور Chief Minister Welfare Store Programme پر تفصیلی بریفنگ لی گئی اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال، ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات رومان بھروانہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز شوکت فیروز سمیت محکمہ صحت، لٹریسی پروگرام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں قیدیوں اور جیل اسٹاف کی فلاح و بہبود، انتظامی امور اور سہولیات کی بہتری کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ Wedlock Policy پر مؤثر عملدرآمد، انڈر ٹرانسفر وارڈرز کی فوری ریلیونگ، کینٹین میں اشیائے ضروریہ کی شفاف فراہمی اور مناسب قیمتوں و معیار کی مانیٹرنگ پر زور دیا گیا۔

قیدیوں کے لیے TEVTA کورسز کی تکمیل پر Remission System اور وارڈرز لائنز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

یہ اقدامات وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے فلاحی و اصلاحی وژن کے تحت جیلوں میں بہتر سہولیات، شفافیت اور مؤثر اصلاحی نظام کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

09/08/2026

❤️

ریحان طارق اینکر پرسن نے جناب چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب ایم پی اے پی پی 56 رانا منان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل اور آزمائش کے وقت ہماری فیملی کا ساتھ دیا اور ہر ممکن تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔

مشکل وقت میں کسی کا ساتھ دینا اور انسان کے کام آنا ایک بہت بڑی نیکی اور قابلِ قدر عمل ہے۔ رانا منان صاحب نے جس خلوص، ہمدردی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ہماری فیملی کو سپورٹ کیا، ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

ہم ان کے تعاون، محبت اور حوصلہ افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ رانا منان صاحب کو ہمیشہ خوش رکھے، صحت و سلامتی عطا فرمائے اور انہیں عوام کی خدمت کرنے کی مزید توفیق دے۔

ایک بار پھر جناب ایم پی اے رانا منان صاحب کا بے حد شکریہ۔ ❤️




Rana Mannan Khan [Official]
Youth Wing PP 56 PML-N

چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب ایم پی اے پی پی 56  رانا منان صاحب کی  دو روز قبل چک جھیندڑ، بروٹی...
08/08/2026

چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب ایم پی اے پی پی 56 رانا منان صاحب کی دو روز قبل چک جھیندڑ، بروٹی اور چک نارا کے حوالے سے سیکرٹری آبپاشی پنجاب اور چیف انجینئر آبپاشی سے اہم میٹنگ ہوئی، جس میں علاقے کو سیلابی صورتحال اور دیگر مسائل سے محفوظ بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اپنے عوام اور علاقے کا تحفظ اور ان کے مسائل کا مؤثرا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

بہاولپور # چیئرپرسن ، وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے بہاولپور میں رکنِ قومی اسمبلی ملک مح...
08/08/2026

بہاولپور # چیئرپرسن ، وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے بہاولپور میں رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ صاحب کے انتقال پر ان کے صاحبزادے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سے دلی تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجاتِ بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
ایڈمن

علی لنگاہ کا راستہ بحال کردیا گیا۔شکریہ ایم پی اے پی پی 56 رانا منان صاحب چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جا...
03/08/2026

علی لنگاہ کا راستہ بحال کردیا گیا۔
شکریہ ایم پی اے پی پی 56 رانا منان صاحب چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب۔

میرے عزیز اہلیان نارووال بالخصوص حلقہ ایل اے-37 نارووال کے باشعور عوام!السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے ہم...
31/07/2026

میرے عزیز اہلیان نارووال بالخصوص حلقہ ایل اے-37 نارووال کے باشعور عوام!
السلام علیکم!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے ہمیشہ امن، تعلیم اور ترقی کی سیاست کو اپنا شعار بنایا ہے۔ یہی وہ وژن ہے جس نے نارووال کو ترقی، تعلیم اور جدید سہولیات کی نئی راہ دکھائی۔ آج جموں کے مہاجرین کے پاس ایک بار پھر یہ موقع ہے کہ اس سفر کو آگے بڑھائیں۔
میں آپ سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم جاوید کو شیر کے نشان پر ووٹ دیں۔ شیر کا نشان صرف ایک انتخابی نشان نہیں بلکہ امن، تعلیم اور ترقی کے اس مشن کی علامت ہے جس پر ہم برسوں سے عمل پیرا ہیں۔
اس انتخاب میں ایک طرف خدمت، تعمیری سوچ اور ترقی کی سیاست ہے، جبکہ دوسری طرف ایسی شکست خوردہ سیاست ہے جو گالی گلوچ، جھوٹ اور محاذ آرائی کو فروغ دیتی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ عوام کی طاقت نفرت میں نہیں بلکہ اتحاد، خدمت اور ترقی میں ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ جموں کے مہاجرین کو پنجاب اور وفاقی حکومت کے ساتھ مؤثر رابطہ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بہتر تعاون میسر آئے گا، جس سے علاقے کی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے برعکس، ایسا انتخاب جس کی کوئی منزل نہیں، اپنا ووٹ ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔
یہ انتخاب صرف ایک امیدوار کا نہیں بلکہ دو مختلف راستوں کا انتخاب ہے۔ ایک راستہ امن، تعلیم، روزگار، ترقی اور خوشحالی کی طرف جاتا ہے، جبکہ دوسرا راستہ گالی گلوچ اور تشدد کی طرف۔
میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل، اپنے علاقے کی ترقی اور آنے والی نسلوں کی خوشحالی کو سامنے رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔ آپ میں سے جو جموں کے مہاجرین نہیں وہ اپنے دوست و احباب میں جو ووٹرز ہیں ان تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں۔
2 اگست کو گھروں سے نکلیں، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم جاوید کے انتخابی نشان “شیر” پر مہر لگائیں، اور امن، تعلیم اور ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان زندہ باد
آپ کا بھائی
احسن اقبال

Address

PP 56
Shakargarr

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Wing PP 56 PML-N posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share