District Youth Affairs Shangla

District Youth Affairs Shangla To engage youth in positive activities, to work for youth development & guide for better career.

✨ عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفئیرز شانگلہ کے زیرِ اہتمام شانگلہ سطح پر سیرت النبی ﷺ، حسنِ قرأت اور ...
26/08/2026

✨ عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفئیرز شانگلہ کے زیرِ اہتمام شانگلہ سطح پر سیرت النبی ﷺ، حسنِ قرأت اور نعت خوانی کا عظیم الشان مقابلہ ✨

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں آج بمورخہ 26 اگست 2026 کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفئیرز شانگلہ نے ضلعی انتظامیہ کے خصوصی تعاون سے سمارٹ سکول اینڈ کالج بیلے بابا شانگلہ میں "عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ" کے بابرکت موقع پر سیرت النبی ﷺ، حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے ضلعی مقابلوں کا باوقار انعقاد کیا۔

ضلع شانگلہ بھر سے 14 معروف مدارس کے منتخب طلباء نے ان مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی خوبصورت آوازوں اور علم سے محفل کو منور کیا۔

تقریب کی مہمانان خصوصی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب حامد علی گیگیانی صاحب اور سابقہ سینیٹر مولانا راحت حسین صاحب شامل تھے جبکہ 160 کے قریب مدارس کے طلباء، معزز علماءِ کرام، ضلع شانگلہ کے غیور نوجوانوں اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور سووینئرز (Souvenirs) پیش کیے گئے، جبکہ تمام شرکاء میں حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفئیرز شانگلہ ہمیشہ سے ضلع بھر کے نوجوانوں کی مثبت اور فلاحی سرگرمیوں میں سرپرستی کے لیے کوشاں ہے۔ اس شاندار تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء، علماء کرام اور ضلعی انتظامیہ کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Directorate of Youth Affairs KP Deputy Commissioner Shangla District Youth Affairs Shangla Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP DPO Shangla

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کے زیرِ اہتمام طلباء اور اساتذہ کرام کے لیے ناران، کاغان اور جھیل سیف الملوک...
18/08/2026

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کے زیرِ اہتمام طلباء اور اساتذہ کرام کے لیے ناران، کاغان اور جھیل سیف الملوک کا یادگار "سٹڈی اینڈ ایکسپوجر ٹرپ" 🎓🏔️✨

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کے ہونہار طلباء اور قابلِ احترام اساتذہ کرام کے لیے ایک خصوصی تعلیمی، تفریحی اور تربیتی دورے (Study & Exposure Trip) کا انعقاد کیا گیا۔
اس دورے میں سکول کے تقریباً 15 ممتاز طلباء اور 20 اساتذہ کرام نے شرکت کی، جہاں انہیں وادیِ ناران، کاغان اور تاریخی جھیل سیف الملوک کا دورہ کروایا گیا۔ محض تفریح ہی نہیں بلکہ عملی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جھیل سیف الملوک اور سیاحتی مقامات پر طلباء و اساتذہ نے "کلین اینڈ گرین" صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سیاحوں میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور بیدار کیا۔

یہ دورہ نہ صرف طلباء کی حوصلہ افزائی کا سبب بنا بلکہ ان میں قیادت، ماحول دوست رویے اور باہمی تعاون کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں انتہائی موثر اور بیدار کن ثابت ہوا۔

ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز جوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی شاندار کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لیے مستقبل میں بھی ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla District Youth Affairs Shangla

جشنِ آزادی 2026: ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کے زیرِ اہتمام "آزادی پلانٹیشن ڈرائیو" کا انعقادیومِ آزادی کی مناسبت سے شانگل...
15/08/2026

جشنِ آزادی 2026: ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کے زیرِ اہتمام "آزادی پلانٹیشن ڈرائیو" کا انعقاد

یومِ آزادی کی مناسبت سے شانگلہ کو سبز اور شاداب بنانے کے عزم کے ساتھ، آج ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک پروقار "آزادی پلانٹیشن ڈرائیو" کا انعقاد کیا۔

شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں پودا لگا کر کیا گیا۔

ڈرائیو کے دوران الپوری گراؤنڈ کے مختلف اطراف میں بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے تاکہ علاقے کے قدرتی حسن اور ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

نوجوانوں میں پودے تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اپنے اردگرد شجرکاری کو فروغ دیں اور اس سرسبز مہم کا حصہ بنیں۔

تقریب کے اختتام پر شجرکاری مہم میں فعال کردار ادا کرنے والے تمام شرکاء اور والنٹیرز میں حوصلہ افزائی کے لیے اسناد (Certificates) تقسیم کی گئیں۔

آئیے اس آزادی کے موقع پر عہد کریں کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ملک اور شانگلہ کو صاف، سبز اور صحت مند بنائیں گے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla Directorate of Youth Affairs KP District Sports Office Shangla District Youth Affairs Shangla Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP

جشنِ آزادی 2026: ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ شانگلہ کی جانب سے "پاکستان سویٹ ہوم" میں شاندار تقریبیومِ آزادی...
14/08/2026

جشنِ آزادی 2026: ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ شانگلہ کی جانب سے "پاکستان سویٹ ہوم" میں شاندار تقریب

یومِ آزادی کے پرمسرت مواقع پر خوشیاں بانٹنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، آج District Youth Affairs Shangla اور District Sports Office Shangla کے مشترکہ تعاون سے دن کے دوسرے شاندار پروگرام کا انعقاد پاکستان سویٹ ہوم (بیت المال سکول) شانگلہ میں کیا گیا۔
تقریب کا مقصد پاکستان سویٹ ہوم کے معصوم اور ہونہار بچوں کو جشنِ آزادی کی خوشیوں میں مکمل طور پر شریک کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الپوری، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی خان صاحب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اعجاز احمد صاحب نے شرکت کی، جبکہ سویٹ ہوم کے اساتذہ کرام اور بچوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
یومِ آزادی کی خوشی میں افسران اور سویٹ ہوم کے بچوں نے مل کر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔
بچوں نے انتہائی والہانہ جوش و جذبے کے ساتھ پاک سرزمین سے محبت سے بھرپور ملی نغمے پیش کیے اور ماحول کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔
مختلف سرگرمیوں میں نمایاں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ہونہار طلباء اور اساتذہ کرام کو اعزازی شیلڈز, سووینیئر اور سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کی جانب سے سویٹ ہوم کے بچوں کی بہتری، تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے مستقبل میں بھی ہر ممکن اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

"یہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔"

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP

یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر، آج 14 آگست 2026 کو ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس شانگلہ نے ضلعی ...
14/08/2026

یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر، آج 14 آگست 2026 کو ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس شانگلہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔

پرچم کشائی کے بعد مرکزی تقریب سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی خان صاحب، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اعجاز احمد صاحب، اسسٹنٹ کمشنر الپوری، محکمہ تعلیم کے افسران صاحبان، پرنسپل صاحب، معزز اساتذہ کرام، طلباء اور ضلع شانگلہ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

معزز مہمانانِ گرامی نے آزادی کی اہمیت اور پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر جامع خطابات کیے۔ سکول کے طلباء نے انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ ملی نغمے پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کے اختتام پر تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء، اساتذہ اور معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ تمام اہل وطن اور بالخصوص ضلع شانگلہ کے غیور نوجوانوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla District Sports Office Shangla District Youth Affairs Shangla

Glimpses of newspaper coverage highlighting the International Youth Day celebrations at Jawan Markaz, Shangla.District Y...
14/08/2026

Glimpses of newspaper coverage highlighting the International Youth Day celebrations at Jawan Markaz, Shangla.

District Youth Affairs Shangla Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Directorate of Youth Affairs KP Deputy Commissioner Shangla Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa DPO Shangla Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP District Sports Office Shangla

Glimpses of newspaper coverage capturing the energetic Azadi Expedition Drive Trekking to Achar Sar!Chief Minister Khybe...
14/08/2026

Glimpses of newspaper coverage capturing the energetic Azadi Expedition Drive Trekking to Achar Sar!

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla District Youth Affairs Shangla

13/08/2026

A grand ceremony was held at the District Youth Office Alpuri in Shangla on the occasion of International Youth Day 12 August 2026

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla DPO Shangla District Youth Affairs Shangla Ahmad Faraz District Sports Office Shangla Syed Inam Saadaat Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP University of Shangla Rasool Khan Sharif Yousafzai

جوان مرکز شانگلہ اور گردونواح میں صفائی مہم – چوتھا دن 🧹✨ضلع شانگلہ میں Pakistan Cleanliness Movement کی مناسبت سے جاری ...
13/08/2026

جوان مرکز شانگلہ اور گردونواح میں صفائی مہم – چوتھا دن 🧹✨

ضلع شانگلہ میں Pakistan Cleanliness Movement کی مناسبت سے جاری "صفائی مہم" آج 13 اگست کو اپنے چوتھے دن بھی پوری آب و تاب اور جذبے کے ساتھ بدستور جاری رہی!

آج کی اس خصوصی مہم کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کے سٹاف اور تقریباً 25 پرجوش رضاکاروں (Volunteers) نے مل کر جوان مرکز شانگلہ اور اس کے اطراف و گردونواح کے تمام حصوں کی مکمل صفائی ستھرائی کی اور علاقے کو خوبصورت و پاکیزہ بنایا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کے اہلکاروں اور والنٹیئرز نے حب الوطنی اور شہری ذمہ داری کا عملی ثبوت دیتے ہوئے گرمجوشی سے حصہ لیا۔
مہم کا بنیادی مقصد ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ایک صحت مند اور سرسبز پاکستان کا پیغام عام کرنا ہے۔

ہم تمام والنٹیئرز اور ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ان تھک محنت سے یہ مہم مسلسل کامیاب رہی۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے ماحول کو صاف رکھنے کا عہد کریں!

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚


Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla District Youth Affairs Shangla University of Shangla

Address

Alpurai
Shangla
19100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Youth Affairs Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Youth Affairs Shangla:

Shortcuts

Share